‏وادی ہنزہ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏وادی ہنزہ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 7 دسمبر، 2024

ہنزہ ۔ہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں ہنزہ میں خصوصی افراد کی بہتر نگہداشت اور ان کو مصروف عمل رکھنے کے لئے قراقرم ایریا ڈویلمنٹ آرگنائیزیشن نے جو گزشتہ اَٹھائیس برسوں سے کام سر انجام دے رہی ہے وہ قابل صد آفرین ہے۔ ان کے لئے بہتر انتظامات کرنے پر میَں اعظم بھائی کا مشکور و ممنوع ہوں



ہنزہ(عبدالمجید) ہنزہ میں عالمی یوم بہبودی خصوصی افراد منایا گیا اس کی بڑی تقریب کاڈد حیدر آباد مرکز میں ہو ئی اس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔مِس افشاں نے تلاوت کی نعت شریف گنان خواں اسحاق نے پڑھا مہمان خصوصی کی حیثیت سے کرنل (ر) عبیداللہ بیگ ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت گلگت بلتستان حلقہ چھ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں ہنزہ میں خصوصی افراد کی بہتر نگہداشت اور ان کو مصروف عمل رکھنے کے لئے قراقرم ایریا ڈویلمنٹ آرگنائیزیشن نے جو گزشتہ اَٹھائیس برسوں سے کام سر انجام دے رہی ہے وہ قابل صد آفرین ہے۔ ان کے لئے بہتر انتظامات کرنے پر میَں اعظم بھائی کا مشکور و ممنوع ہوں جو خصوصی افراد کے لئے روح رواں ہیں کاڈو گلگت بلتستان میں ایک فخر کا نام ہے کاڈو نے سابق عبوری وزیر اعظم کو مدعو کر کے ہنزہ کا نام روشن کیا اور نزہ کا حقیقی عکس اُن کو دکھایا۔

ہنزہ ۔ ترقیافتہ ممالک میں ٹکنالوجی کا استعمال معمول بن چکا ہے جبکہ ہمارے جیسے ترقی پزیر ممالک ٹکنالوجی تک رسائی کے لیے پریشان ہیں بلخصوص خواتین آن لائن پلیٹ فارمز تک خواتین کی رسائی اور آٹی ایکسپرٹ نادیہ کی زبانی اس پروگرام کو دیکھیے اور آج سے آن لائن آرنینگ شروع کریں
 


دنیا کی اس وقت کل آبادی سات ارب سے زائد ہے اور خصوصی افراد کی پاکستان میں سولہ فیصد آبادی ہے افسوس کہ مو جودہ حکو مت نے ایک بھی ان افراد کی نگہداشت کے لئے محکمہ کا قیام تو کُجا ایک اسسٹینیٹ ڈائیریکٹر کا تعائین تک نہ کر سکا۔ جی بی بھر میں جتنے بھی حصوصی افراد ہیں ان کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھینگے تاکہ ان کے لئے کوئی معقول وظیفہ کا اہتمام ہو سکے۔ انہوں نے مذید کہا کہ قراقرم ایریا ڈیویلپمنٹ کارگنائیزیشن کو مذید استحکام دینے کے لئے آئیندہ اے ڈی پی میں ایک کروڑ کی رقم مختص کی جائے گی تاکہ ان افراد کی بھلائی پر صَرف کریں جس کا میں وعدہ کرتا ہوں۔ علاوہ ازیں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر احمد مرزانے ہنزہ میں خصوصی افرد کی بہتر ی کے لئے دو منصوبوں کو ترقیاتی منصوبے کا حصہ بنایا گیا ہے ایک مرکزی ہنزہ اور دوسرا گوجال میں سرکاری سطع پر قائم کیا جائیگا۔

  اس موقع پر میر محفل کی حیثیت سے شیر عالم آنریری سیکریٹری دی شیعہ امامی اسماعیلی ریجنل کونسل ہنزہ نے کہا ہ کہ کاڑد کے منتظمین کی کوششوں کو مبارکبادپیش کرتا ہوں اس تقریب میں شرکت اور خصوصی افرد کی انفردی صلاحیتوں کو دیکھ کر ایک بار نہیں دوگناہ خوشی محسوس ہوتی ہے ہمارے سامنے کی تلخ تجربات ہیں کہ بہت سے ادارے وجود میں آئے لیکن فعال ہونے سے قبل ہی مِٹ گئے۔ خرد برد اور کرپشن کی نذر ہوئے لیکن قراقرم ایریا ڈیویلپمنٹ آرگنائیزیشن صدا بہار بھول کی مانند زندہ و تابندہ ہے اور روز بروز ترقی کے مناظر عبور کر رہی ہے اور اسی کی بدولت خصوصی افراد فیضیاب ہو رہئے ہیں اس قسم کے اقدامات جو کاڑد سر انجام دے رہی ہے یہ حقیقی اسلام کے اصول اور پیغام ہیں۔ایسے اقدامات سے والدین کے لئے سہارا اور اپنے آپ کو بھی تربیت دینے کا وسلیلہ بن سکتا ہے۔ جان عالم سابق چیر مین ضلع کونسل و  سابق چیر مین کاڑد نے اپنی تقریر میں کہا کہ اب سے 28سال قبل شرمہ سنٹر کے نام سے اد ارے کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ 



ہنزہ ۔ ہنزہ کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کے فقدان پے دلشاد بانو صوبایئ وزیر خاندانی منصوبہ بندی کا نوٹس۔

ہماری یہ نصب العین نہ تھی کہ ہم شرمہ کی پیداوار میں روز بروز اضافہ کریں اور عالمی منڈی تک اس کی رسائی کریں بلکہ ان خصوصی افرد کو مصروف عمل رکھیں اور ان کے لئے بھی فرصت کے لمحات خوشگواری سے بسر ہوں ہم اللہ کے حضور شکر گزاری کرتے ہیں کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے اور میَں امتیاز حسین قاضی سابق چیف سیکریٹری کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے اس مر کز کی عمارت کا سنگ بنیار نہ صرف رکھا بلکہ مالی تعاون بھی اُس وقت کیا اور بعد میں صوبائی حکو مت نے بھی وقتاً فوقتاً مالی مدد کی۔ سلطان مدد چیرمین کاڑد نے اپنی اپنی پروگرام کے شرکاء کا اظہار تشکر کے کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن آج عالمی سطع پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منایا جاتا رہا ہے۔ یہ دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ سال کے تین سو پینسٹھ ایام میں سے ایک دن ان کی بہبودی کے لئے اقدامات پر سنجیدگی سے غور و فکر کے لئے صرف کرتے ہیں تو کیا باقی تین سو چونسٹھ ایام حصوصی افرد سے غافل رہنا ہے۔ کاڑد وہ واحد ادارہ ہے جو خصوصی افرد کے لئے سال کے سارے دن ان کی فلاح و بہبود ی کے لئے کام کر رہی ہے تاکہ ان افرد کی معیار زندگی بہتر ہو سکے اور ان کے چہروں پر ہر وقت رونق اور مسکراہٹ ہو۔ ہماری معلومات میں یہ بات آئی ہے کہ ہنزہ میں بہت سے ایسے افراد اپنے گھروں میں بند ہیں ہماری کوشش ہے کہ مذید مراکز کا قیام عمل میں لا کر ان کی بھی بہبودی کے لئے کام کریں تاکہ ہنزہ کے کونے کونے تک کے یہ افراد فیضیاب ہوں۔ ہم حیدر آباد کے ان بزرگوں کا جنہوں نے کاڑد کی اس شاندار عمارت کی تعمیر کے لئے اراضی کو رضا کارانہ طور پر عنایت کیا۔ یہاں پہلے قبرستان تھا اور ہم ان کے جن کی ابدی آرام گاہ تھیں ان کی روح کی بلند درجات کے لئے بھی دعا گو ہیں۔اعظم خان جو کہ خصوصی افرد کے مر کز کے انچارج ہیں نے کہا کہ خصوصی افراد جو ہیں وہ  میرے لئے سب سے زیادہ مقدم ہیں گزشتہ 28 سالوں سے میں ان سے روزانہ ملتا ہوں۔یہ میرے لئے اپنے گھر کے کنبے کے افراد جیسے ہیں تو وہ میرے لئے آسمان پر سے ستارے اور تارے جیسے لگتے ہیں اور یہ دور میرے لئے اپنی زندگی کا سنہری دور ہے اور اس ر میں فخر و ناز کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

ہفتہ، 8 جون، 2024

ہنزہ ۔ . فضائی آلودگی: بڑھتی ہوئی سیاحت اور گاڑیوں کے اخراج کی وجہ سے ہوا کا معیار خراب ہوتاہے

 پاکستان کا ایک خوبصورت خطہ ہنزہ کو ماحولیاتی آلودگی کے کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ خطے میں ماحولیاتی آلودگی کے کچھ اہم مسائل میں شامل ہیں:



۱. فضائی آلودگی: بڑھتی ہوئی سیاحت اور گاڑیوں کے اخراج کی وجہ سے ہوا کا معیار خراب ہوتاہے 

۲. ⁠. پانی کی آلودگی: شہروں اور دیہاتوں کا غیر علاج شدہ گندا پانی اور سیوریج ندیوں، جھیلوں اور گیلی زمینوں کو آلودہ کرتے ہیں، جس سے آبی حیات اور انسانی صحت کو خطرہ ہے 

۳. ⁠. سالڈ ویسٹ مینجمنٹ: کچرے کو ناکافی ٹھکانے لگانے اور ڈمپنگ کی مناسب جگہوں کی کمی عوامی مقامات اور آبی گزرگاہوں میں کوڑا کرکٹ اور آلودگی کا باعث بنتی ہے۔

ہنزہ میں روزانہ فی فرد 430گرام کچرہ پیدا کرتا ہے جبکہ کل 45 سے 55ٹن کچرہ جمع ہوتا ہے 


ان میں 60فیصد کچرہ کمرشل اور 40فیصد گھریلو کچرہ جمع کیا جاتا ہے 


ان میں عام کچرہ 70 سے 80 فیصد ہے جبکہ 20 سے 30 فیصد کچرہ پلاسٹک وغیرہ ہوتا ہے سالانہ 2.28 فیصد کچرہ بڑھ جاتا ہے



۴. ⁠. جنگلات  اور پھلدار درختوں کی کٹائی اور زمین کا انحطاط: ضرورت سے زیادہ لاگنگ، کان کنی، اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے نتیجے میں رہائش گاہ کی تباہی، مٹی کا کٹاؤ، اور حیاتیاتی تنوع کا نقصان ہوتاہے 

۵. ⁠. موسمیاتی تبدیلی: بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور بارش کے بدلتے ہوئے پیٹرن زراعت، آبی وسائل اور ماحولیاتی نظام کو متاثر کرتے ہیں، جس سے برفانی پگھلنے اور قدرتی آفات میں اضافہ ہوتا ہے۔





 زرعی آلودگی*: کیڑے مار ادویات، کھادوں اور جڑی بوٹی مار ادویات کا زیادہ استعمال مٹی، پانی اور ہوا کو آلودہ کرتا ہے، جس سے انسانی صحت اور ماحول متاثر ہوتا ہے۔


آگاہی اور تعلیم کا فقدان*: مقامی لوگوں اور سیاحوں کے درمیان محدود ماحولیاتی علم اور آگاہی آلودگی اور غیر پائیدار طریقوں میں معاون ہے۔


ماحولیاتی آلودگی کے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت، مقامی کمیونٹیز اور سیاحوں کی جانب سے پائیدار طریقوں، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور ماحول دوست پالیسیوں کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے

منگل، 19 اکتوبر، 2021

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم شہدائے کارساز انتہائی عقیدت انقلابی کے ساتھ پیپلز یوتھ سیکرٹریٹ علی آباد ہنزہ میں منایا گیا۔ جس میں پی پی پی ۔ پی وائی او۔ پی ایس ایف کے کار کنان نے شرکت کی۔



ضلع ہنزہ۔۔۔۔

 پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم شہدائے کارساز انتہائی عقیدت انقلابی کے ساتھ پیپلز یوتھ سیکرٹریٹ علی آباد ہنزہ میں منایا گیا۔ جس میں پی پی پی ۔ پی وائی او۔ پی ایس ایف کے کار کنان نے شرکت کی۔  18 اکتوبر 2007 کو قائد جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جلا وطنی کے بعد  وطن واپسی پر لاکھوں لوگوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا تاریخ ساز استقبال کیا تھا اسی روز کراچی میں کارساز کے مقام پر بم دھماکے کیے گے۔ جس کا مقصد تھا بے نظیر بھٹو کو قتل کرنا تھا لیکن دھماکوں میں بے نظیر بھٹو تو محفوظ رہی لیکن  ان دھماکوں میں 177  کارکنان و جانثاران شہید ہوگئے۔  شہدائے کارساز  محترمہ بے نظیر بھٹو اور  موت کے بیچ  دیوار بن گئے تھے اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور قربانی اور جذبے کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔ ان عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور دعائے مغفرت ادا کردی گئی۔ اور عزم کیا گیا کی ان شہداء کی نقشہ قدم پر چلتے ہوئے اس استعصالی نظام کے خلاف جدوجہد کریں گئے۔

  اور تباہی حکومت کی طرف سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور  لاقانونیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور بھر پور مذمت کر دی گئی ۔اس خطے کے عوام کو اب مشترکہ حکمت عملی بناتےہوئے عوامی، جمہوری معاشی اور انقلابی تحریک کا آغاز کرتے ہوئے ایک فیصلہ کن جنگ لڑنی ہوگئی۔ اور سلیکیٹڈ حکمرانوں کو گھر بچنا ہوگا۔

بدھ، 23 جون، 2021

ہنزہ ۔پی وائی او پی ایس ایف ضلع ہنزہ کے زیر اہتمام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کے موقعے پر کیک کاٹا گیا


شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کے موقعے پر  کیک کاٹا گیا



پی وائی او پی ایس ایف ضلع ہنزہ کے زیر اہتمام   مقامی ہوٹل علی آباد ہنزہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کے موقعے پر  کیک کاٹا گیا اور تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پیپلز پارٹی۔ پی وائی او۔ پی ایس ایف کے عہدداروں اور کارکنان نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔ 

 اس موقعے پر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے محترمہ بینظیر بھٹو کو ان 68ویں سالگرہ کے موقعے پرخراج عقیدت پیش کیا گیا

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کے موقعے پر  کیک کاٹا گیاشہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کے موقعے پر کیک کاٹا گیا


 اور محترمہ نے دنیائے تاریخ میں بنیادی جمہوریت اور پسے ہوئے طبقات کیلئے جو جدوجہد کی ہے جو رہتی دنیا تک سیاسی کارکنان کیلئے مشعل راہ  ہے۔

 اور عہد کیا گیا بی بی کے نقشہ قدم پہ چلتے ہوئے ان کے ادورے مشن کو پایہ تکمیل کرنے کیلئے ان کے نظریات کو لےکر جدوجہد کریں گئے۔ اور ایک طبقات سے پاک سماج کا قیام کریں گئے۔

ہفتہ، 17 اپریل، 2021

گنش سپریم کونسل ہنزہ کے وفد نے سپریم کونسل کے صدر امجد ایوب کی قیادت میں سینئر وزیر کرنل (ر) عبید اللہ بیگ اور صوبائی وزیر خزانہ جاوید منوا سے الگ الگ ملاقات کی . اور ہنزہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ہنزہ کے اہم مسائل سے دونوں وزراء کو آگاہ اور ان مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔


گنش سپریم کونسل کا سنٸیر وزیر عبید اللہ بیگ سےملاقاتگنش سپریم کونسل کا سنٸیر وزیر عبید اللہ بیگ سےملاقات



ہنزہ ۔مہر علی شہاب ۔

گنش سپریم کونسل ہنزہ کے وفد نے سپریم کونسل کے صدر امجد ایوب کی قیادت میں سینئر وزیر کرنل (ر) عبید اللہ بیگ اور صوبائی وزیر خزانہ جاوید منوا سے الگ الگ ملاقات کی . اور ہنزہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ہنزہ کے اہم مسائل سے دونوں وزراء کو آگاہ اور ان مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔


وفد سے گفتھو کرتے ہوئے سینئر وزیر کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے کہا کہ ہنزہ میں بجلی اور پانی کگ مسائل کرنے کے لئے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں عطاء آباد جھیل پر 54میگا واٹ کے منصوبے کو اگلے تین سالوں میں مکمل ککا جائے گا اس حوالے سے ان کی چیئرمین واپڈا اے ملاقات بھی ہو چکی ہے اس کے علاوہ آئی پی ایس کے دو اعشاریہ آٹھ میگاواٹ پر بھی بہت جلد کام شروع ہوگا۔


 اس حوالے سے احمد آباد کے عوام سے بات چیت اور مشاورت مکمل ہو چکی ہےاس حوالے سے عوام گنش اور گنش سپریم کونسل کا تعاون اور مستقبل میں مذید تعاون کی یقین دہانی قابل تعریف اور ہنزہ کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار کا ضامن ہے ۔
گنش سپریم کونسل کا سنٸیر وزیر عبید اللہ بیگ سےملاقات

سینئر وزیر نے مذید کہا کہ 18 انچ ڈایا پائپ سے پانی کی فراہمی کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے جس سے سنٹرل ہنزہ میں پانی کی قلت کے مسئلے کا دیرپا حل نکل آئے گا انہوں صحت , تعلیم اور دیگر شعبوں کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا اور ہنزہ کی تعمیر و تدقی میں گنش سپریم کونسل بالخصوص قبیلہ گنش کے کردار کی تعریف کی وفد نے چپورس روڑ کی فوری تعمیر , شاہراہ قراقرم کا متبادل گنش تا مرتضیٰ آباد بائی پاس روڑ اور خضر آباد تا ناصر آباد روڑ کی فوری تعمیر اور ہنزہ میں بین الاقوامی معیار کے سٹیڈیم کے فوری قیام کی ضرورت پر زور دیا اور صحت تعلیم اور روزگار کے مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا 

مزید پڑھیے ۔گنش کے جان باز کرامت علی کا کارنامہ

یہ خبر بھی اہم ہے ۔ کرونا واٸر س سے بھی کیا خطرناک ہے 

 .قبل ازیں صوبائی وزیر خزانہ جاوید منوا نے وفد سے گفتگو کرتے ہو گنش سپریم کونسل کے قیام اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں گنش سپریم کونسل کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ گنش سپریم کونسل ہنزہ , نگر اور دیگر علاقوں کے عوام میں شعور و آگاہی اور ہم آہنگی کے لئے قابل ےقلید کردار ادا کرے گا اور گلگت بلتستان میں بھائی چارگی کو فروغ دینے کے لئے رول ماڈل بنے گا انہوں ہنزہ کے عوام بالخصوص گنش سپریم کونسل کے ساتھ ہر قسم کی مدد اور تعاون کی یقین دہانک کرائی. وفد نے صوبائی وزیر خزانہ جاوید منوا اور سینئر وزیر کرنل (ر) عبید اللہ بیگ کا شکریہ ادا کیا۔


 وفد کی قیادت امجد ایوب کر رہے تھے جبکہ وفد میں جان عالم , احمد دین , تاجر حسین , صداقت حسین, باقر تیحاں، شوکت علی شہاب، استاد ابراہیم ، درویش حسین اور دیگر ممبران شامل تھے۔

پیر، 15 مارچ، 2021

بلتستان صحت کی سہولیات کے فقدان کے ساتھ ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات نہ ماننا جلتی میں تیل چھڑکنے کی مانند ہے رحمت علی


رحمت علی ۔ہنزہ جی بی اے 6


 سابقہ آزاد امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی رحمت علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ گلگت بلتستان صحت کی سہولیات کے فقدان کے ساتھ ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات نہ ماننا جلتی میں تیل چھڑکنے کی مانند ہے، ایک طرف حکومت صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے دعوے کر رہی ہے اور دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کے حل کے لئے تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے ہم حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے مطالبات کو تسلیم کر کے ان کو جائز حق دیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام بھی ان کے جائز مطالبات میں ان کے ساتھ ہیں اور ان کے کسی بھی طرح کے احتجاج کی صورت میں ان کا ساتھ دینگے،

اتوار، 20 دسمبر، 2020

ہنزہ ۔ دی علی آباد تھرفٹ اینڈ کریڈیٹ سوسائٹی کے سابق بانی سینئر منیجر وحاضر مکھی دلاٹ جماعت خانہ علی آباد سلطان معنوی مخصر علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کی عمر تقریبا 62 برس کی تھی

دی علی آباد تھرفٹ اینڈ کریڈیٹ سوسائٹی کے سابق بانی سینئر منیجر  وحاضر مکھی دلاٹ جماعت خانہ علی آباد سلطان معنوی مخصر علالت کے بعد انتقال کر گئے


دی علی آباد تھرفٹ اینڈ کریڈیٹ سوسائٹی کے سابق بانی سینئر منیجر  وحاضر مکھی دلاٹ جماعت خانہ علی آباد سلطان معنوی مخصر علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کی عمر تقریبا 62 برس کی تھی ۔مرحوم ایک انتہائی شریف اور خاموش خدمت گارکے مالک  تھے۔


انہوں نے اپنی زندگی میں عوام کی خدمت بلخوص دی علی تھرفٹ اینڈ کریڈیٹ سوسائٹی جس کا 58سال سے زائد کا ہوا ہے بزگوں کے ساتھ ملکر نہایت کم اجرت پر کام کرتے ہوئے اج گلگت بلتستان میں پہلا کامیاب سوسائٹی اور دس سے زائد برانچوں کا ایک تناوار درخت بن چکا ہے جہاں سے اج ہزاروں کاروباری حضرات کی معاشی ترقی کے علاوہ دیگر عوام اس سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔


علاوہ اس کے مرحوم سلطان معنوی علی آباد دلاٹ جماعت خانے کے حاضر مکھی تھے اور سوسائٹی ہذا کے بورڈ میں بحیثیت سکرٹری فنانس کے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔مرحوم مشہور معروف چائیلڈ اسپشلٹ ڈاکٹر آغاجان مرحوم کے چھوٹے بھائی تھے سگوار میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑ گئے۔


اج سینکڑوں عوام کے موجودگی میں نماذ جنازہ کے بعد ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔مرحوم کی علاقےمیں کی جانے والی بے لوث خاموش خدمات کو سہراتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کی روح کو دائمی سکون نصیب کریں مرحوم کی درجات بلند فرمائیں اور لاوحقین کو اس عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کریں آمین۔

 

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ.

اللہ تعالی مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ عطا کریں 

پیر، 7 دسمبر، 2020

نگر۔وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید علی منوا نے کہا ہے عمران خان کی وژن اور گنڈا پور و دیگر قائدین کی فراخ دلی نے پی ٹی آئی کو پہلے سے زیادہ مظبوط کی ہے.الیکشن سے قبل ہی ہم نے کہا تھا کہ یہ سیٹ جیت کے عمران خان کے جھولی میں رکھ دینگے .

وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید علی منوا

نگر میں جاوید علی منوا کو وزرات ملنے پر مبارک بادی کے عوامی اجتماع


نگر(یوسف علی نگری)وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید علی منوا نے کہا ہے عمران خان کی وژن اور گنڈا پور و دیگر قائدین کی فراخ دلی نے پی ٹی آئی کو پہلے سے زیادہ مظبوط کی ہے.الیکشن سے قبل ہی ہم نے کہا تھا کہ یہ سیٹ جیت کے عمران خان کے جھولی میں رکھ دینگے .اور آج رکھ دیا ہے .وہ یہاں علمدار چوک نگر خاص میں ہزاروں کے ایک استقبالی جلسے سے خطاب کرہے تھے.انہوں نے کہا کہ جس دن مرزہ حسین مرحوم سابق صوبائی صدر پی ٹی آئی نے اس میں  شمولیت کی تھی اسی دن پی ٹی آئی کی جان ہڑی تھی اور روشن مستقبل کی دلیل سامنے آیا تھا.اور مرزہ مرحوم کی رحلت کے بعد  ترقی کا سفر جہاں رکا تھا وہی سے ہم پھر سے آغاز کرینگے .اور نگر کو ایک قوم بنا کے دنیا میں اپنا لوہا منوائینگے .جو ہمارا طرہ امتیاز ہے .اور رہے گا.دوران خطاب تالیوں کینگونج اور نعروں سے ہجوم گونجتا رہا .اس دوران وزیرخزانہ کامزید کہنا تھا کہ صحت تعلیم اور بیمار منصوبوں کی تکمیل ہمارا اولین ترجیحات میں شامل ہونگی.انہوں نے ساس ویلی .ہوپر ہسپر و نگر عوام کو جو ہارے وہ بھی اور جو جیتے وہ بھی سب سے اپیل کی کہ نومبر کے وسط تک جو اختلافات تھے اب نگر کی خاطر ان کو ختم کرکے ایک ہوجائیں اور یہی مرزہ.صاحب مرحوم کا خواب تھااور ہمارا مشن ہے.اس سے قبل بابائے سیاست و سابق چئرمین ضلع گلگت کلب علی نے کہا کہ نگر قوم نے میری بات پر عمل کر کے آج پورے پاکستان میں اپنا نام پیدا کیا اور پسند کی وزارت حاصل کی اس میں نگر عوام و یوتھ سمیت بزرگان ماوں بہنوں بیٹیوں کا دن رات کی محنت شامل ہے .اور اب ان کو صلے میں وزیرخزانہ کی شکل فرزند نگر جاوید منوا ملاہے انشاءاللہ! آپ کے امیدوں پر صحیح اترے گا.ساس ویلی میں سیب کو کیڑے لگے.اور بعض علاقوں میں تمبو ہوا می  اڈگئی اندر موجود مسافر ہوا ہوگئے.اور ان سب کو تالا لگانے میں ہم کامیاب ہوگئے.انہوں نے تمام عوام ومہمانوں کا شکریہ ادا کیا.جبکہ ایوب وزیری رہنما تحریک اسلامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انجمن حسینیہ نگرآفس پیپلز پارٹی کمپین آفس بنی رہی اور سپریم کونسل کا کردار بھی مشکوک رہاجس پر.صدافسوس کیا جاسکتا ہے.اور.وزارت اعلی! کو.نگر لانے میں بھی کوئی ایک بیان ان سے نہیں آیا .جاوید منوا کی ولولہ انگیزی اور کلب ولی استاد کی سیاسی بصیرت نے نگر کو عزت دی اور مرحوم مرزہ حسین کی روڑ میپ پر دوبارہ چلنے کا.نگریوں کو.موقع فراہم ہوا.تقریب میں اسٹیج پر تحریک اسلامی کے محمدباقر . پی ٹی آئی رہنما آغا بہشی .عباس طائی.صدر موسی!   علی  و دیگر رہنما براجمان تھے.

جمعہ، 27 نومبر، 2020

اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ امیر تیمور کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مسالک کے علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں تفصیلی گفت و شیند


اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ امیر تیمور کی زیر صدارت کروناواٸرس ایس او پیز پر اجلاس


 اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ امیر تیمور  کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مسالک کے علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں تفصیلی گفت و شیند ہوئی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نے علماء کرام سے استدعا کی ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے پورے ملک کو اپنے لپیٹ میں لی ہوئی ہے وہاں گلگت بلتستان اور بلخصوص ہنزہ  میں شدید ہو سکتی ہے ۔ گزشتہ لہر نے ہنزہ کو کافی متاثر کیا تھااس لئے علماء کرام سے اپیل ہے کہ بعد از نماز اور جمعہ کے خطبات میں عوام الناس کو کورونا سے متعلق آگاہی دیں ماسک اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں جب تک اس موذی مرض سے متعلق کوئی مکمل علاج دریافت نہیں ہونگے تب تک حکومت گلگت بلتستان کی جانب جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں علماء کرام نے اپنی اپنی تجاویز اور آراء پیش کئے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اتوار، 11 اکتوبر، 2020

ہنزہ ۔ باب بیٹے کا منتظر اور بیٹی باب کی رہاٸی کےلیے احتجاج کر رہی ہے


 

ہنزہ ۔ دس سال سے قید ہنزہ کے سیاسی اسیران امیر علی کے بزرگ باب اور معصوم بیٹی دھرنے میں امیر علی کا رہاٸی کی خبر سنے بیتاب تھے چلو ایک امید سی جاگی ہے اللہ کریں وہ معاہد کامیاب ہو

بدھ، 7 اکتوبر، 2020

ہنزہ ۔۔ معروف قوم پرست سیاسی و سماجی کارکن مظلوم سانحہ علی آبادہنزہ کامریڈ عامر خان خالق حقیقی سے جا ملے

 


ہنزہ ۔سید اسد اللہ غازی سے ۔ معروف سیاسی و سماجی کارکن   مظلوم سانحہ ہنزہ کامریڈ عامر خان خالق حقیقی سے جا ملے ۔ اپنے جوانی کے قیمتی چار سال سانحہ علی آبادکی پاداش میں اقوبت خانے میں گزاری اسی دوران ان کو کینسر کا مرض لاحق ہوا اور وہی مرض جان لیوا ثابت ہوا ۔ عامرخا ن ہر دل عزیر تھے وہ زندگی کی ہر مشکل کو ہنس کر جینے کےعادی تھے مرحوم چٹکلے کسنے اور مزاق کی فطرت کی وجہ سے بھی مقبول تھے ۔ دوران اسیری اپنے ساتھیوں کو مشکل وقت کا احساس ہونے نہیں دیتے تھے ۔ جب ان سے کوٸی بھی طبعیت کا پوچھتے تو کہتے تھے سانحہ ہنزہ کی سزا اب تک بگت رہا ہوں جیل سے کینسر کی مرض ساتھ آٸی علاج بھی کرویا مگر یہ کنسر بھی سرکار کی حامی ہے میری جا ن لیکر چھوڈے گی ۔ بلآخر وہی ہوا جو عامر خان کہا کرتے تھے ۔ وہ ایسے مزاحیہ انداز میں کہا کرتے تھے ہمیں مزاق لگتا تھا ۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرماٸیے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافر ماٸیں اور ان کے معصوم اولاد کی رب کاٸنا ت بہتر کفالت فرماٸیں او ر وہی ہم سب کا کفیل ہے آمین 

ہاٸے عامر خان امر الہی

جمعرات، 1 اکتوبر، 2020

ہنزہ ۔ جی یوآٸی ف کے مہناز ولی نے جنرل الیکشن میں ہنزہ سے کاغذات جمع کیے۔ عوامی حلقوں کی جاب سےان کے اس اقدام پر خوش آمدید



ہنزہ ۔(ہنزہ آن الٸن نیوز نیٹ ورک ) اس بار الیکشن میں سب سےزیادہ امیدوار سامنے آٸیے مگر ایک بھی خاتوں جس کا نام حلقہ 6 کے ووٹر لسٹ میں شامل ہو حصہ نہیں لیا ایسے میں جے یو آٸی ف کے  مہناز ولی جو کہ حلقہ تین کے ووٹر لسٹ میں شامل نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوٸیے ہنزہ سے جنر ل الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں اور عوام ہنزہ نے ان کو خوش آمد ید کہا ہے اور ان کی اس عمل کو خوب سراہا ہے ہنزہ میں خواتین کے جنرل الیکشن میں حصہ لینے کا ایک حوصلہ دیا ہے ۔ مہناز ولی اس سے پہلے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی ممبر بھی رہ چکی ہیں  ۔ ان کے خاندان کا ہنزہ سے گہرا تعلق اوررشتہ داری بھی ہے 

پیر، 28 ستمبر، 2020

ہنزہ ۔ ہنزہ چیمبر آف کامرس کے ممبران کو الیکشن کے لیے ممبران کو نوٹس جاری کیے بغیر ایک درجن افراد نے محبوب ربانی کو صدارت تھما د ی 92ممبرن میں سے صرف 12 ممبران ک اس عمل کے خلاف دیگر سراپا احتجاج ۔

 


ہنزہ . (سید اسد اللہ غازی) چیمبر آف کامرس ہنزہ دو حصوں میں تقسیم . ایک گروپ جس میں تقریبا 12ممبران ہیں نے بغیر اشتہار اور ممبران کو عتماد میں لیے اے جی ایم کے بجائے چند ممبران نے الیکشن کا کہہ کر صحافیوں کو مدعو کیا . ایکشن کمشنر تحصیلدار علی آباد فرمان کو نامزد کیا . ہنزہ پریس کلب کے صدر رحیم اللہ بیگ کی قیادت میں صحافی چیمبر آف کامر س پہنچے تو مچهی بازار سا ماحول تها . پتہ چلا کہ مزکورہ چیمبر کے 110ممبران ہیں . جن میں سے 92 ممبران ووٹینگ کا حق رکهتے ہیں . 26 ایکزیکٹیو ممبران ہیں . حال میں زیادہ سے زیادہ پندر ممبران موجود تهے جب چیمبر کے صدر شاہ جہان سے پوچها گیا کہ ممبران کی تعداد کم ہے . تو اس نے کہا کہ ہم نے سب کو اعطلاع دی ہے . کچه ایکزیکٹیو ممبران نے فیس ادا نہیں کی ہے اس لیے ہم ایکزیکٹیو ممبران کی تعداد اب کی بار صرف 16تک محدو د کر رہے . جنر ل سیکڑیری نے بتا یا کہ اب کی بار الیکشن نہیں سیککشن ہوگا . کم تعداد کیوں ہے پوچه رہے تهے اتنے ایک بندہ آیا وہ کہنے لگا کوئی کچه نہیں کر سکتا ہم چیمبر کے ساته ساته ڑائی پورٹ کی صدارت بهی چهین لیگیں . اتنے میں حال کے اندر شور شرابے کی آواز آئی ادهر جانکر دیکها تو دو گروپ آپس میں گوتهم گتها ہورہے تهے . سابق صدر دولت کریم جو کہ ایکزیکٹیو ممبر بهی اس سمت زیادہ تر ممبرار کو اندهیر ے میں رکه کر صدارت ایک دوسرے کو پیش کر رہے تهے . صدر شاہ جہان نے بتا یا کہ ہمیں ہنزہ کی شہورت کی وجہ سے سات کروڈ ملیں ہیں ہم اس کو ہنزہ کے کاروباری افراد کی فلاح پر خرچ کرینگے شاید بڑی رقم آنے کے بعد آپس میں اتفاق ٹوٹا یا کوئی وجہ تهی ماحول کشیدہ تها . ہم صحافیوں کو برا لگا ہم نے جنر ل سیکڑیری سے نیے امیدوار برائے صدارت ربانی کے بارےمیں پوچها کہ بندہ نیشنل بنک کا تین کروڈ مقروض ہے وہ کیسے صدر بن سکتا ہے جس پر اس نے جواب دیا ایسا نہیں ہے ہم نے تحقیقات کی ہے . میڈیا نے دیگر ایکزیٹیو ممبران سے رابطہ کیا تو ان کو بهی اس الیکشن کا علم نہیں تها .اتنے میں فرمان علی تحصیلدار جو کہ اس الیکشن کے الیکشن کمشنر تهے بتا یا گیا کہ الیکشن ڈیلے کیا ہے تو ہم صحافی حضرات وہاں سے پریس کلب آئیے . ہم نے الیکشن ملتوی کی خبر چلائی .کچه دیر بعد مذکورہ چیمبر کے فیس بک پیج پرمحبوب  ربانی کو صدر بنا کر ہار پہنا رہے تهے .اس چیمبر کے کئی عہداروں نے پریس کلب فون کر کے اس الیکشن کو جالی قرار دیا . ہنزہ چیمبر آف کامرس کے ساته ہر دفعہ ہاته ہوتا ہے . نگر سے تعلق رکهنے والے کاروباری حاجی قربان نے ہنزہ کئ کسی بهی فرد کے علم میں لائیے بغیر کوٹہ کے کچه کاروباری افرا کو ممبرشپ دیکر اس کے مرعات سے خوب پیسہ بنایا اس ہی بنا پر پاکستان چیمبر آف کا مرس کے نائب صدر رہے چین میں ہنزہ چیمبر آف کامرس کو دئیے گئے دوکانات کی فروخت کی چین کے کاروباری افراد میں ایویٹیشن کو فروخت کرتے رہے بڑی مشکل سے قربان سے ہنزہ چیمبر آف کارمرس کو واگزار کرایا تها اب ایک درجن افراد نے اس کو یرغمال بنا یا ہے . ہنزہ کے کاروباری افراد نے چیف سیکڑیری گلگت بلتستان اور .فورس کمانڈر سے اپیل کی ہے کہ قبضہ گروپ سے چیمبر آف کامرس کو واگزار کرایا جائیے

بدھ، 23 ستمبر، 2020

ہنزہ ۔ چیرمین واپڈا کا عطا آباد سیپل وے پر پچاس میگاواڈ پاور پروجیکٹ کے لیے معاٸینہ ۔

چیرمین واپڈا جرنل ر مزمل حسین کا دورہ عطا آبادجھیل 50میگاواڈ پاور پروجیکٹ کا اعلان


 

ہنزہ (سید اسد اللہ غازی ) چیر مین واپڑا جرنل ر مزمل حسین عطا آباد جھیل پر 50 میگا واڈ پاور روجیکٹ کے معاٸینے کے لیے پہنچے    گلگت سے  آرمی ہیلی کاپٹر میں چیرمین واپڈا لیفٹینٹ جرنل( ر )مزمل حسین چیف اور سکٹریری گلگت بلتستان خرم آغا  نے عطا آباد کا ایریل ویو کے بعد گنش ہیلی پیڈ پر اترے  جہاں پر ڈپٹی کمشنر ھنزہ فیاض احمد ,SP ہنزہ اور PTi  کے صوبائی ناٸب صدر کرنل (ر) عبیداللہ نے استقبال کیا بعداز چیرمین واپڈا مزمل حسین  صاحب نے آئیندہ  عطا آباد جھیل پر 50 میگاواٹ پاور پروجیکٹ منصوبے کے حوالے سے سپل وے ایریا کا معائینہ کرنے کے  ضلع ھنزہ کے عماٸدین کے ساتھ  دربار ہوٹل میں ملاقات کی ۔ صدر اسماعیلی رجنل کونسل کرنل ر امیتاز نے چیرمین واپڈا کو ریوایتی چوغہ اور ٹوپہنادی ۔ اور واپڈا کی جانب سے عطا آباد جھیل پر میگا پروجیکٹ کی تنصیب کو خوش آٸیند قراردیا ۔

ہنزہ ۔ گنش پل سے غذ ر کی سرحد تک ہنزہ کی طرف ساٸیڈ سابق ریاست ہنزہ کا حصہ اس کو ضلع ہنزہ میں شامل کرنےکے لیے سابق امیدوار جی بی ایل اے دینار خان کا مہیم کا آغازی


 

ہنزہ ۔ (بیورو رپورٹ ) فرنگی اور اور ڈوگرہ قانون ہمیں منظور ہے ۔ اگر گلگت بلتستان کو صوبہ بنا نا ہے تو پہلے ہنزہ کو اپنی جغرافیاٸی حصہ ہو ہنزہ کے عوا م کو واپس کیا جاٸیے ۔ گنش سے دریا کے ہنزہ طرف ساٸیڈ ہمارا ہے چھلت , گواچی , نومل , کنوداس , سکارکوٸی تا غذر سرحدہنزہ کا حصہ ہے ۔ کنواداس پرانا پل سے کنوداس سابق ریاست ہنزہ کا حصہ ہے اپنے حقوق کے حصول کے لیے سیر یم کورٹ وہاں انصاف نہیں ملا تو انٹر نیشل کورٹ آف جسٹس کا دروازہ بھی کھٹکاینگے ۔ دوھنگ دس کے چوٹی کے اوپر پانی کا بہاو ہنزہ کی طرف آتاوہ ہنزہ کا حصہ ہے اس طرف بارش پانی جانے والا علاقہ نگر کا ہے ۔ عوام ہنزہ میر ے اس مہیم میرے ساتھ ہیں یہ باتین ہنزہ کے سنیر ساسی  رہنما  سابق چیرمین یونین کونسل  دینار خان نے ہنزہ آن لاٸن نیوز نیٹ ورک سے ہنزہ فارم میں گفتگوکرتے ہوٸیے کہا انہوں نے کہا کہ میر صفدر خان کے وقت تک یرقن سے سابق اشکومل (غذر) تک ہنزہ کی سرحدہے ۔ انگریزوں کے قبضے کے بعدہنزہ کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے گیے ۔ ہم اپنی جغرافیاٸی سرحد وں اور علاقوں کی دوبارہ ہنزہ میں شامل کرنے کے لیے سرگروم ہیں ۔چین نے میرصفدر خان کو آباد کیا اس لیے چین سے ہمیں کوٸی شکوہ نہیں ہے ۔ اور حکومت پاکستان اور میر آف ہنزہ نے عوام کی خواہش پر وہ حصہ چین کو کچھ شراٸط پر دیا ہے ۔

ہنزہ ۔ سیکرٹری لوکل کونسل حاجی ذلفیقار کا دوہ ہنزہ اسکیموں کا تفصیلی جاٸزہ

 


ہنزہ (عبد المجید ) حاجی ذلفیقار سیکرٹری لوکل کونسل گلگت بلتستان نے دورہ ہنزہ کے موقعے پر سنٹر ہنزہ اور کوجال سوست کے دفاتر کا معاٸنہ کیا اس موقعے پر ڈاٸیور فرمان کی بہتر کارکردگی پر نقد انعام سے نوازا ۔ انہوں نے ہنزہ میں جاری پروجیکٹس پر عملے سے بریفینگ لی ۔ اور جلد تما م کام کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ۔ اور نیے اسکموں کی تفصیلی جاٸیزہ لیا


ہنزہ ۔ علی آباد سٹی تھا نہ پولس کا بدنام زمانہ منگفی نگری 110کلو چرس کے ساتھ گرفتار

ہنزہ (عبد المجید )گزشتہ شب بوقت تقریباً  2100 بجے ڈی ایس بی ہنزہ  کی خفیہ اطلاع پر Hc شیر عالم محرر تھانہ علی آباد کے قیادت میں پولیس ٹیم نے علی آباد بازار ایرے میں " بد نام زمانہ"   محبوب علی عرف( منگفلی نگری) ولد خداداد ساکن دنیور گلگت کو چرس فروشی کے دوران گرفتار ی کرتے یوے  تقریباً 110گرام چرس برامد کر کے  ملزم مذکور کے خلاف ایف آٸی آر نمبر 23/20 بجرم 3/4 ای ایچ او  درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

جمعہ، 18 ستمبر، 2020

ہنزہ ۔ڈی سی ہنزہ فیاض احمد کا کویڈ 19 کے ایس او پیز کا جاٸیزہ لینے اسکولوں کا دورہ ۔ اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا




ہنزہ پ ر 

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہنزہ فیاض احمد کا ڈی ڈی ایجوکشن ہنزہ کے ہمراہ مختلف اسکولوں کا دورہ کیا اور کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے اٹھائے گیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا.اس موقع پر ہیڈ ماسٹر  اسکولوں  کے ہیڈز نے ڈپٹی کمشنر کو کرونا ایس اوپیز کےحوالے سے اٹھائے گیے اقدامات اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی.اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنزہ  نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور لوگوں کا بہترین تعاون کے باعث ضلع ہنزہ میں کرونا کے بہت ہی قلیل مریضوں کی نشاندہی ہوئی تھی اور وہ بھی بغیر علامات کے تھے جو کہ اس موذی مرض سے نجات حاصل کرچکے ہیں.اب بھی کچھ مریض ہیں جن میں کوئی علامات نہیں ہیں لیکن وہ اپنے گھروں میں ایسولیشن کے قواعد وضوابط پر عمل پیرا ہیں اور امید قوی ہےکہ وہ بھی عنقریب اس مرض کو شکست دیکر اپنے معمولات  زندگی کا دوبارہ آغاز کرینگے.انہوں نے کہا کہ سکولوں میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے طلباء کو اس حوالے سے باور کرایا جائے کہ وہ ہر صورت عمل پیرا ہوں تاکہ یہ مرض پھیل نہ سکے اور ہمارا مستقبل کے معمار اس مرض سے محفوظ رہیں.ڈپٹی کمشنر نے ہنزہ کے سکولوں  میں  کرونا سے بچاو کے لیے اٹھائے گیے اقدامات پر اطمنان کا اظہار کیا اوران پر عمل کرنے کی تاکید کی