منگل، 19 مئی، 2020

ہنزہ . لاک ڈاون کے اوقات کا ر گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہیں .. ڈیپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد

ہنزہ . ہنزہ کی عوام نے ہمیشہ باشعور مہذب اور تعلیم یافتہ معاشرے ہونے کا ثبوت دیا ہے عوام بلخصوص بزنس کمنٹی کا تعاون مثالی رہا ہے جس کی وجہ سے کرونا وائرس کی پهیلاو کو روکنے میں کامیاب رہے ہیں ہنزہ انتظامیہ کے ساته عوام کا تعاون شاندار ہے اس کو برقرار رہنا چاہئے لاک ڈاون کے اوقات کار اور شیڈول گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہیں اس میں ہم نے اپنے طرف سے ترامیم نہیں کی ہے جس کے تحت میڈیکل سٹور ہر وقت کهولے رہنگے جبکہ جنرل سٹور پورا ہفتہ دوران نرمی لاکڈاون جبکہ موبائل شاپس  کپڑے جوتے اور کچه اس طرح کے شاپس ہفتے میں چار دن تعمراتی میڑیل اور آٹو شاپس تین دن کهولنے کی اجازت ہے . اگر بزنس کمنٹی انتظامیہ سے اس سلسلے میں بات کرنا چاہئے تو بات کر سکتے ہیں انتظامیہ ہر ممکن تعاون کے لیے تیا رہے یہ باتیں ڈیپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد نے کلاته ہاوسسز جوتوں اور گارمنٹس کے دوکاندارون کی جانب سے جاری بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ہنزہ نیوز کے چیف ایڈٹیر سیداسد اللہ غازی سے بزریع موبائل فون پر گفتگو میں کہا  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں