جمعہ، 26 فروری، 2021

گلگت ۔ یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہُ کے سلسلے میں چراغا ں کے موقع پر فل سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ

 


گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہاکہ یوم حضرت علی  کرم اللہ وجہہُ  کے سلسلے میں چراغا ں کے موقع پر فل سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

 مجسٹریٹس پولیس کے ہمراہ حساس علاقوں میں امن و آمان کو یقینی بنانے کیلئے الرٹ رہیں گے


یہ دن ہمیں آپس میں محبت و یگانگت کیلئے عملی مظاہرہ کا درس دیتا ہے 

یہ باتیں انہوں نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 13 رجب یوم پیدائش حضرت علی علیہ السلام ہمیں امن و آشتی کا درس دیتا ہے ہمیں اپنے زندگی کے عملی اصول حضرت علی  کرم اللہ وجہہُ   کے بتائے ہوئے ضابطہ حیات کے تحت گزارنا چاہیئے، چراغا ں کے دوران کسی بھی غیر قانونی اقدامات کی سختی کے ساتھ ممانعت ہوگی ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا ۔


کسی بھی فریق کے دل آزار نعروں کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے محلہ کمیٹیاں ن، نمبرداران اور انجمنیں اپنے اپنے علاقے کے چھوٹے بڑے شخصیات پر نظر رکھیں گے ضلعی انتظامیہ امن وآمان کویقینی بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ 13 رجب المرجب یوم حضرت علی  کرم اللہ وجہہُ   کے موقع پر جمعہ کے روز ضلع میں عام تعطیل ہوگی


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں