جمعرات، 24 ستمبر، 2020

استور۔.ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد طارق نے دونوں حلقوں کے ریٹرننگ آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ وقت پر الیکشن سکیم تیار کرلیں

 



استور (غلام مصطفٰی )ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ضلع استور محمد طارق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر/ریٹرننگ آفیسر حلقہ جی.بی.اے.14 استور 2 حسین شاہ,اسسٹنٹ کمشنر عمل در آمد   تنویر احمد,تحصلدار ہیڈ کوارٹر مولاداد اور متعلقہ سٹاف شریک تھے.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسران سکیورٹی سمیت دیگر ضروریات سے مطلق اپنا ڈیمانڈ قبل از وقت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو جمع کرائیں تاکہ بروقت اس مطلق الیکشن کمیشن سے رحوع کیا جاسکے.اس کے علاوہ تمام پولنگ سٹیشنوں کی تفصیل اور درکار لوازمات کے حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے تاکہ مناسب وقت پر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے اور شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا جاسکے.ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد طارق نے دونوں حلقوں کے ریٹرننگ آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ وقت پر الیکشن سکیم تیار کرکے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر میں پہنچا دیں تاکہ الیکشن کمشن گلگت بلتستان اور مجاز حکام تک بروقت پہنچایا جاسکے.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد طارق نے دونوں حلقوں کی انتخابی فہرستیں متعلقہ ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے حوالے کی.ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر میں الیکشن سیل بھی قائم کیا جائے گا جو ہر وقت ریٹرننگ آفیسران اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے رابطہ کرے گا اور بروقت معلومات کا تبادلہ بھی کرئے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں