جمعہ، 22 مئی، 2020

ہنزہ ۔ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسیز کے پیش نظر انتظامیہ نے مقامی افراد کے تعاون سے علی آباد ہنزہ کے محلہ سینہ کھن اور ناصر آباد کے قرقاٹ کو سیل کردیا

ڈپٹی کمشنر ہنزہ اور اسسٹنٹ کمشنر  علی آباد نے  سینا کھن  علی آباد کا دورہ کیا  کورونا کے مثبت کیسزز سامنے آنے کے بعد مختلف افراد کی اسکریننگ کرنے کی ھدایت کی ۔ اور پورے علاقے کو جراثیم کُش سپرے بھی کرایا ہوا ہے ۔اس موقے پر پولیس اور لوکل بوائز سكاوٹس کی مدد سے ڈسٹرک انتظامیہ نے مکمل لاک ڈاؤن میں رکھا ہوا ہے ۔کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سدباب کے پیش نظر ضلع ہنزہ   کا علاقہ ناصر آباد محلہ قرقاٹ کو  سیل کر دیا گیا ہے ۔ اور مذکورہ علاقہ میں ہر قسم کی نقل و حرکت پر تا حکم ثانی پابندی عائدکر دی گیی ہے ۔
اہل علاقہ سےممکنہ تعاون اور ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل کی جاتی ہے ۔ کرونا واٸرس سے احتیاطی سے بچا جا سکتا ہے ۔ ماسک کے استعمال کی عادت بنا لیں ۔ سماجی دوری فاصلے کا خیال رکھے ایک دوسرے سے بغلگیر اور ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں ۔ بازار میں یا رش کی جگہ پر نہ جاٸیے ۔نزلہ زکام بخار کانسی یا کرونا کی علامات ظاہر ہونے پر فوری محکمہ صحت کے حکام سے رابطہ کریں ۔ سفر سے آکر ایسلولیٹ ہوجاٸیے یوں کرونا کو شکست دیا جاٸیےگا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں