جمعہ، 8 مئی، 2020

گلگت . اے سی گلگت اسامہ مجید چیمہ کا گرانفرشون کا گهیرا تنگ کرنے کی حد


گلگت(سجاد) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے سیکٹر مجسٹریٹس، میونسپل میٹ اینڈ فوڈ انسپکٹرز کو سختی کے ساتھ حکم دیا ہے کہ وہ شہر میں گرانفروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کریں،زائد منافع خوری ناقابل برداشت ہے اور نہ ہی ذخیرہ اندوزی کی اجازت ہے پرائس کنٹرول کمیٹی کے جاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں لاک ڈاون کے دوران محکمہ صحت کے جانب سے SOPپر ہرحال میں عملدرآمد کرکے رپورٹ دیں،  یہ باتیں انہوں نے جمعرات کے روز  چیف کوآرپوریشن آفیسربلدیہ عظمیٰ عابد حسین میر،سیکٹر مجسٹریٹس چراغ الدین، محمد عباس، ذوالفقار علی، میونسپل میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی اور میڈیا کوآرڈینیٹر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہر کے تاجر تنظیموں کے ساتھ ملکر رمضان المبارک کیلئے خصوصی ڈسکاونٹ پر عملدرآمد سے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں روزہ داروں کی بڑی تعداد ضلعی انتظامیہ اور مقامی تاجر تنظیموں کے جانب سے اشیاء خوردہ نوش کے رعائتی سہولیات سے فائدہ اٹھارہی ہیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے ایام میں گوشت کے قلت دور کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی اور ایس اوپی پر عملدر آمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کوئی رعائت نہیں ملے گی مارکیٹ کو پرائس کنٹرول کمیٹی کے جاری کردی نرخوں پر عملدرآمد ہی میں سب کی بلائی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں