اتوار، 24 مئی، 2020

گلگت . تمام عید گاہوں کا دورہ احتیاطی تدابیر جاری کیے . آے سی گلگت اسامہ مجید چیمہ

گلگت (پ ر) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ گلگت میونسپل حدود میں نماز عیدالفطر کی ادائیگی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ہیلتھ ماہرین سے مشاورت کے بعد 7 نکاتی احتیاط پر مبنی کورونا وائرس سے بچنے کیلئے Sopsجاری کردیں ہیں امید ہے  علماء اور خطباء کرام کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری ہدایات پر عمل درآمد کریں گے امید ہے ایس او پیز عملدرآمد کیلئے علماء اپنا کردار اداکریں گے ۔یہ باتیں انہوں نے ہفتے کےروز امامیہ عیدگاہ جوٹیال،اہسنت عیدگاہ کونوداس، اسمعلی عیدگاہ شاہ کریم ہاسٹل اور نوربخشیہ عیدگاہ کونوداس کے تفصیلی دورے کے بعد میڈیاکیلئے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میونسپل حدود میں عیدگاہوں میں نمازیوں کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔بغیر ماسک عیدگاہ آمد پابندی ہوگی عید گاہوں میں نمازی اپنے لیٙے مخصوص جائے نماز لاسکیں گے جبکہ سوشل ڈسٹنس یقینی بناتےہوئے سفید دائروں میں۔نماز پڑھنے کے پابند ہونگے ،عیدگاہ داخل ہونے سے پہلے نمازی اپنے ہاتھوں کو سینی ٹائزرز استعمال کریں گے اسکے بعدہاتھ ملانےاور گلے ملنےسے مکمل اجتناب کریں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایاکہ شہر میں کورونا وائرس کے تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ نے جراثیم کش سپرے صفائی مہم کوتیز کردیا ہے بلدیہ سٹاف، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور رضاکار تنظیمیں مشترکہ طور پر کورونا وائرس کے خطرات سے آگاہ کرنے کیلئے عوامی آگاہی مہم کامیابی سے جاری رکھی ہوئی ہے اور آگاہی مہم کا یہ سلسلہ جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئےسوشل ڈسٹنس،گلے ملنا، ہاتھ ملانا سمیت ہاتھوں کو سینی ٹائز کرنا لازم ہے اسکےعلاوہ گھر سے باہر نکلنے سےپہلے فیس ماسک کا استعمال ہر شہری پر اب واجب ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ سیکٹر مجسٹریٹس اپنےاپنے سیکٹرز میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں کورونا وائرس پھیلاو روکنےکیلئے رش والی  دکانوں کو بھی سیل اور دکانداروں پر بھاری جرمانے بھی کیے جارہے ہیں  اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نےمقامی میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے اچانک پھیلاو کیوجہ سے برمس اور کھر کے علاقےکو غیر معینہ مدت کیلئے سیل کردیا گیا ہے اس دوران اشیائے ضروریہ کیلئے مخصوص اجازت نامہ جاری کررہے ہیں تاکہ ٹرانسمیشن کیسز کو کنٹرول کیا جاسکے۔ بعدازاں انہوں نے کھر برمس کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتےہوئے ضلعی انتظامیہ کےجانب بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر کھر برمس کے نمائندہ ظہیرالدین بابر نے اسسٹنٹ کمشنر کیجانب تعاون کو سراہا اور عوام کی جانب سے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی اس سے قبل  عوام کو لوڈ سپیکر کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں تاکہ کورونا وائرس کے مکنہ۔پھیلاو کو روکا جاسکے ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ  عید کی  تعطیلات کے دوران سیکٹر مجسٹریٹس پیراملٹری فورسز اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ اتظامی رٹ کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں رہیگی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں