جمعرات، 14 مئی، 2020

چلاس . پاک آرمی کی تعاون سے دہامر ڈیوزن میں پی آر سی مشین انسٹال کیا گیا .

چلاس  .( شمس ڈار)دیامر ڈویژن کے مرکزی شہر چلاس میں قائم ریجنل ہسپتال میں پاکستان آرمی کی مدد سے ایک اور جدید PCR ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے،جہاں کامیابی کے ساتھ کورونا ء کے متاثرہ مریضوں کے ٹیسٹ کیئے جا رہے ہیں۔ یہ لیبارٹری 48گھنٹوں کے اندر کوروناء سے متاثرہ مریضوں کی رپورٹ تیار کرے گی۔  سی ایم ایچ گلگت کے پیتھالوجسٹس کی زیر نگرانی مریضوں کے ٹیسٹ کامیابی سے شروع کیئے جا چکے ہیں۔  کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان کی ہدایات پر سی ایم ایچ گلگت کے ماہرین بھی چلاس میں تعینات کر دیئے گئے ہیں۔چلاس ریجنل ہسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ لیب کا بروقت قیام عمل میں لانے پر دیامر کی عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔پاک فوج کی جانب سے کیئے جانے والے اقداما ت کی بدولت امید کی جاتی ہے کہ گلگت بلتستان میں جلد کورونا کی وباء پر مکمل قابوپایا جا سکے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں