جمعہ، 18 ستمبر، 2020

استور ۔ پولیو مہم کے دوبارہ سے آغا ز کے لیے انتظامہ سر جوڈ کر بیٹھے ۔ ڈی سی استور اجلاس کی صدارت کی






 استور( ہنزہ آن لاٸن نیوز 
ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ استور محمد طارق کی 
زیراس صدارت انسداد پولیو مہم کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ڈیپک کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر استور حبیب الرحمٰن, اسسٹنٹ کمشنر شونٹر حسین شاہ, اسسٹنٹ کمشنر عمل درآمد تنویر احمد, ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائیندے, نادر علی خان ڈی.ایس ایم  پی.پی.ایچ .آئی اور ڈسٹرکٹ سپر وائزر  عطاواللہ شریک تھے.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور محمدطارق نے کہا کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے اور اس مرض کے خلاف جنگ لڑنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے. انسداد پولیو مہم ایک قومی مہم ہے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گا.ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پوری مستعدی سے کام کریں اور اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور مملکت خداداد پاکستان کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے میں کوئی کسر نہ اٹھائیں. انہوں نے مذید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی اور محکمہ صحت کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرے گی.ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ایک شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہمارامعاشرہ اس مرض سے محفوظ رہےانہوں نے مذید کہا کہ محکمہ صحت کے حکام انسداد پولیو مہم کو فرض سمجھ کر انجام دیں اور اس مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی نہ برتے.اس مقصد کے لیے ضلعی محکمہ جات کے سربراہان گاوں کی سطح پر جاکر اس مہم کا جائزہ لیتے رہیں گے اور اس مہم میں کمی کوتاہی کی نشاندہی کریں گے جس پر فوری عمل درآمد کرایا جائے گا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں