منگل، 11 اگست، 2020

وزیر اعلی گلگت بلتستان میر افضل نے محکمہ پولیس گلگت بلتستان کے اعلی عہدیداروں اور کمشنر دیامر ڈویثزن کو ہدایات جاری کیں ہے

 وزیر اعلی گلگت بلتستان میر افضل نے محکمہ پولیس گلگت بلتستان کے اعلی عہدیداروں اور کمشنر دیامر ڈویثزن کو ہدایات جاری کیں ہے کہ گلگت بلتستان میں داخل ہونے والے سیاحوں کے ساتھ سائشتگی اور اخلاق کے ساتھ پیش آنے کیلئے تربیت یافتہ پڑھے لکھے سرکاری ملازمین اور پولیس کے جوانوں کی ڈیوٹی صوبے کی انٹری پوئنٹس پر لگا دیں تاکہ گلگت بلتستان کا خوبصورت امیج کو تکلیف نہ پہنچے۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ ایس۔او۔ پیز پر عملدرآمد آسانی کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے۔۔۔ سیاحوں کو آسانیاں پیدا کیں جائیں اور بھر پور عزت و احترام کے ساتھ ان کی ریسپشن کو یقینی بنایا جائے۔۔۔ سیاحوں کے ساتھ الجھنا افسوس ناک ہے جبکہ سیاحوں کو بھی چاہئے کہ وہ طے شدہ ایس۔او۔ پیز کا خیال رکھتے ہوئے  حکومتی گائڈ لائن پر عمل پیرا رہیں ۔۔ جاری کردہ۔۔ فیض اللہ فراق ترجمان وزیر اعلی گلگت بلتستان۔۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں