جمعرات، 7 مئی، 2020

گلگت . دوران لاک ڈاون نرمی فیس ماسک کا استعمال لازم ہے اسسٹنٹ کمشنر گلگت


گلگت (امین خان )ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ کورونا وائرس جنگ میں جیت، عوام کو انتظامیہ اور محکمہ صحت کے جانب سے جاری احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد سے مشروط ہے لاک ڈاون میں نرمی کے دوران ہر حا ل میں عوام کوفیس ماسک استعمال کرنا ہے  اسکے علاوہ دکاندار حضرات محکمہ صحت کے جانب سے جاری SOP پر عملدرآمد کے پابند ہونگے، اوقات کار میں اضافہ اور بند دکانوں کے کھلنے سے  چھوٹے کاروبار سے تعلق رکھنے والے محنت کش طبقے کی مالی مشکلات کے حل میں مدد ملے گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز مختلف وفود سے ملاقاتوں کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امید ہے تاجر تنظیموں کے نمائندے تاجروں کے لئے جاری SOP پر مکمل عمدرآمد کرائیں گے ضلعی انتظامیہ کا مقصد عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے ایس او پیز کی خلاف ورزی اور خود ساختہ مہنگائی پر ہم خاموش نہیں رہیں گے عوام کو گھرسے نکلنے سے پہلے سینی ٹائزرز کا استعمال اور فیس ماسک ہر حال میں پہننے کے پابند ہونگے جبکہ سماجیے رابطوں کو بھی کم سے کم کرنا ہے میل جول میں احتیاط بر تنے کی ضرورت ہے دکاندار حضرات خود بھی فیس ماسک سینی ٹائزرز کا استعمال یقینی بنائیں گے، رمضان البارک کے مہینے وہے بھی کورونا لاک ڈاون کے دوران عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا ناقابل معافی جرم ہے، انہوں نے کہا کہ شہر کو جراثیم سے پاک صاف رکھنے کیلئے جراثیم کشن سپرے اور صفائی مہم جاری ہے اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کا عملہ، گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، جی بی آرایس پی سمیت رضاکار تنظیموں کے اشتراک سے صفائی مہم تیز ی سے جاری ہے جوکہ کورونا وائرس کے خاتمے تک جاری رہے گی شہرکو پاک صاف رکھنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود نے ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے کورونا وائرس کے تدارک کیلئے جاری اقدامات کو سراہاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت  کو مکمل تعاون کا یقین دہانی کرائی۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں