جمعہ، 5 فروری، 2021

گلگت ۔کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی ظلم و ستم کی مزمت کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا کشمیریوں کے ساتھ رویہ اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے منافی ہے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے گلگت بلتستان کے غیور عوام 5 فروری کو بھارت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، ۔ مظہر علی مغول ترجمان بلدیہ گلگت

ترجمان بلدیہ گلگت
مظہر علی مغل ترجمان شہر حکومت و بلدیہ 


گلگت (پ ر) ترجما ن لوکل گورنمنٹ و بلدیہ عظمیٰ گلگت مظہر علی مغل نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی ظلم و ستم کی مزمت کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا کشمیریوں کے ساتھ رویہ اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے منافی ہے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے گلگت  بلتستان کے غیور عوام  5  فروری کو  بھارت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر کو زور وشور سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہے 5  فروری کے روز صبح بے نظیر شہید چوک شاہی پولو گراونڈ سے ریلی ہوگی جس میں شرکا  بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف پلے کارڈز، اور بینرز اٹھاتے ہوئے نعرے بھی لگائیں گے ۔


ریلی کے اختتام پر اتحاد چوک میں سٹیج سجے گا، آج ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی عوام کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کریں گے یہ باتیں انہوں نے مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک پالیسی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش و جزبے کے ساتھ منانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں، 


آج جمعہ کے صبح 9  بجکر 30 منٹ پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں بے نظیر چوک سے اتحاد چوک ریلی ہوگی ریلی کے شرکاء ہائی سکول پہنچ کر 5 منٹ خاموشی اختیار کریں گے ریلی میں اعلیٰ حکام سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی، ریلی اتحاد چوک پر اختتام پزیرہوگی اور یوم یکجہتی کے سلسلے میں صبح   11 بجے  اتحاد چوک میں جلسہ ہوگا جہاں اعلیٰ حکام خطاب کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام کے جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مودی سرکاری کیجانب سے ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کریں گے شہر کو پاکستانی جھنڈیوں سے سجادیا جائے گا  



میونسپل کارپوریشن گلگت،محکمہ تعلیم،ضلع کونسل، وہ دیگر اپنے اپنے اداروں کے جانب سے یکجہتی پر مبنی بینرز بھی سجائیں گے شہر کی صفائی کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ضروری اقدامات اٹھائی گی انہوں نے ریلی کے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی صبح کشمیرعوام اور مقبوضہ کشمیر کے آذادی کے دعاؤں کے ساتھ ہوگا، بے نظیر شہید چوک سے صبح 9  بجکر 30 پر ریلی کا انعقاد ہوگا جس میں اعلیٰ حکام کے ساتھ صوبائی وزراء اور معاونین و مشیر حضرات شریک ہونگے اسکے علاوہ تاجروں، سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی مختلف سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء اور اساتذہ کے بڑی تعداد بھی شریک ہوگی ریلی کو براہ راست کوریج کیلئے مقامی میڈیا کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہونگے،


 ریلی کے شرکاء ہائی سکول کے مین گیٹ کے سامنے گزرتے ہوئے پانچ منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے، ریلی اتحاد چوک آکر اختتام پزیرہوگی اور اتحاد چوک پر جلسہ ہوگا جس میں عالمی اداروں کے ضمیر کو جھنجوڑنے کیلئے مقررین اقوام متحدہ کے قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے مطالبے کے ساتھ مودی سرکاری کی جانب سے نہتے کشمیر ی بہن بھائیوں پر ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کریں گے 5  فروری کشمیر ی عوام کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے ۔


گلگت بلتستان کے غیور عوام آج کے روز مختلف اضلاع میں 5   فروری کا ملی یکجہتی کے ساتھ منارہے ہیں ان شاء اللہ کشمیر ی عوام کو آذادی مل کر رہے گی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں