اتوار، 13 ستمبر، 2020

اسلام ۔گورنر گلگت بلتستان کا چیر مین واپڈا سے ٹیلفونیک رابطہ دیامر باشا ڈیم کے ملازمتوں میں سکیل 1سے 15پر مقامی نوجوانوں کو برتی کرنے کا مطالبہ

 


اسلام آباد۔ گورنر گلگت  بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے گزشتہ دنوں دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے لیئے تشہیر کئے ہوئے ملازمتوں میں گلگت  بلتستان کو کوٹہ  نہ دینے پر چیئرمین واپڈا لیفٹنینٹ جنرل مزمل حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور     گلگت  بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے مطالبے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ گورنر گلگت  بلتستان نے چیئرمین واپڈا سے کہا کہ  دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے لیئے ملازمتوں کو تشہیر کیا گیا ہے جس میں گلگت  بلتستان کو نظرانداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے گلگت  بلتستان اور خصوصاً ضلع دیامر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔  

چیئرمین واپڈ ا لیفٹنینٹ جنرل مزمل حسین نے گورنر گلگت  بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کو یقین دلایا کہ وہ  رواں  ہفتے گریڈ 1 سے15 کے450 اسمامیوں کو مشتہر کیا جائے گا اور تمام اسامیوں پر گلگت  بلتستان سے تعلق رکھنے والے خصوصا ًدیامر کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا تاکہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں جو قربانی یہاں کے باسیوں نے دی ہے اس کاازالہ کیا جاسکے۔ گورنر گلگت  بلتستان نے کہا کہ اس منصوبے کی تعمیر کے بعد گلگت  بلتستان سمیت پورا پاکستان اس سے مستفید ہوگا اور گلگت  بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور مستقبل میں بھی اس منصوبے کے تمام اسامیوں پر گلگت  بلتستان سے تعق رکھنے والے نوجوانوں کو ترجیح دیا جائے گا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں