جمعرات، 14 مئی، 2020

گلگت . سوشل میڈیا کے زریعے جی بی کی امن کو خراب کرنے کی کوشش کو اداے ناکام بنائے ثاقب عمر ممبر ایکشن کیمیٹی کا حکومت سے مطالبہ

سوشل میڈیا میں اچانک گلگت شہر کو پھر سے خون آلود کرنے والے شرپسند عناصر کی حکومت ، انتظامیہ اور ریاستی ادارے سرکوبی کریں اچانک پھر سے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی مزموم کوشش ہورہی ہے اور جو لوگ سوشل میڈیا میں ایک دوسرے کے عقائد کے خلاف لکھ رہے ہیں ان کے خلاف سائبر کرائم کے تحت انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے

اچانک فرقہ واریت پھیلانے کا سلسلہ کہاں سے شروع ہوا ہے ؟ اس سلسلے کو فوری روکا جائے اور امن کو برقرار رکھا جائے، رہنما پاکستان تحریک انصاف

ہم سب کے عقائد کا احترام کرتے ہیں اور یہ امید رکھتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام امن رواداری کو فروغ دینگے اور شرپسندوں کے عزائم خاک میں ملائینگے۔۔۔۔۔ثاقب عمر ممبر عوامی ایکشن کمیٹی

گلگت بلتستان کا ہر فرد اپنے عقیدے سمیت دوسرے کے عقیدے کا بھی تحفظ کے لئے کام کرے  اور شرپسندوں کو بے نقاب کریں ہمیں گلگت بلتستان کا امن عزیز ہے اور ہم نے ملکر گلگت بلتستان میں امن قائم رکھنا ہے۔
اہل بیت، آل رسول،  آئمہ کرام،  ازواج مطہرات اور صحابہ کرام ہمارے ایمان کا حصہ ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں