اتوار، 20 دسمبر، 2020

ہنزہ ۔ دی علی آباد تھرفٹ اینڈ کریڈیٹ سوسائٹی کے سابق بانی سینئر منیجر وحاضر مکھی دلاٹ جماعت خانہ علی آباد سلطان معنوی مخصر علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کی عمر تقریبا 62 برس کی تھی

دی علی آباد تھرفٹ اینڈ کریڈیٹ سوسائٹی کے سابق بانی سینئر منیجر  وحاضر مکھی دلاٹ جماعت خانہ علی آباد سلطان معنوی مخصر علالت کے بعد انتقال کر گئے


دی علی آباد تھرفٹ اینڈ کریڈیٹ سوسائٹی کے سابق بانی سینئر منیجر  وحاضر مکھی دلاٹ جماعت خانہ علی آباد سلطان معنوی مخصر علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کی عمر تقریبا 62 برس کی تھی ۔مرحوم ایک انتہائی شریف اور خاموش خدمت گارکے مالک  تھے۔


انہوں نے اپنی زندگی میں عوام کی خدمت بلخوص دی علی تھرفٹ اینڈ کریڈیٹ سوسائٹی جس کا 58سال سے زائد کا ہوا ہے بزگوں کے ساتھ ملکر نہایت کم اجرت پر کام کرتے ہوئے اج گلگت بلتستان میں پہلا کامیاب سوسائٹی اور دس سے زائد برانچوں کا ایک تناوار درخت بن چکا ہے جہاں سے اج ہزاروں کاروباری حضرات کی معاشی ترقی کے علاوہ دیگر عوام اس سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔


علاوہ اس کے مرحوم سلطان معنوی علی آباد دلاٹ جماعت خانے کے حاضر مکھی تھے اور سوسائٹی ہذا کے بورڈ میں بحیثیت سکرٹری فنانس کے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔مرحوم مشہور معروف چائیلڈ اسپشلٹ ڈاکٹر آغاجان مرحوم کے چھوٹے بھائی تھے سگوار میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑ گئے۔


اج سینکڑوں عوام کے موجودگی میں نماذ جنازہ کے بعد ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔مرحوم کی علاقےمیں کی جانے والی بے لوث خاموش خدمات کو سہراتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کی روح کو دائمی سکون نصیب کریں مرحوم کی درجات بلند فرمائیں اور لاوحقین کو اس عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کریں آمین۔

 

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ.

اللہ تعالی مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ عطا کریں 

پیر، 7 دسمبر، 2020

گلگت۔ زمینوں کے معاویضہ جات کیسز کو میرٹ پر حل کر رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ

گلگت۔  زمینوں کے معاویضہ جات کیسز کو میرٹ پر حل کر رہے ہیں۔   اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ 

 

گلگت (ہنزہ آن  لاٸن نیوز نیٹ ورک)اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ زمینوں کے معاویضہ جات کیسز کو میرٹ پر حل کر رہے ہیں اس سلسلے میں فیلڈ وزٹ کے ذریعے ویری فیکشن تیزی سے جاری ہے حقدار کو حق ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموارکے روز جوٹیال اور مناور کے معاویضہ جات کیسز کے سلسلے میں فیلڈسٹاف کے ہمراہ تفصیلی دورے کے موقع پر کیا، انہوں نے تحصیلدار ہیڈ کو آرٹر مختار احمد کو ہدایات دیں کہ سائلین کے کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات تیز کریں تاکہ میرٹ پر معاویضہ جات کیسز کو حل کر سکیں، انہوں نے کہا کہ جوٹیال اور مناور کے دورے کے دوران عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری معاویضہ جات کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں اور موقع پر معائینہ کے بعد ہی پیچیدہ کیسز حل کررہے ہیں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی حقدار کو ہی حق ملے گا، انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر کے قیادت میں سرگرداں عمل ہے شہریوں کیلئے سہولت کیلئے انتظامیہ اولین دستے کے طور کام کررہی ہے جو بھی عوامی شکایات ہوں شہری براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں ترجمان شہر ی حکومت نے عوام الناس کے نام ایک پیٖغام میں کہاکہ شہریوں کو جو بھی مسٗلہ ہو، خودساختہ مہنگائی، گرانفروشی، زائر نرخوں کی وصولی ہویاکوئی بھی شکایت ہو وہ الفاکنٹرول اے سی آفس کے نمبر 05811-920724 اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں تاکہ انکو فوری حل کرسکے۔عوامی خدمت ہی انتظامیہ کا نصب العین ہے 


قصائیوں کے جانب سے ٹھیکیداری نظام کے خاتمہ فوری طور پر نہیں کرسکتے، ان خیالات کا اظہار تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد

قصائیوں کے جانب سے ٹھیکیداری نظام کے خاتمہ فوری طور پر نہیں کرسکتے،


 ان خیالات کا اظہار تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد




گلگت (ایچ او این این) شہر میں مستقل بنیادوں پر گوشت کا مسئلہ حل کریں گے ٹھیکیداری سسٹم ہویانہیں عوامی مفاد کے تحت ہی فیصلہ کریں گے، قصائیوں کے جانب سے ٹھیکیداری نظام کے خاتمہ فوری طور پر نہیں کرسکتے،


 ان خیالات کا اظہار تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد نے انجمن تاجران کے عہدیدارں کے ہمراہ قصائیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ میٹ انسپکٹر کے سفارشات کے مطابق ہی قصائیوں کے مطالبات حل کریں گے 

کسی کو بے روزگا نہیں کیاجائے گا اور نہ ہی من مانے فیصلوں کی اجازت دیں گے یہ باتیں انہوں نے سوموار کے رو ز ایڈ منسٹریٹر/ چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے حکم پر تاجر نمائندوں اور قصائیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہر میں من مانے نرخوں پر گوشت کے فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔

زائد نرخوں پر قصائیوں کے لائسنس منسوخ اور دکان سیل کردیں گے، انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر حاجی رمضان علی، جنرل سیکریٹری مومی مغل، ترجمان عبدالغنی نے تحصیلدار سے کہا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ہم قصائیوں کے بے روزگاری کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر حل کرنا چاہتے ہیں

 جوکہ گزشتہ تین ماہ سے کاروبار نہیں کرسکے ہیں، انہی دستاویز کے ذریعے پابند کیا جائے کہ یہ لوگ کبھی بھی خلاف ورزی نہ کر سکے انجمن تاجران انتظامیہ کے ساتھ ملکر تاجروں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کی خواہشمند ہے ہم شہر ی حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہیں 


ممبر جی بی اے ثریا زمان کا گاہکوچ ہسپتال کے الٹراساونڈ مشین عطیہ

ممبر جی بی اے ثریا زمان کا گاہکوچ ہسپتال کے الٹراساونڈ مشین عطیہ


ممبر صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان ثریا زمان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ کو اپنی اے ڈی پی سے 10لاکھ روپے دینے کے ساتھ ساتھ موقع پرذاتی طور پر الٹراساٶنڈ مشین عطیہ کرکے ایم ایس ڈاکٹر محمد بیگ کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا نیب کیخلاف انویسٹی گیشن کااعلان، نیب آفیسران کی ڈگریوں کی چھان بین ہوگی

سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیرمین سینٹ


(اسلام آباد (ایچ  او این این 

 *ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا نیب کیخلاف انویسٹی گیشن کااعلان، نیب آفیسران کی ڈگریوں کی چھان بین ہوگی* ۔۔۔


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کیخلاف انویسٹی گیشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کے حالیہ دو بیانیے سے منگلا ویو ریزورٹ میں بے نامی شئیرز کا معاملہ ختم ہوگیا، نیب میں معاملہ اب سلیم مانڈوی والا اور نیب کا نہیں، سینیٹ آف پاکستان اور نیب کا ہے، نیب افسران کی ڈگریوں کی چھان بین ہوگی۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سول سوسائٹی اور ہیومین رائٹس کے کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اب ہم ان کی انویسٹیگیشن کریں گے، ان کی ڈگریاں چیک کریں گے، نیب کی عزت نہ بیوروکریسی میں ہے نہ عدلیہ میں اور نہ سیاست میں، نیب کے بیانیے پر لوگ اب ہنستے ہیں، نیب نے اگر ان پر اور ساتھیوں پر حملہ کیا تو ان کو ہر جگہ ایکسپوز کریں گے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے، جلد آرمی چیف کو بھی خط مل جائے گا، نیب نے ظلم کیے ہیں، نیب کی تحویل میں لوگ مرے ہیں، نیب کو ایکسپوژ کرنے کے لیے ایک ایک سینیٹر متحد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ کوئی نیب کا احتساب کرے گا، نیب کی طرح چھپے کمرے میں انوسٹیگیشن نہیں کریں گے، جب ان کی انوسٹیگیشن ہوگی تو آپ سب بیٹھیں گے۔


ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیڑ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سینیٹ اجلاس ہر صورت ہوگا، ہم بتائیں گے کہ نیب کسٹڈی میں کتنے لوگ مرے، سینیٹ آف پاکستان نیب کے آمدنی سے زائد اثاثہ جات چیک کرے گا، نیب کی حراست میں جتنے لوگوں کی اموات ہوئیں سب سامنے لائیں گے۔سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب نے غوری ٹاؤن سمیت جتنی جگہوں پر جو انویسٹمنٹ کی ہمیں معلوم ہے، لوگ مجھے کالز کر کے کہتے ہیں کہ آپ نیب کے خلاف جہاد کریں، ہم ساتھ ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سینیٹ جو کام کرنے جارہی ہے یہ کسی ایک فرد کے لیے نہیں ہے، جس جس کے ساتھ نیب نے یہ ظلم کیا سب کو ہیومن رائٹس کمیٹیز میں بلائیں گے، نیب کا اصل چہرہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آپ پورےپاکستان کو گرفتار کریں، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اُن کاکہنا تھا کہ کیا ٹارگٹ کرنے کیلئےصرف سیاستدان ہی رہ گئے ہیں، اپوزیشن اور حکومت مل کر نیب آرڈیننس کے لیے ترمیم لائیں، نیب ہر آدمی کوذلیل کرتا ہے، پگڑی اچھالتا ہے، اگر چیئرمین نیب اس صورتحال کو چیک نہیں کرسکتے تو یہ الارمنگ صورتحال ہے۔سلیم مانڈوی والا نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کے ادارے اور افسران کو کنٹرول کیا جائے، تمام پلی بارگین والوں کو بلائیں گے، ان سے پوچھیں گے یہ کیسے ہوا؟

 حکومت نے رئیل اسٹیٹ پر بڑا پیکیج دیا، لیکن کراچی میں ایک پلاٹ نہیں بک رہا، تمام چیمبرز کے صدور کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کروں گا۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ جوخودکشیاں ہوئی ہیں وہ بھی سامنے لاؤں گا، نیب قوانین میں ترمیم نہ کرنے پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بہت بڑی غلطی کی، نیب میرے ساتھ اعجاز ہارون کا نام لےرہا ہے، اعجاز ہارون کااس کیس یا کسی معاملے سےکوئی تعلق نہیں، نیب کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان میں ہر سفیر سے رابطہ کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا نیب کےاختیارات سے تجاوز پروزیراعظم، حکومت اور اپوزیشن سے رابطہ کروں گا، حکومت اور اپوزیشن کی مفاہمت سے نیب کی سرگرمیوں پر پابندی لگائیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ اعجاز ہارون نے اپنے ذاتی پلاٹس بیچے تھے، اعجاز ہارون کے پلاٹس ان کو ورثے میں ملے، نیب ڈیڑھ سال میں ایک ریفرنس دائرنہیں کرسکا، یہ ریفرنس دائر کریں توہم عدالت میں ثابت کریں گے سچ کیا ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے آصف علی زرداری متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کا ان سب سے کوئی تعلق نہیں، ہرچیز میں آصف علی زرداری کا نام لے آتے ہیں، نیب ہرآدمی کی پگڑی اچھالتا ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ آج ہیومن رائٹس والے آئے ہیں، آئندہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کروں گا، 

نیب قوانین میں آج یاکل لازمی ترمیم ہونی ہیں، چیئرمین نیب کو اگر مدد چاہیے تو سینیٹ کے ذریعے نیب کو کنٹرول کر سکتے ہیں، نیب کے ڈرکی وجہ سےحکومت کے پراپرٹی پیکج سےلوگ مستفید نہیں ہو رہے،سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ میرے تمام سینیٹرز نیب کی کارکردگی چیک کریں گے، نیب انسدادکرپشن کے لیےبنی تھی جس کی تائید کرتا ہوں، نیب نے بزنس مینوں سے جتنے پیسے کی پلی بارگین کی وہ سامنے لائیں گے،

 جس کو نیب کے نوٹسز آجائیں بینک اس کے اکاؤنٹ بند ک ردیتےہیں، نیب کےنوٹس آنے پر بہت لوگوں نےخودکشیاں کیں ہیں۔

نگر۔وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید علی منوا نے کہا ہے عمران خان کی وژن اور گنڈا پور و دیگر قائدین کی فراخ دلی نے پی ٹی آئی کو پہلے سے زیادہ مظبوط کی ہے.الیکشن سے قبل ہی ہم نے کہا تھا کہ یہ سیٹ جیت کے عمران خان کے جھولی میں رکھ دینگے .

وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید علی منوا

نگر میں جاوید علی منوا کو وزرات ملنے پر مبارک بادی کے عوامی اجتماع


نگر(یوسف علی نگری)وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید علی منوا نے کہا ہے عمران خان کی وژن اور گنڈا پور و دیگر قائدین کی فراخ دلی نے پی ٹی آئی کو پہلے سے زیادہ مظبوط کی ہے.الیکشن سے قبل ہی ہم نے کہا تھا کہ یہ سیٹ جیت کے عمران خان کے جھولی میں رکھ دینگے .اور آج رکھ دیا ہے .وہ یہاں علمدار چوک نگر خاص میں ہزاروں کے ایک استقبالی جلسے سے خطاب کرہے تھے.انہوں نے کہا کہ جس دن مرزہ حسین مرحوم سابق صوبائی صدر پی ٹی آئی نے اس میں  شمولیت کی تھی اسی دن پی ٹی آئی کی جان ہڑی تھی اور روشن مستقبل کی دلیل سامنے آیا تھا.اور مرزہ مرحوم کی رحلت کے بعد  ترقی کا سفر جہاں رکا تھا وہی سے ہم پھر سے آغاز کرینگے .اور نگر کو ایک قوم بنا کے دنیا میں اپنا لوہا منوائینگے .جو ہمارا طرہ امتیاز ہے .اور رہے گا.دوران خطاب تالیوں کینگونج اور نعروں سے ہجوم گونجتا رہا .اس دوران وزیرخزانہ کامزید کہنا تھا کہ صحت تعلیم اور بیمار منصوبوں کی تکمیل ہمارا اولین ترجیحات میں شامل ہونگی.انہوں نے ساس ویلی .ہوپر ہسپر و نگر عوام کو جو ہارے وہ بھی اور جو جیتے وہ بھی سب سے اپیل کی کہ نومبر کے وسط تک جو اختلافات تھے اب نگر کی خاطر ان کو ختم کرکے ایک ہوجائیں اور یہی مرزہ.صاحب مرحوم کا خواب تھااور ہمارا مشن ہے.اس سے قبل بابائے سیاست و سابق چئرمین ضلع گلگت کلب علی نے کہا کہ نگر قوم نے میری بات پر عمل کر کے آج پورے پاکستان میں اپنا نام پیدا کیا اور پسند کی وزارت حاصل کی اس میں نگر عوام و یوتھ سمیت بزرگان ماوں بہنوں بیٹیوں کا دن رات کی محنت شامل ہے .اور اب ان کو صلے میں وزیرخزانہ کی شکل فرزند نگر جاوید منوا ملاہے انشاءاللہ! آپ کے امیدوں پر صحیح اترے گا.ساس ویلی میں سیب کو کیڑے لگے.اور بعض علاقوں میں تمبو ہوا می  اڈگئی اندر موجود مسافر ہوا ہوگئے.اور ان سب کو تالا لگانے میں ہم کامیاب ہوگئے.انہوں نے تمام عوام ومہمانوں کا شکریہ ادا کیا.جبکہ ایوب وزیری رہنما تحریک اسلامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انجمن حسینیہ نگرآفس پیپلز پارٹی کمپین آفس بنی رہی اور سپریم کونسل کا کردار بھی مشکوک رہاجس پر.صدافسوس کیا جاسکتا ہے.اور.وزارت اعلی! کو.نگر لانے میں بھی کوئی ایک بیان ان سے نہیں آیا .جاوید منوا کی ولولہ انگیزی اور کلب ولی استاد کی سیاسی بصیرت نے نگر کو عزت دی اور مرحوم مرزہ حسین کی روڑ میپ پر دوبارہ چلنے کا.نگریوں کو.موقع فراہم ہوا.تقریب میں اسٹیج پر تحریک اسلامی کے محمدباقر . پی ٹی آئی رہنما آغا بہشی .عباس طائی.صدر موسی!   علی  و دیگر رہنما براجمان تھے.

بدھ، 2 دسمبر، 2020

کراچی سے خنجراب تک کا سفر پیدل طے کرنے والے جذبہ حب الوطنی سےسر شار ملتا ن کے نوجوان مہر فیصل نے آج کمانڈر ایف سی این اے سے ملاقات کی۔کمانڈر ایف سی این اے نے مہر فیصل کو خراج تحسین پیش


کراچی سے خنجراب تک کا سفر پیدل طے کرنے والے جذبہ حب الوطنی سےسر شار ملتا ن کے   نوجوان مہر فیصل نے آج کمانڈر ایف سی این اے سے ملاقات 


ریس ریلیز

 دسمبر 2020:قوم اور ملک کے نوجونوں کو امن ،محبت اور یگانگت کا پیغام دینے کے لئے کراچی سے خنجراب تک کا سفر پیدل طے کرنے والے جذبہ حب الوطنی سےسر شار ملتا ن کے   نوجوان مہر فیصل نے آج کمانڈر ایف سی این اے سے ملاقات کی۔کمانڈر ایف سی این اے نے مہر فیصل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے عزم وہمت اور وطن عزیز کے ساتھ بے پایاں محبت کو سراہا ۔

انہوں نے مہر فیصل کی اس کاوش کو ملک کی  نوجوان نسل کے لئے قابل تقلیدقراردیا اور کہا کہ ایسے نوجوان ملک 

وقوم کے لئے اثاثہ ہے ۔

مناسب دامن معیار بے مثل لباس گھر 


          یاد رہے کہ مہر فیصل ایک پر عزم طالب علم ہے جس  نے کراچی سے خنجراب تک 2450 کلو میٹر کا سفر طے کرکے ایک مثال قائم کی ہےجس کو جتنا سراہا جائے کم ہے ۔

گلگت۔ گلگت بلتستان کابینہ تشکیل عبید اللہ بیگ سینٸر وزیر صنعت و تجارت ۔جاوید منوا وزیر خزانہ ۔الیاس صدیقی معاون خصوصی معدنیات


* کابینہ *



 کرنل عبید اللہ بیگ سینئر وزیر

 صنعتیں ، مزدور ، تجارت


 راجہ زکریا جنگل ،

 سینئر وزیر جنگلی حیات اور ماحولیات


 فتح اللہ خان وزیر پی اینڈ ڈی / انفارمیشن


 شمس لون وزیر خوراک


 حاجی حمید وزیر ایل جی آر ڈی


 مشتاق حسین وزیر پانی و بجلی


 راجہ ناصر وزیر سیاحت ، ثقافت ، نوجوانوں کے امور اور کھیل


 راجہ اعظم وزیر تعلیم


 جاوید مانوا وزیر خزانہ


 راجہ زکریا وزیر جنگل


 حاجی گلبر وزیر صحت


 وزیر سلیم وزیر ورکس


 میسم کاظم وزیر زراعت


گلگت بلتسان اسمبلی کے ممبران
گلگت بلتسان اسمبلی کے ممبران

 شاہ بیگ ایکسائز ، زکٰوت وعشر


 سید سہیل عباس مشیر خان اور معدنیات


 شمس لون ایڈوائزر فوڈ


 * خصوصی معاون *


 الیاس صدیقی معاون خصوصی معدنیات

 محبوب خصوصی معاون لائیوسٹاک اینڈ فشریز

 حیدر خصوصی اسسٹنٹ پاپولیشن ویلفیئر


 * کوآرڈینیٹر


 نوشاد عالم کوآرڈینیٹر سوشل ویلفیئر

 شمس الدین کوآرڈینیٹر ویمن ڈویلپمنٹ اینڈ چلڈرن


 وزیر اعلی کے پاس وزارت قانون بھی ہوگا

منگل، 1 دسمبر، 2020

محکمہ جنگلات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا




محکمہ جنگلات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

استور ۔ ڈی سی استور اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں 

 اجلاس میں سٹلائٹ کنزرویٹر سلیم اللہ اور رینج فارسٹ آفیسر استور عمران علی  چنگیزی شریک تھے. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ موسم سرما میں لوگوں کی ضرورت کے مطابق ڈیڈ فالن اور جڑپٹ درخت میرٹ کے مطابق فراہم کی جائےتاکہ سردیوں میں لوگوں کی ایندھن کی ضروریات پوری ہوسکے.


اس موقع پر سٹلائٹ کنزرویٹر/ڈویژنل فارسٹ آفیسر استور سلیم اللہ  نے کہا کہ ٹین بلین سونامی پروگرام ضلع استور میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور انشااللہ اس میں مذید بہتری لائی جائے گی.انہوں نے مذید کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ضلع استور میں موجود جنگلات کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے ضرورت مند لوگوں کو جڑ پٹ اور ڈیڈ فالن درخت دے رہے ہیں ،

تاکہ موسم سرما میں ایندھن کی ضروریات پوری ہوسکے اور لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے.ڈپٹی کمشنر استور نے محکمہ جنگلات کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے اس میں مذید بہتری پر زور  دیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

پشاور۔جی بی انڈر 16 فی میل والی بال ٹیم نے فاٸنل کے لیے کولیفاٸی کر لیا



جی بی انڈسپلن ر 16 فی میل والی بال ٹیم نے فاٸنل کے لیے کولیفاٸی کر لیا 


 گلگت بلتستان انڈر 16فی میل  والی با ل ٹیم   




جی بی والی بال کے تحت 16 ٹیم پول میچ پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں سی جیت کے سیمی فائنل پونچی سیمی فائنل میں اسلام آباد کی ٹیم کو 2 کے مقابل 3 سیٹ اپنی نام کرنے میں کامیاب  ہو کر فائنل کے پونچی ہے  آزاد کشمیر کی ٹیم  کے ساتھ فائنل ہوگا۔

اس ٹیم کی کوچینگ  والی بال کے سابق قومی کھیلاڑی اور آرمی کلر کے  بسٹ پلیر شیر احمد کر رہے ہیں ۔ جبکہ گلگت  بلتستان حکومت بلخصوص محکمہ کھیل وسیاحت کا ٹیم کو سپانسر اور مکمل تعاون حاصل ہے