ہفتہ، 27 فروری، 2021

نگر ۔سگریٹ نوشی کی ابتدا حرام ہے مجتہدین کا فتوی! موجود ہے۔یہ بات امام جمعہ والجماعت مرکزی مسجد سکندرآباد نگر علامہ۔شیخ منظور حسین نے جمعے کی خطبے سے اپنی خطاب میں کی


تماکو  نوشی کے حوالے سے ڈاکومنٹری 

نگر(بیورورپورٹ )سگریٹ نوشی کی ابتدا حرام ہے مجتہدین کا فتوی! موجود ہے۔یہ بات امام جمعہ والجماعت مرکزی مسجد سکندرآباد نگر علامہ۔شیخ منظور حسین نے جمعے کی خطبے سے اپنی خطاب میں کی ۔


ان کا کہناتھا کہ نوجوان ہو یا بوڈھا تیس سال کا ہو یا چالیس کا سگریٹ نوشی کا شروع کرنا مکمل حرام ہے چرس نجس نہیں لیکن حرام اور شراب نجس بھی اور حرام بھی ہے لہ!زا ہم۔سب لوگوں کو ان سے دور رہنا چاہئے ۔


جب مجتہدین کا فتوی! جاری ہے تو اس سے اپنے کو اور اپنے اولادوں کو ان لعنت سے دور رکھا جائے ۔اور حکومتی۔طور پر ان کی تدارک کے لئے پالیسی بننی چاہئے۔


اور انتظامیہ اس بابت عملی کام کرے تاکہ۔ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پاسکے ۔گلگت بلتستان سگریٹ سے پاک مہم میں چند لوگوں کی ایکٹویٹیز انتہائی قابل تعریف ہے ۔

جمعہ، 26 فروری، 2021

گلگت ۔ یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہُ کے سلسلے میں چراغا ں کے موقع پر فل سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ

 


گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہاکہ یوم حضرت علی  کرم اللہ وجہہُ  کے سلسلے میں چراغا ں کے موقع پر فل سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

 مجسٹریٹس پولیس کے ہمراہ حساس علاقوں میں امن و آمان کو یقینی بنانے کیلئے الرٹ رہیں گے


یہ دن ہمیں آپس میں محبت و یگانگت کیلئے عملی مظاہرہ کا درس دیتا ہے 

یہ باتیں انہوں نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 13 رجب یوم پیدائش حضرت علی علیہ السلام ہمیں امن و آشتی کا درس دیتا ہے ہمیں اپنے زندگی کے عملی اصول حضرت علی  کرم اللہ وجہہُ   کے بتائے ہوئے ضابطہ حیات کے تحت گزارنا چاہیئے، چراغا ں کے دوران کسی بھی غیر قانونی اقدامات کی سختی کے ساتھ ممانعت ہوگی ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا ۔


کسی بھی فریق کے دل آزار نعروں کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے محلہ کمیٹیاں ن، نمبرداران اور انجمنیں اپنے اپنے علاقے کے چھوٹے بڑے شخصیات پر نظر رکھیں گے ضلعی انتظامیہ امن وآمان کویقینی بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ 13 رجب المرجب یوم حضرت علی  کرم اللہ وجہہُ   کے موقع پر جمعہ کے روز ضلع میں عام تعطیل ہوگی


منگل، 23 فروری، 2021

نگر حلقہ4 میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں شروع .تحریک انصاف .اسلامی تحریک اور پی پی نے پراجیکٹس کی شکل میں لولی پاپ دینا شروع کی ہے توبعض نے عملی کام بھی کراچی سے شروع کر دی اور بعض پارٹیوں نے اعلانات سے ہی ووٹرز کو گھیرنا عافیت سمجھ رکھی ہے .

 



نگر(بیورورپورٹ)نگر حلقہ4 میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں شروع .تحریک انصاف .اسلامی تحریک اور پی پی نے پراجیکٹس کی شکل میں لولی پاپ دینا شروع کی ہے توبعض نے عملی کام بھی کراچی سے شروع کر دی اور بعض پارٹیوں نے اعلانات سے ہی ووٹرز کو گھیرنا عافیت سمجھ رکھی ہے .


اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر امجد ایڈوکیٹ کا چھوڈا ہوا حلقہ4 میں ضمنی انتخابات کے پی پی امیدوار و ممبر اسمبلی جاوید حسین نگر کے منی لاڈکانہ و ہیڈکوارٹر سکندرآباد میں صبح شام ڈیرے لگابیٹھا ہےتو ان کے کٹر سیاسی حریف وامیدوار اسلامی تحریک ایوب وزیری نے کراچی میں مقیم نگر کے طلباء کے لئے وہاں جا کر ہاسٹل کی تعمیر و مرمت سمیت ووٹروں کو موہ لینے واسطے کئی سماجی کام کرلیا ہے۔


 اور بعض امور جاری ہیں .اس کے رد عمل میں پیپلز پارٹی حلقہ4 کے ایک اہم زمہدار نے اچانک ہی اسلامی تحریک کے ایک عالم دین کے خلاف قوم کے پیسوں میں خوردبورد کے الزامات و تحریری خطوط کے شواہد سوشل میڈیا کی زینت بنا رکھ لی ہے جس سے اسلامی تحریک کے اہم رہنما کی ساکھ ہر محفل میں زکر ہورہا ہے .جسے سیاسی طور پر پہلا دھچکہ بھی کہا جاسکتا ہے .


ضمنی انتخابات کے قریب آتے ہی  علم نجوم کے ماہر زوالفقار بہشتی نے وزیراعلی!خالدخورشید .وزیرخزانہ جاوید علی منوا اور وزیر خوراک شمس الحق لون کے دورے کراکے نہ صرف سیاسی کمپین شروع کی ہے بلکہ درجنوں اسکیموں کے اعلانات و مطالبات پیش کر کے حکومت کو امتحان میں ڈال دیا ہے .جبکہ وزیر فنانس جاوید علی منوا نے ان سب اسکیموں کی منظوری و مکملی کو آغا بہشتی کوووٹ دینے سے مشروط کر دیا جیسے عام انتخابات کے وقت وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے بھی چھلت نگر کے دورے کے وقت یہی مطالبات آغا بہشتی کے ووٹوں سے مشروط کیا تھا .


اب دیکھنا یہ ہے کہ نگر حلقہ4 کے ووٹرز مہنگائی کی چکی میں پستے ہوئے بھی ٹائیگرز کے صف میں شامل ہوتے ہیں یا بھٹو کی پنکی کے بچے بلاول کو پھر سے یہ سیٹ تحفے میں دیتے ہیں .یہ وقت ہی بتائےگا.جبکہ مسلم لیگ کا چالیس ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار لمبی تان کر سوگیا ہے.جسے حگیظ سرکار کی سیاسی ویکسین کی اشد ضرورت ہے.


ورنہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کا نام و نشان ہی غیب ہونے کا خدشہ ہے.اور ایک اور لیگی امیدوار سائیکل پرسوار تاحال پنکچر ٹاکی لگانے میں مصروف ہے .جبکہ نگر قومی اتحاد نامی چار آزاد امیدواران فضائے نگر سے غیب مزکورہ تین بڑی پارٹیوں کو کوستے ٹائم گزاررہے ہیں .شنید ہے کہ عین ٹائم پر پھر سے یہ متحد ہوکر ایک امیدوار کو سامنے لائیں یاکسی ایک پارٹی سے جھڑ کے اپنی سیاسی بقا و ساکھ باقی رکھیں.

پیر، 22 فروری، 2021

گلگت ۔گلگت بلتستان کے قومی جانور کے شبیہ سے مزین مارخور (Makhoor) چوک عوام کو دلوں کو بھا نے کے ساتھ بلدیہ گلگت کی اہمیت اجاگر کررہاہے،


 بلدیہ گلگت کے زیر اہتمام تبصیب قومی جانور ماخو کا خوبصورت ماڈل



گلگت (بی بی نادیہ ) ۔۔

مارخور گلگت بلتستان کاقومی جانور ہونے کے ساتھ بلدیہ عظمیٰ گلگت کا شناخت بھی ہے، بلدیہ عظمیٰ گلگت نے گلگت شہر کی خوبصورتی کیلئے نت نئے اقدامات کئے ہیں


 اس میں گلگت شہرکے تمام چوراہوں کو ا ز سر نو تعمیرکرتے ہوئے پرکشش ماڈلز کا تنصیف ایک نیاتجربہ تھا جسے عوام نے زبردست پزیرائی دیتے ہوئے بیحد پسندیدگی کا اظہار کیا، گلگت شہر کو مشرق سے ائیرپورٹ، یادگار شہدا چنار باغ مغرب سے حیدرپورہ محلہ، گھڑی باغ اور جنوب سے قرام قرم یونیورسٹی سے جڑواں پلوں سے ملانے والا یہ چار رویہ سڑک کو ایک دورے سے ملانے والا یہ چورا ہا گلگت بلتستان کے قومی جانور کے شبیہ سے مزین مارخور (Makhoor)  چوک عوام کو دلوں کو بھا نے کے ساتھ بلدیہ گلگت کی اہمیت اجاگر کررہاہے، 


مارخور جہاں ہمارا قومی جانور ہے بلند بالا پہاڑوں کادامن اسکا مسکن ہے جسکے شکار کیلئے ملکی و غیر ملکی نامی گرامی شکاری کروڑوں کی بولی لگار گلگت بلتستان کو رخ کرتے ہیں مارخور کے شکار کی وجہ سے کمیونٹی سطح پر کثیر مقدار میں زر مبادلہ کا حصول ممکن ہوتا ہے بلدیہ عظمیٰ گلگت نے مارخور کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے اسکا ماڈل خصوصی طو رپر نصب کردیا ہے جوکہ عوام میں بیحد پسند یدگی زبردست اظہار کیا جارہا ہے ۔


ملکی و غیر ملکی سطح پر اسکی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتے، مارخورگلگت بلتستان کے ساتھ بلدیہ گلگت کا ماتھے کاجھومر ہے بلدیہ عظمیٰ گلگت نے اسے ہمیشہ یادگا ر بنانے کیلئے گلگت کا معروف و مشہور چوراہے پر اپنے قومی جانور کا خوبصورت ماڈل تنصیف کرکے ثابت کردیاکہ ہم اپنے ماتھے جھومر کو ہمیشہ کیلئے دلوں میں سجاتے ہیں واضح رہے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے نگرانی میں چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر نے بلڈنگ سیکشن کے ذریعے شہر کے تمام چوراہوں کو از سر نو پرکشش ماڈلز تنصیف کرکے شہر کی خوبصورتی اور اہمیت میں اضافہ رکردئے ہیں

جمعہ، 19 فروری، 2021

استور ۔ کوٹ بازار میں نصب شدہ سٹریٹ لاٸٹس کی مرمت کرکے دوبارہ فعال بنایا جاۓ گا اور گوی کوٹ بازار میں صفاٸیکے حوالے سے اقدامات کیے جاٸیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر شونٹر حسین شاہ

  اسسٹنٹ کمشنر شونٹر حسین شاہ کا تاجر برادری


استور ۔ غلام مصطفٰی سے ۔۔  

اسسٹنٹ کمشنر شونٹر حسین شاہ نے  کہا ہے کہ گوری کوٹ بازار میں نصب شدہ سٹریٹ لاٸٹس کی مرمت کرکے دوبارہ فعال بنایا جاۓ گا اور گوی کوٹ بازار میں صفاٸیکے حوالے سے اقدامات کیے جاٸیں گے۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران گوری کوٹ کا نمایندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے دوران اسسٹنٹ کمشنر شونٹر نے وفد کو یقین دہانی کراٸی کہ ان کے جاٸز مطالبات پر فوری ایکشن لیا جاکر عمل درآمد کرایا جاۓ گا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ مجسٹریٹ کو احکامات جاری کیا کہ وہ فوری طور ان مساٸل پر کام کا آغاز کریں اور بازار ایریا میں صفاٸی کے اقدامات کیے جاٸیں۔ساتھ ہی محکمہ برقیات سے رابطہ کرکے پہلے سے نصب شدہ سٹریٹ لاٸٹس کی ضروری مرمت کرکے قابل اسعتمال بنایا جاۓ تاکہ رات کے اوقات میں مارکیٹ میں روشنی ہوسکے اور شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوسکے۔


وفد نے اسسٹنٹ کمشنر کو یقین دہانی کراٸی کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر من وعن عمل کریں گے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔

جمعرات، 18 فروری، 2021

گلگت۔ ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف کاروائی، سکارکوئی کھاری میں بجری، ریت، اور پتھر نکالنے والے نصف درجن مزدور گرفتار، کھاری خالصہ سرکاری اراضی ہے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ


ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف کاروائی، سکارکوئی کھاری میں بجری، ریت، اور پتھر نکالنے والے نصف درجن مزدرو گرفتار،   


گلگت (پ ر) ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف کاروائی، سکارکوئی کھاری میں بجری، ریت، اور پتھر نکالنے والے نصف درجن مزدور گرفتار، کھاری خالصہ سرکاری اراضی ہے کسی کو بھی یہاں سے بجری، ریت اور پتھر نہیں نکالنے دیں گے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر جمعرات کے روز سیکٹر مجسٹریٹس شرباز علی کا میونسپل پولیس فورس اور مقامی پولیس جوانوں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سکار کوئی کھاری اور امپھری تھوپ چار کھاری میں دریا سے ریت، بجری اور پتھر نکانے والے مزدوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5 مزدوروں کو گرفتار کیا۔

 اور نہیں وارننگ دی کہ وہ آئندہ بجری، ریت اور پتھر نہ نکالیں اور نہ ہی ایسی کوئی کاروائی میں ملوث ہونگے جو کار سرکاری میں مداخلت تصور ہوگی،


 واضح رہے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے میونسپل حدود میں دریا سے ریت بجری اور پتھر نکالنے پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پابندی عائد کررکھی ہے آج جمعرات کے روز کی کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے ۔


ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ کار سرکاری میں مداخلت کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے عوامی مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں ہے 


جمعہ، 5 فروری، 2021

گلگت ۔کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی ظلم و ستم کی مزمت کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا کشمیریوں کے ساتھ رویہ اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے منافی ہے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے گلگت بلتستان کے غیور عوام 5 فروری کو بھارت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، ۔ مظہر علی مغول ترجمان بلدیہ گلگت

ترجمان بلدیہ گلگت
مظہر علی مغل ترجمان شہر حکومت و بلدیہ 


گلگت (پ ر) ترجما ن لوکل گورنمنٹ و بلدیہ عظمیٰ گلگت مظہر علی مغل نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی ظلم و ستم کی مزمت کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا کشمیریوں کے ساتھ رویہ اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے منافی ہے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے گلگت  بلتستان کے غیور عوام  5  فروری کو  بھارت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر کو زور وشور سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہے 5  فروری کے روز صبح بے نظیر شہید چوک شاہی پولو گراونڈ سے ریلی ہوگی جس میں شرکا  بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف پلے کارڈز، اور بینرز اٹھاتے ہوئے نعرے بھی لگائیں گے ۔


ریلی کے اختتام پر اتحاد چوک میں سٹیج سجے گا، آج ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی عوام کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کریں گے یہ باتیں انہوں نے مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک پالیسی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش و جزبے کے ساتھ منانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں، 


آج جمعہ کے صبح 9  بجکر 30 منٹ پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں بے نظیر چوک سے اتحاد چوک ریلی ہوگی ریلی کے شرکاء ہائی سکول پہنچ کر 5 منٹ خاموشی اختیار کریں گے ریلی میں اعلیٰ حکام سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی، ریلی اتحاد چوک پر اختتام پزیرہوگی اور یوم یکجہتی کے سلسلے میں صبح   11 بجے  اتحاد چوک میں جلسہ ہوگا جہاں اعلیٰ حکام خطاب کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام کے جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مودی سرکاری کیجانب سے ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کریں گے شہر کو پاکستانی جھنڈیوں سے سجادیا جائے گا  



میونسپل کارپوریشن گلگت،محکمہ تعلیم،ضلع کونسل، وہ دیگر اپنے اپنے اداروں کے جانب سے یکجہتی پر مبنی بینرز بھی سجائیں گے شہر کی صفائی کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ضروری اقدامات اٹھائی گی انہوں نے ریلی کے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی صبح کشمیرعوام اور مقبوضہ کشمیر کے آذادی کے دعاؤں کے ساتھ ہوگا، بے نظیر شہید چوک سے صبح 9  بجکر 30 پر ریلی کا انعقاد ہوگا جس میں اعلیٰ حکام کے ساتھ صوبائی وزراء اور معاونین و مشیر حضرات شریک ہونگے اسکے علاوہ تاجروں، سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی مختلف سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء اور اساتذہ کے بڑی تعداد بھی شریک ہوگی ریلی کو براہ راست کوریج کیلئے مقامی میڈیا کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہونگے،


 ریلی کے شرکاء ہائی سکول کے مین گیٹ کے سامنے گزرتے ہوئے پانچ منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے، ریلی اتحاد چوک آکر اختتام پزیرہوگی اور اتحاد چوک پر جلسہ ہوگا جس میں عالمی اداروں کے ضمیر کو جھنجوڑنے کیلئے مقررین اقوام متحدہ کے قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے مطالبے کے ساتھ مودی سرکاری کی جانب سے نہتے کشمیر ی بہن بھائیوں پر ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کریں گے 5  فروری کشمیر ی عوام کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے ۔


گلگت بلتستان کے غیور عوام آج کے روز مختلف اضلاع میں 5   فروری کا ملی یکجہتی کے ساتھ منارہے ہیں ان شاء اللہ کشمیر ی عوام کو آذادی مل کر رہے گی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں 

بدھ، 3 فروری، 2021

گلگت۔ گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون، درجنوں دکانداروں ہوٹل مالکان اور سویٹس کارخانوں کے مالکان پر بھاری جرمانے و نوٹسز جاری

سیکڑ مجسٹریٹ قندیل زہرا اور میٹ انسپکڑ کا گلگت بازاری میں کریکڈاون


گلگت (سنینا) گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون، درجنوں دکانداروں ہوٹل مالکان اور سویٹس کارخانوں کے مالکان پر بھاری جرمانے و نوٹسز جاری، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق، خاتون مجسٹریٹ قندیل زہراء، مجسٹریٹ فرسٹ کلاس سید غیب علی شاہ اور فوڈ انسپکٹرراشد قاسمی کامیونسپل پولیس فورس کے ہمراہ الگ الگ کاروائیاں، 


گرانفروشوں کے گرد گھیرا تنگ، زائد منافع خوروں اور ہوٹل مالکان سمیت سویٹس کارخانو پر زبردست کریک ڈاون، ناقص صفائی، زائد منافع خوری اور سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے پر درجنوں ہوٹل مالکان، سویٹس مالکان، 


دکانداروں، جنرل سٹور مالکان پر بھاری جرمانے کئے، جوٹیال بس سٹینڈ، کیٹ بازار، پبلک چوک، خومر بازار سمیت ائیرپورٹ ایریا میں چھاپہ مار کارکاروائیوں کے دوران سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے اور ہوٹلوں کے کچن  اور  سویٹس کارخانوں میں ناقص صفائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے ۔


 چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے نوٹسز جاری کئے کہ آئندہ کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری نرخناموں 

پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو سخت کاروائی کی جائے گی، 


واضح رہے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے سختی کے ساتھ ہدایات دیں ہیں کہ گرانفروشوں کے خلاف کسی صورت نرمی نہ بھرتی جائے عوام کے ساتھ دھوکہ فراڈ نا قابل برداشت ہے 


پیر، 1 فروری، 2021

بلوچستان بلوچستان میں بھتہ خور بے لگام فصلات اور کھیتوں سے بھتہ انکاری پر غریبوں کے مال مویشی لوٹنے کا سلسلہ جاری انتظامیہ بھتہ خوروں کے آگے بےبس ہوگئے.

 بلوچستان میں بھتہ خور بے لگام فصلات اور کھیتوں  سے بھتہ انکاری پر غریبوں کے مال مویشی لوٹنے کا سلسلہ جاری انتظامیہ بھتہ خوروں کے آگے بےبس ہوگئے


بلوچستان میں اب مال مویشی بھی محفوظ نہیں

.

      بلوچستان جھل مگسی  (انڈس نیوز انٹرنیشنل )                                           تحصیل جھل مگسی مٹ کالو گوٹھ شفیع محمد  راہیجہ کے مقام پر غریب کسانوں سے بھتہ خور گروپ فیض محمد ماچھی، امیر علی مگسی، نصراللہ مگسی، بشکل سیندھڑ،  شہنواز سیندھڑ، مجید ماچھی اور منظور  نے بھتہ دینے سے انکار پر زبردستی غریب کسانوں کے 30 بکریاں گن پوائنٹ پر لے گئے گھسیٹنے سے ایک بکری مر گیئ اور مری ہوی ایک بکری کی تصویر ثبوت کے طور پر منسلک ہے ۔


جس کے بچے ماں کی نعش پر قاتلوں کو بدعائیں دے رہی ہیں اور اپنی نھنی آواز میں پوچھ رہی ہیں کہ اب ہم دودھ کہاں سے پیئیں اور ہمارا کیا ہوگا.مدینے کی ریاست میں ہزارہ برادری محفوظ ہیں نہ پالتو جانور .

گلگت ۔بلدیہ گلگت کے ایڈ منسٹریٹیو آفیسر سردار حسین کے والد گرامی کے وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے۔اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ

(پ ر)

 اسسٹنٹ کمشنر  / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ


نے بلدیہ گلگت کے ایڈ منسٹریٹیو آفیسر سردار حسین کے والد گرامی کے وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے روح کے ایصال و ثواب کیلئے دعا ئے مغفرت کی اور لواحقین کو صبر و جمیل کیلئے دعا کی،


 انہوں نے کہا کہ والدین عطیہ خدا وندی ہے دکھ کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہیں،جبکہ ہم اللہ پاک کی طرف سے آئے ہیں اور ایک دن سب نے باری باری اللہ کی طر ف واپس لوٹ جانا ہے اس لئے ہمیں ایک دوسرے کے درد میں ساتھ دینا چاہئے میں اپنے ادارے کے جانب سے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا گو ہوں،

 اللہ پا ک مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت عطا کرے اور لواحقین، پسماندگان اور خاندان والوں کو صبر و جمیل عطا کرے۔ آمین