پیر، 14 ستمبر، 2020

گلگت ۔میونسپل حدود میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے مشترکہ کاروائی کرے گی گلگت شہر میں غٖیر قانونی تجاوزات کی حوصلہ شکنی کیلئے تمام وسائل برائے کار لانے کا بھی عندیہ دے دیا، اسٹنٹ کمشر گلگت اسامہ مجید چیمہ




گلگت (بیورو رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر/ایڈ منسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے مجسٹریٹس، میونسپل بلڈنگ سیکشن اور بی اینڈ آرڈیژن کے اہلکاروں پر مشتمل انکروچیمنٹ سیل بنانے کا فیصلہ کرلیا، انکروچممنٹ سیل میونسپل حدود میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے مشترکہ کاروائی کرے گی گلگت شہر میں غٖیر قانونی تجاوزات کی حوصلہ شکنی کیلئے تمام وسائل برائے کار لانے کا بھی عندیہ دے دیا، میونسپل بلڈنگ سیکشن میونسپل حدود میں NOC کے بغیر تعمیرات کے خلاف کاروائی کے مجاز ہوگی سرکاری معاویضہ لینے کے باجود اراضی مالکان کی جانب سے زمینیں واگزار نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی تصور ہوگی اور مزکورہ ایسے تمام کیسز کے حل کیلئے خصوصی آپریشن کیاجائے گا، میونسپل حدودمیں بغیر پارکنگ کمرشل عمارتیں بنانے کی اجازت نہیں دیں گے قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، جبکہ این او سی کے بغیر روڈ کو توڑنا، اور بلاوجہ کھودنے پر پابندی عائد ہوگی میونسپل بلڈنگ سیکشن،محکمہ تعمیرات عامہ اور ضلعی انتظامیہ ملکر تمام غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مشترکہ کاروائیاں کریں گی اس مقصد کیلئے انکروچمنٹ سیل کا قیام وقت کی ضرورت ہے تاکہ تینو ں سرکاری ادارے مشترکہ طور پر تجازات کے خلاف اقدامات کو جاری رکھ سکیں گی یہ باتیں انہوں نے سوموار کے روز دربار ہا ل تحصیل آفس میں مجسٹریٹس، میونسپل بلڈنگ سیکشن، بلڈنگ انسپکٹرز،اور محکمہ تعمیرات بی اینڈ آر ڈویژن کے انجینئرز کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،مشرکہ اجلاس میں شرکاء نے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کیلئے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی، شہرکے فٹ پاتھ، روڈ کے ساتھ 3 فٹ چھوڑ کر تعمیرات نہ کرنے والے افراد کے خلاف موقع پر کاروائی ہوگی اجلاس میں تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر خالد انور، تحصیلدار ایل آر سعادت علی چنگیزی، ایڈ منسٹریٹیو آفیسر سردار حسین، نائب تحصیلدار قندیل زہراء، میونسپل انجینئر منورحسین، ٹاون انجینئر ثابت حسین، میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس، سینئر بلڈنگ انسپکٹر منظو رحسین، و دیگر بلڈنگ انسپکٹرز اور محکمہ تعمیرات بی اینڈ آر کے سائٹ انجینئرز شریک تھے،شرکاء نے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے جانب سے مشترکہ طور پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے انکروچمنٹ سیل بنانے کے فیصلے کو سراہاتے ہوئے اسے اہم کامیابی قراردیا، انکروچمنٹ سیل شہر میں کسی بھی قسم کے تجاوزات کے خلاف مشترکہ کاروئیاں کرنے میں بااختیار ہوگی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں