جمعہ، 18 ستمبر، 2020

گلگت ۔شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف سخت کارواٸی جاری عوام سے تعاون کی اپیل ۔سب ڈیوزن المجسٹریٹ ۔اسامہ مجید چیمہ

 

گلگت (ہنزہ آن لاٸن نیوز) کار سرکاری میں مداخلت ک


رنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، مجسٹریٹس، میونسپل انسپکشن ٹیم کا مشترکہ کاروائیوں کے دوران میونسپل انسپکشن ٹیم کے ساتھ الجھنا اور خلاف ضابطہ بات کرنے والوں کے خلاف کار سرکارمیں مداخت کے جرم میں کاروائی ہوگی آئندہ انکروچمنٹ سیل کے ساتھ پولیس اور محکمہ تعمیرات کے نمائندے بھی شریک ہونگے، یہ باتیں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و اسسٹنٹ کمشنر اینڈ سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے میڈیا کیلئے جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ شہر کو تمام تر تجاوزات سے پاک کرکے دم لونگا کسی کو فٹ پاتھ، سرکاری اراضی اور روڈ پر تجاوز نہیں کرنے دیں گے میونسپل بلڈنگ سیکشن روزانہ بنیادوں پر تجاوزات کا رپورٹ دیں۔ علاوہ ازیں ترجمان شہر ی حکومت نے عوام الناس کسے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن گلگت کے ساتھ تعاون کریں خلاف قانون اقدامات کی حوصلہ شکنی کریں، اور اپنی شکایات کو الفا کنٹرول 05811-920724 پر اطلاع دیں فوری کاروائی کی جائے گی 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں