پیر، 14 ستمبر، 2020

گلگت ۔ میونسپل انسپیکشن ڈیم شہر میں گرانفروشوں پر چھاپہ باری جرمانہ آٸید

 


گلگت (نماٸندہ خصوصی) میونسپل انسپکشن ٹیم کا گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون، عوامی شکایات پر جوٹیال بازار میں گوشت کی دکانوں، پولٹری شاپس،بیکری جنرل سٹور،سبزی فروش اور نان بائیوں کے خلاف چھاپے مارے گئے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی، زائد منافع خوری، ناپ تول میں کمی،اور نان میں وزن کی کمی پر بھاری جرمانے عائد کئے، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے حکم پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم اور فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ عوامی شکایات پر جوٹیال بازار میں گرانفروشوں کے خلا ف زبردست کریک ڈاون کیا کریک ڈاو ن کے دوران قصائیوں، نان بائیوں، بیکری شاپس، پولٹری شاپس، سبزی فروشوں اور منیاری کے دکانوں پر زائد منافع خوری، وزن میں کمی، ناقص صفائی، زائدالمیعاد اشیاء کی برآمدگی پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے آئندہ کیلئے نوٹسز کردئے گئے خلاف ورزی پر کسی کو معافی نہیں ملے گی دکاندا ر چند پیسوں کے ٹکوں کیلئے اپنا ضمیر کا سود ا نہ کریں، عوامی شکایات پر گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ عوامی حلقوں نے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور روزانہ کے بنیادوں پر چھاپوں کا مطالبہ کیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں