پیر، 21 ستمبر، 2020

گلگت ۔ بلدیہ عظمیٰ گلگت کے جانب سے گھڑی باغ میں سٹریٹ لائبریری کا قیام مثبت پیش رفت ہے ) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر)محمد خرم آغا


گلگت (ہنزہ آن لاٸن نیوز نیٹ ورک


) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر)محمد خرم آغا نے کہا ہے کہ علاقے میں مثبت تعلیمی رجحان کیلئے لائبریری کا قیام بہت اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ گلگت کے جانب سے گھڑی باغ میں سٹریٹ لائبریری کا قیام مثبت پیش رفت ہے یقینا ملکی و غیر ملکی سیاحوں سمیت یہاں سے تعلق رکھنے ولے شہریوں کو علاقے اور ملکی و غیر ملکی سطح پر معلومات کے حصول میں بڑی مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں جے ہفتے کے روز گھڑی باغ میں بلدیہ عظمیٰ کے جانب سے قائم کی گئی سٹریٹ لائبریری کے دورہ کے موقع پر کیا، چیف سیکریٹری کے گھڑی باغ پہنچے قبل ہوم سیکریٹری چوہدری محمد علی رندھاوا، ڈپٹی ہوم سیکریٹر حافظ کرم داد چغتائی، ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد اور ایڈ منسٹریٹر / اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچ چیمہ،چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر خالد انور اور دیگر آفٖیشنل نے استقبال کرتے ہوئے خوش آمدیدکہا، چیف سیکریٹری کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے سٹریٹ لائبریری کے قیام کے اغراض مقاصد  سے آگاہ کیا اور اسکی اہمیت کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس سے قبل ہوم سیکریٹری محمد علی رندھاوا نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد، ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ اور بلدیہ چیف کے جانب سے سڑیٹ لائبریری کا قیام کو خوش آئند اور اسے مہذب معاشرے کے جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ سٹریٹ لائبریری کے قیام کو معاشرے سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹرکیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ اور چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر کے کاوشوں کو حوصلہ افزا اور نیک شگون قراردیا، انہوں نے کہا کہ یہ ایک نیک عمل ہے اور اس سے معاشرتی مسائل کے حل کیساتھ تعلیمی ماحول کے فروغ میں 

مدد ملے گی، علاوہ ازیں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ لائبریری کا تجربہ پہلی بار گلگت بلدیہ عظمٰی نے شروع کیا ہے امید ہے اسکے دیکھا دیکھی میں دیگر اضلاع بھی اقدامات کئے جائیں گے لائبریری کے قیام کا مقصد تازہ خبریں، میگزین کا مطالعہ، تاریخ سمیت دیگر موضوعات پر کتاب بینی کیلئے مواقع فراہم کرنا ہے کیونکہ موبائل کے دور میں عوام لابئریری سے دور ہورہے ہیں جو کہ منفی رجحان کا تاثر دے رہا ہے اس رجحان کے خاتمے کیلئے لائبریریزاہم کردار ادا کرسکتے ہیں واضح رہے گلگت بلتستان کی تاریخ میں بلدیہ عظمیٰ گلگت کی ٹیم نے ایڈ منسٹریٹر گلگت کیپٹن (ر)  اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں پہلی مرتبہ گلگت کے مشہور و معروف چوک گھڑی باغ میں سٹریٹ لائبیری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں