پیر، 21 ستمبر، 2020

گلگت ۔ نلتر ایکپرس ہاٸی وے کنوداس کے غیر ضروری انچاٸی کے خلاف احتجا ج ۔ سڑک کو اونچا کرنے سے ہمارے املاک کو نقصان کا خدشہ ہے مظاہریں

 


گلگت۔(ہنزہ آن لاٸن نیوز نیٹ ورک) نلتر ایکسپریس وٸے منصوبے میں کنوداس مین بازار عدالت تا انسپکٹر جنرل پولیس ایریا میں روڈ پر غیر ضروری روڑہ ڈال ڈال کر روڈ کی اونچاٸی میں غیر ضروری اضافے کے خلاف تاج اور اہلیان علاقہ سراپا احتجاج  درخواست لے کر ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر اور این ایل سی حکام کے پاس پہنچ گٸے  غیر ضروری روڑہ اور ملبہ ڈال کر روڑ کی اونچاٸی میں اضافے سے ہماری دوکانوں اور املاک کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے سیلابی پانی اور بارش رہائشی مکانات اور دوکانوں میں داخل ہوجاۓ گا اس بابت کوٸی ساٸیڈ ڈرین اور حفاظتی طریقہ کار منصوبے میں شامل نہیں ہے جسکی وجہ سے اہلیان علاقہ اور تاجر برادری کو شدید خدشات ہے اور املاک کو نقصان پہنچنے کا شدید اندیشہ ہے ان خیالات کا اظہار عماٸدین کنوداس اور تاجروں سابقہ ممبر بلدیہ گلگت فضل الرحمن تاشفین رفیق سیف اللہ راشد فاروق شریف ولید فراز عمرخان رٸیس احمد اور دیگر نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ غیر ضروری طور پر روڑہ ڈال کر روڑ کی اونچاٸی میں اضافے سے ہماری املاک اور دوکانات کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے کیونکہ بارش کا پانی اور برساتی موسم میں سیلابی ریلے براہ راست دوکانوں اور مکانات میں داخل ہوجاۓ گا منصوبے میں سایڈ ڈرین اور حفاظتی اقدامات شامل نہیں ہیں انہوں نے اپیل کی کہ روڈ کی اونچاٸی میں غیر ضروری اضافہ نہ کیا جاۓ اور موجودہ اونچاٸی  کو ہی برقرار رکھا جاۓ  اگر اضافہ کرنا ہی ہےانہوں نے کہا کہ ہمیں متبادل جگہ اور کمپنسیشن دیا جاۓ کیونکہ ہماری املاک اور دوکانیں منصوبے کی براہ راست زد میں آجاٸینگی انہوں نے کہا کہ ہم نے متعلقہ حکام کے پاس درخواست گزاری ہے امید ہے انصاف کیا جاۓ گا انہوں نے چیف جج سپریم اپیلٹ کورٹ چیف کورٹ اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے پرزور اپیل کی کہ صورتحال کا نوٹس لے کر ہمیں داد رسی فراہم کی جاۓ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں