اتوار، 13 ستمبر، 2020

ہنزہ۔سوشل میڈیا میں وادی ہنزہ کی سیاحت کو متاثر کرنے کی ٹرنڈ چلا رہا ہے ۔ اگر اسطرح حقوق کے لیے یکجا ہوتے تو آج سیاحت سے آمدن کے لیے دست گریناں نہیں ہونا پڑتا





ہنزہ (بیورو رپورٹ) سوشل میڈیا میں وادی ہنزہ کی سیاحت کو متاثر کرنے کی ٹرنڈ چلا رہا ہے ہنزہ کے سوشل میڈیا صارفین نے مخالفیں کو منہ توڈ جواب ۔ مخالفین کی گناہ سازش سے ہنزہ ایک بار پھر مقبولیت میں سب سے آگے ہے ۔ گو کہ قدرت نے پورے گلگت بلتستان کو قدرتی حسن سے مالامال کیا ہے یہاں کا ہر کونہ اپنی فطرتی حسن سے آنے والے مہمانوں کو اپنی طرف مائل کرتا ہے ، ہنزہ کئی دہائیوں سے سیاحوں کا مسکن رہا ہے جس کی وجہ سے عوام ہنزہ سیاحوں کو بہتر انداز میں ڈیل کرتے ہیں اس لیے یہاں آنے والے سیاح خوب متاثر ہو کر مزید دوستوں کو ہنزہ جانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔ اگر گلگت بلتستان کے تما م اضلاع اتفاق سے رہے اور سیاحوں کے ساتھ اچھا رویہ رکھے تو پورے خطے میں سیاحت خوب آمدن دیگا بجائیے اس کے کہ کسی علاقے کو حدف تنقید بنائیے ۔ مثبت سوچ اور رویہ معاشرے میں انقلاب برپا کرتا ہے  ۔ اس موقعے پر تمام گلگت بلتستان کے باسیوں کو اپنی سوچ میں مثبت تبدیلی کی اشد ت ضرورت ہے ۔ ہمارے مسائل بے شمار ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بٹنے کی بجائیے ایک ہو کر اپنے حقوق کے حصول کے لیے ٹرینڈ بنائے ، خربت کے خاتمے کے لیے اپنا وقت لگائیے ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں