بدھ، 23 ستمبر، 2020

استور ڈی ڈی زراعت اورسی ایس او نے ڈی سی استور محمد طارق کو اپنے محکموں کے حوالے سے بریفینگ دی

 

ڈپٹی ڈاریکٹر محکمہ زراعت استور ڈاکٹر اجلال حسین اور سول سپلائی آفیسر استور مراد خان نے ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کو اپنے محکموں کے حوالے سے بریفنگ دی.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ سرکاری آفیسر جہاں اور جس ضلع  میں  تعینات ہوں تو وہ متعلقہ ضلع یا علاقے کی ترقی  اور اس علاقہ یا ضلع کےمسائل میں کمی لانے کے حوالے پر بھر پور توجہ دینے کی کوشش کریں.آفیسر اپنے فرائض منصبی عبادت سمجھ کر انجام دیں اور پوری کوشش کریں کہ غریب عوام کے مسائل میں کمی لانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں.ڈپٹی کمشنر استور نے ڈپٹی ڈاریکٹر محکمہ زراعت ڈاکٹر اجلال حسین کو ہدایت کی کہ وہ ضلع استور میں زراعت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کریں اور زیادہ سے زیادہ کوشش کریں کہ روایتی فصلات اور پھلوں کی پیداوار اور کاششت کی جائے.کیوں کہ روایتی فصلات اور پھل اب ناپید ہوتے جاریے ہیں جوکہ علاقے کی پہچان ہوا کرتے تھے.اس سے پہلے سول سپلائی آفیسر استور مراد خان نے محکمہ خوراک میں گندم کی ترسیل اور تقسیم کے حوالے سے بریفنگ دی.ڈپٹی کمشنر استور نے سول سپلائی آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ برفانی علاقوں میں گندم کی ترسیل کے نظام میں تیزی لائے تاکہ برف باری شروع ہونے سے پہلے ان علاقوں کے باشندوں تک گندم کو مختص کوٹہ پہنچ سکے تاکہ لوگوں کوتکلیف کا سامنا کرنا نہ پڑے.ڈپٹی کمشنر استور نے مذید کہا کہ گندم کی تقسیم کا نظام بالکل صاف اور شفاف ہونا چاہیے اور اس میں کوئی ہیرا پھیری نہیں ہونی چاہیے اور لوگوں کو مختص شدہ کوٹہ ہر حال میں ان تک پہنچنا چاہیے.


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں