جمعہ، 19 فروری، 2021

استور ۔ کوٹ بازار میں نصب شدہ سٹریٹ لاٸٹس کی مرمت کرکے دوبارہ فعال بنایا جاۓ گا اور گوی کوٹ بازار میں صفاٸیکے حوالے سے اقدامات کیے جاٸیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر شونٹر حسین شاہ

  اسسٹنٹ کمشنر شونٹر حسین شاہ کا تاجر برادری


استور ۔ غلام مصطفٰی سے ۔۔  

اسسٹنٹ کمشنر شونٹر حسین شاہ نے  کہا ہے کہ گوری کوٹ بازار میں نصب شدہ سٹریٹ لاٸٹس کی مرمت کرکے دوبارہ فعال بنایا جاۓ گا اور گوی کوٹ بازار میں صفاٸیکے حوالے سے اقدامات کیے جاٸیں گے۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران گوری کوٹ کا نمایندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے دوران اسسٹنٹ کمشنر شونٹر نے وفد کو یقین دہانی کراٸی کہ ان کے جاٸز مطالبات پر فوری ایکشن لیا جاکر عمل درآمد کرایا جاۓ گا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ مجسٹریٹ کو احکامات جاری کیا کہ وہ فوری طور ان مساٸل پر کام کا آغاز کریں اور بازار ایریا میں صفاٸی کے اقدامات کیے جاٸیں۔ساتھ ہی محکمہ برقیات سے رابطہ کرکے پہلے سے نصب شدہ سٹریٹ لاٸٹس کی ضروری مرمت کرکے قابل اسعتمال بنایا جاۓ تاکہ رات کے اوقات میں مارکیٹ میں روشنی ہوسکے اور شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوسکے۔


وفد نے اسسٹنٹ کمشنر کو یقین دہانی کراٸی کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر من وعن عمل کریں گے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں