جمعرات، 14 مئی، 2020

گلگت .ثوبیہ مقدم کو پارٹی ڈسپلین کے پروٹوکول کی خلاف ورزی پر خوستین ویکنگ کی صدارت اور پاکستان مسلم لیگ ن کی بنیادی رکنیت سے فاغ کردیا . . انچارج میڈیا سل پاکستان مسلم لیگ ن جی بی

مورخہ 13/05/2020
پریس ریلیز
گلگت(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کی سنٹرل ڈسپلن کمیٹی بذریعہ سنٹرل سیکریٹریٹ یہ واضح کر رہی ہے کہ محترمہ ثوبیہ مقدم کو پارٹی ڈسپلن کے پروٹوکول کی خلاف ورزی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بنیادی رکنیت کی خلاف ورزی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے اسمبلی رکنیت کے حلف نامے کی خلاف ورزی پر خواتین ونگ کے صوبائی عہدے وصدارت سے جہاں بر طرف کر دیا گیا ہے وہاں ان کی بنیادی پارٹی رکنیت بھی بہت پہلے ختم کر دی گئی ہے۔لہذا محترمہ کی جانب سے پارٹی عہدہ، پارٹی پلیٹ فارم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نام استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔ نیز ٹکٹ کے حلف نامے کی خلاف ورزی پر وہ اسمبلی رکنیت کی بھی مجاز نہیں ہیں۔ ڈسپلن کمیٹی واضح کرتی ہے کہ محترمہ ثوبیہ مقدم کا پاکستان مسلم لیگ (ن) سے کوئی یا کسی بھی قسم کا سیاسی تعلق نہیں اور نہ وہ پارٹی کا نام،عہدہ اور پلیٹ فارم استعمال کرنے کی مجاز ہیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل ڈسپلن کمیٹی بذریعہ سنٹرل سیکریٹریٹ واضح کرتی ہے پریس اینڈ میڈیا آئیندہ انکے غیر قانونی بیانات جن میں وہ مسلم لیگ (ن) کا نام،پلیٹ فارم اور عہدہ استعمال کریں اسے غیر قانونی تصور کرتے ہوئے اشاعت سے گریز کریں۔محترمہ ثوبیہ مقدم کا پاکستان مسلم لیگ (ن) سے کسی بھی قسم کا جماعتی تعلق نہیں ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام ضلعی، ڈویژنل اور ونگز کو مطلع کردیا گیا ہے کہ محترمہ کی بنیادی رکنیت عہدہ برطرف کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ
انچارج
میڈیاسیل
پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں