جمعرات، 17 ستمبر، 2020

گلگت ۔ یو م حسین رضی اللہ عنہہ کو سرکاری سطح منا نے کے لیے تیاریاں تیز ۔ ڈی سی گلگت نوید احمد کا میونسپل کارہوریشن کے اشتراک سے چار سالوں سے بین الامزہبی رواداری کے فروغ کے لیے سرکاری سطح پر یوم حسین رضی اللہ عنہہ منا یا جاتا ہے

 



گلگت ( ہنزہ آن لاٸن نیوز) ضلعی انتظامیہ نے میونسپل کارپوریشن گلگت کے ساتھ ملکر کر یوم حسین رضی اللہ عنہ کے سلسلے میں تیاریاں تیز جاری، 20  ستمبر کو ہونے والے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے قیادت میں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے چیف کوآرپوریشن آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت عابد حسین میر اور ٹیم کے ہمراہ گزشتہ ایک ہفتے سے انتظامات پر کا م شرو ع کردیا ہے گزشتہ سال کی طری امسال بھی میونسپل کارپوریشن ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر تیاریاں اور انتظامات تیز کردیا ہے واضح رہے گزشتہ 04 سالوں سے حکومت کے جانب سے یوم حسین رضی اللہ عنہہ  کا پروگرام انتظامی طور پر مناکر اتحاد بین المسلین اور یکجہتی کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور سٹیک ہولڈرز سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن گلگت امامیہ کونسل کے ساتھ ملکر یوم حسین رضی اللہ عنہہ 


کے پروگروام کامیاب بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں