استور (جی مصطفٰی ) وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کے بعد ضلعی انتظامیہ استور نے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے تعاون سے درس وتدریس سے منسلک اساتذہ اور مدد گار سٹاف کے کرونا ٹسٹ کے لیے نمونے حاصل کرنے کے عمل کا باقاعدہ آغاز کیا ہے.اس ضمن میں پہلے مرحلے میں جماعت ہشتم سے اوپر کی کلاسوں کے پڑھانے والے اساتذہ کے نمونے حاصل کیے جارہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں چھوٹی جماعتوں سے منسلک اساتذہ کے نمونے حاصل کیے جائیں گے.اس پورے مرحلے کے مکمل ہوتے ہیں تدرس وتدریس کا منجمد نظام ایک بار پھر چل پڑے گا اور سکولوں اور کالجوں میں رونقیں بحال ہوجائیں گی.اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے متعلقہ حکام کو احکامات دیے ہیں کہ جلد از جلد اس عمل کو مکمل کریں تاکہ سکولوں میں پڑھائی کے عمل کا باقاعدہ آغاز ہوسکے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
کمنٹ ضرور کریں