پیر، 24 اگست، 2020

گلگت ۔ پرائیوٹ سکولز نیٹ ورک گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کا اعلان


 

   گلگت ۔(ہنزہ ٹی )  پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک گلگت بلتستان (پی ایس این) کی نگران کابینہ کا اعلان کردیاگیا ہے نگران کابینہ الیکشن کے انعقاد سمیت  بائی لاز کی تیاری اور منظوری دینے سمیت تمام اضلاع میں الیکشن کا انعقاد کیلئے الیکشن کمیٹی کی تشکیل  دے گی نگران کابینہ مشاورتی کونسل کا قیام بھی عمل میں لائے گی جو تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل سے متعلق تجاویز دے گی۔ نگران کابینہ کے صدر کیلئے سینئر صحافی اور ایڈ منسٹریٹر قراقرم پبلک سکول محمد عیسیٰ حلیم پر پہلے ہی اتفاق رائے کر کے  کابینہ کی تشکیل کا اختیار دیاگیا تھا  نگران صدر نے کابینہ کی تشکیل مکمل کرنے ہوئے شاہ مرزہ سینئر نائب صدر ر عبدالقیوم ،نائب صدر  ، فدا حسین جنرل سیکریٹری، عابد حسین جوائنٹ سیکریٹری، محمد سلیم فنانس سیکریٹری،  محمدفروز خان ڈپٹی فنانس سیکریٹری،زوہیب اختر کو سیکریٹری  انفارمیشن اور عاقب حسین کو ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن کے عہدے کیلئے  انتخاب کیا گیا  جمعہ کے روز  مختلف اضلاع اور حلقوں میں خدمات سرانجام دینے والے تعلیمی اداروں کے ذمہ داران،پرنسپلز سے ضروری مشاورت کے بعد نگران کابینہ سازی کا عمل مکمل کرلیاگیا ہے پی ایس این کے رکن تعلیمی اداروں کے ذمہ داران نے نگران کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان میں فروغ تعلیم اور معیار تعلیم کو بلند کرنے کیلئے خدمات سرانجام دینے والے تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہوئے  شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں