بدھ، 26 اگست، 2020

پاکستان میں شگر مافیا ہنزہ میں آٹا اور دیگر مافیا برسر اقتدار پارٹی کے سرگرم عہدیدار


پاکستان میں شگر مافیا ہنزہ میں آٹا اور دیگر مافیا برسر اقدار پارٹی کے سرگرم عہدیدار 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

غازی کے قلم سے

تحریر سید اسد اللہ غازی 

ترقیافتہ ملک ہو یا ترقی پزیز ملک کیپٹلیزم نظام حکومت پوری دنیا میں راٸج ہے ۔ معیشت دادن یا تو خود اقتدار پر قابض ہیں یا بلواستہ اقتدار کرتے ہیں ۔ یہ دور معیشت کا دور ہے جو زیادہ امیر ہے وہ زیادہ طاقتور ہے ۔ ووٹ یا راٸے شماری یہ سب آنکھوں میں دھول جھنکنے کے لیے ہے ۔ سیاست اس وقت دنیا کا سب سے منگا کاروبار ہے اس میں ایک روپیہ لگا کر ایک لاکھ تک کما سکتے ہیں ۔ زیادہ منافع ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں زیادہ قدرتی وساٸل ہوں یا زیادہ آبادی ہو ۔ مگر مغربی ممالک میں  ٹیکنالوجی سے زیادہ کماٸی ہے ۔ چین نے قدرتی وساٸل ۔ افرادی قوت اور ٹیکنالوجی تینوں کو بروٸی کار لایا پا کستان جیسے ترقی پزیر ممالک میں قدرتی وساٸل اور ٹیکنالوجی ۔ لینڈ مافیا اور اشیا خوردونوش مافیا بھی سرگر م ہیں جو بل واسطہ اور بلاواسطہ اقتدار پر قابض ہیں ۔ یہ معاشتدان سیاست میں انوسٹ کر تے ہیں ہر پارٹی میں تقسیم ہوتے ہیں جو پارٹی طاقت کا سرچسمہ ہو اس سے یہ کام لیتے ہیں ۔ اس لیے درمیانہ طبقہ ہر وقت مشکلات سے دوچار ہے ۔ اس ملک کا بجٹ امیر یا غیریب کو ریلیف دیتا ہے ۔ امیر کو سبسیڈی کی صورت میں اور غیریب کو امداد کی صورت میں متوسط طبقہ 😔 اب میں اصل بات پر آتا ہوں ۔ کہتے ہیں ہنزہ والوں میں سیاسی شعور کم ہے ۔۔ کہنے والے کچھ بھی کہیں ۔۔ جو سیاست کرتے ہیں ان کو خوب سیاست آتی ہے ۔۔ میر غضنفر علی خان نے زندگی پوری سیاست میں گزاری آج وہ مالا مال ہے ۔ وزیر بیگ اب ڈبیو گیا رہ میں نہیں ٹی زیڈ میں سفر کر رہا ہے ۔ اب کی سپورٹرز کی بات کرتا ہوں ۔ دینار نامی شخص علی آباد دینا رمارکیٹ میں جنرل سٹور چلاتا ہے دو روپے کا ٹافی پانچ روپے کا بیجتا ہے بچوں کے پیمپرز کا پیکٹ ہر جگہ 1300 کا ملتا ہے ان کے پاس تین ہزار میں ملے گا سوات سے تیارہ کر نقل مال بیجتا ہے جناب مسلم لیگ ن ہنزہ کا عہدادر ہے ۔ جناب کا تعلق حلقہ تین رحیم آباد گلگت سے ہے ۔ کاروبار ی سیاست ہنزہ میں کر رہا ہے ۔ اسطرح کے کافی سیاستدان ہیں اب زرا بات ہو آٹا مافیا کی سنٹر ہنزہ میں چار فلور ملیں تھی اب سب کو رینٹ پر پی ٹی آٸی کے سابق صدر ہنزہ باقیر تیحا ن اور اقبال نے لیا ہے ۔ ہنزہ میں سفید آٹا ملک کے دیگر علاقوں سے کم ان ملوں سے زیادہ فراہم کیا جاتا ہے ۔ ڈیلرون کے پاس آٹا نہیں ہے ۔ مگر سفید آٹا آسانی سے دستیاب ہے ۔ چو کر سرکاری ریٹ کچھ اور ہے مل سے 350کے ملینگے ۔ باقیر تیحان پی ٹی آٸی کے عہدادر ہیں ان پر ہاتھ آسانی سے نہیں ڈالا جا سکتا ہے ۔ کل جو سفید آٹا سنٹر ہنزہ کے مل سے دوکاندار کو فراہم کرتے ہوٸیے پولیس نے کارواٸی اس میں سکورٹی ایجنسیوں کی انتھک محنت ہے ورنہ راتوں رات یہ کام معمول بن چکا تھا ۔ 


اج پی ٹی آٸی کا دور کل کو کسی اور کا دور ہوگا اس وقت اقبال اس پارٹی میں سرگرم ہو کر عوام پر ہاتھ صاف کریگا ۔ عوام کو پہچانا ہوگا جو اپنی کاروبار کو چار چاند لگانے سیاست کرتے ہیں اور کون عوامی مفادات کی تحفظ کے لیے وسلام ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں