پیر، 3 اگست، 2020

پاک چین سرحد کو چار ما کی تاخیر سے کهول دیا گیا .چین سے چهے کینٹینر آج پاکستان میں داخل ہوئے . پاک چین بارڈر کهولنے کی تقریب میں ڈی سی ہنزہ فیاض احمد نے شرکت کی .


ہنز ہ .(سید اسد اللہ غازی )پاک چین سرحد کو چار ما کی تاخیر سے کهول دیا گیا .چین سے چهے  کینٹینر آج پاکستان میں داخل ہوئے . پاک چین بارڈر کهولنے کی تقریب میں ڈی سی ہنزہ فیاض احمد نے شرکت کی . مال چین سرحد خنجراب ہر سال برف باری کی وجہ سے یکم دسمبر سے ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہوتی ہے اور یکم اپریل سے سرحد کو کھول دیا جاتا ہے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے خنجراب سرحد کو بند رکھا گیا جس کی وجہ سے پاکستانی تاجروں کا درجنوں کنٹینرر سے بھرا سامان بھی چین میں پھنس گیا ۔ ضلعی۔انتظامیہ کی جانب سے سخت  ایس او پیز کے تحت 10 اگست تک مال بردار کنٹینرز کیلئے آج سے کھول دیا ۔سرحد کھلنے سے تاجر خوش دیکھائی دیتے ہیں اور پر امید ہیں کہ نومبر کے آخیر تک سرحد کھلنے کی امیدیں رکھتے ہیں۔
جبکہ انتظامیہ نے سرحد کھلنے پر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت نے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں جبکہ ڈی سی ہنزہ نے سوست سے خنجراب تک جانے والے ملکی و غیرملکی سیاح مقامی افراد ماہسوائے گنتی کے کنٹینرز دفعہ 144 نافز کر دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں