جمعرات، 24 ستمبر، 2020

استور ۔ صحت کے شعبے میں مذید اقدامات کی ضرورت ہے ۔ڈی سی استور محمد طارق


 

استور (غلام مصطفٰی )ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ استور محمد طارق نے کہا ہے کہ ضلع استور میں شعبہ صحت  میں مذید  اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ دور دراز علاقوں کے باشندوں کو  صحت کے حوالے سے آسانیاں پیدا ہوں اور موسم سرما میں تکلیف کا سامنا کرنا نہ پڑے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خورشید اور ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی.پی.ایچ.آئی نادر علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں مشکلات ضرور درپیش ہیں لیکن دستیاب وسائل کو ہر صورت بروئے کار لایا جائے اور حدالمقدور کوشش کی جائے کہ دوردراز علاقوں کے مکینوں کو صحت کے حوالے سے درپیش مشکلات میں کمی لائی جائے.ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایمبولینس کنٹرول روم قائم کرئے جو چوبیس گھنٹے آپریشنل ہوگا اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کیا جاسکے گا.محکمہ صحت کا کنٹرول روم پولیس کنٹرول روم سے منسلک کردیا جائے گا تاکہ ہنگامی صورت حال میں فوری رابطہ کیا جاسکے.ڈپٹی کمشنر نے مذید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور گوری کورٹ پچاس بستروں پر مشتمل ہسپتال کو آپریشنل کرنے اور چلم 10 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے حوالے سے تفصیلی پلان بناکر پیش کرئے تاکہ فوری طور پر اس پر عمل درآمد کریا جاسکے.ڈپٹی کمشنر استور نے ڈی.ایس.ایم پی پی.ایچ.آئی نادر علی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ چھوٹے مسائل باہمی اشتراک اور ہم آہنگی سے طے کرئے اور صحت کے شعبے میں درپیش مسائل حل کرئے.اس سے پہلے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور ڈاکٹر خورشید اور نادر علی نے بالترتیب اپنے محکموں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں