پیر، 28 ستمبر، 2020

گلگت ۔ حلقہ نمبر2 سے معروف سیاسی و سماجی رہنما نظیم خان نے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کمپین شروعکی

 

انتخابی مہم کا دنگل شروع۔

جی بی ایل اے حلقہ دو گلگت کے آذاد امیدوار محمد نظیم خان نے ذوالفقار آباد میں عمائدین علاقہ اور سپورٹرز کی موجودگی میں اپنے الیکشن کیمپین آفس کا افتتاح کر دیا. 

محمد نظیم خان نے اس موقعے پر عمائدین اور سپورٹرز سے مخاطب ہو کر کہا کہ موروثی سیاست کے علمبرداروں نے عوامی خدمت کے نام پر عوام کا ہمیشہ سے استحصال کیا ہے۔ ان نمائندوں نے عوامی امنگوں کا نعرہ لگا کر صرف اپنے رشتہ داروں کو نوازا ہے، اس کی بدترین، لیکن سب سے چھوٹی مثال پچھلی دو حکومتوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے صرف اپنے گرگوں،  رشتہ داروں، اپنےطبقہ فکر کے لوگوں اور گھر کے افراد کو سرکاری نوکریوں میں غیر قانونی طریقوں سے گھسانا ہے۔ اب وقت ہے کہ صحیح معنوں میں  حقیقی عوامی نمائندوں کو عوامی نمائندگی کے ایوانوں میں پہنچایا جائے تاکہ پچھلی حکومتوں کے غلط کاموں کو درست کیا جاسکے۔ 

عمائدین علاقہ اور حلقے کے معتبرین نے اس موقعے پر کہا کہ حلقے کو محمد نظیم خان کی صورت میں ایک بہترین امیدوار ملا ہے جسے سماجی، ترقیاتی اور عوامی کاموں کا تجربہ ہے،  اس تجربے کے ساتھ اس کی بین القوامی یونیورسٹیوں سے حاصل کردہ تعلیمی کامیابیاں علاقے کی سماجی، تعلیمی، صحت، انفراسٹرکچر، اور دوسرے عمومی مسائل کے ادراک اور ان کے حل میں معاون ثابت ہونگیں۔ 

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ دولت کے بل پر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچنے والے ماضی کے نام نہاد نمائیندوں نے کبھی بھی عوام کا نہیں سوچا بلکہ صرف اپنے لوگوں کو ناجائز حربوں سے سرکاری نوکریوں میں گھسانے اور ٹھیکیداریوں کی بندر بانٹ پر ساری توجہ مرکوز رکھی جس کی وجہ سے عوام کے اصل مسائل پس پشت چلے گئے۔

محمد نظیم خان نے اپنے منشور کے ابتدائیہ کو سامعین کے سامنے رکھا اور کہا کہ میرا منشور نوجوان تعلیم یافتہ افراد کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔ نظیم خان نے کہا کہ اس کا منشور خالص عوامی اور نوجوان دوست ہے، لیکن ساتھ میں بزرگوں کی فلاح اور ان کے لئے صحت اور تفریح کے مواقع بھی فراہم کرنا ہے۔ اس نے کہا کہ منشور میں روزگار کے یکساں مواقع پیدا کرنے کے لئے ہر فورم پر گفت شنید کرنا ہے تاکہ علاقے میں معاشی مساوات اور مواقع پیدا ہو سکیں۔

اس موقع پر محمد نظیم خان نے کہا گلگت بلتستان کے بارے میں حکومت پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے موجودہ مثبت اقدامات قابل ستائش ہیں، انشااللہ مناسب وقت پر عوامی امنگوں، بین القوامی تزویراتی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور سیاسی افہام و تفہیم سے مزید اصلاحات لاگو کی جائینگی۔

 انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے سی پیک کا گزرنا پاکستان کی معشیت کی بہتری، ترقی اور جنوبی ایشیا میں توازن کا ظامن ہے. اس لئے اس کی کامیابی میں مقدور بھر حصہ ڈالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس سے نہ صرف پاکستان کی ترقی کی رفتار تیز ہوگی، بلکہ گلگت بلتستان میں بھی معیشت بہتر ہوگی اور روزگار کے بے تحاشہ مواقع پیدا ہو نگے. 

محمد نظیم خان نے کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اور اس کا درست استعمال قوموں کی ترقی کا ظامن ہے.


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں