ہفتہ، 22 اگست، 2020

کراچی ۔واٹر بورڈ کا کارنامہ ملیر کھوکھر آپار سعودآبادچمن کالونی سے شارع فیصل جانے والا رستہ بند سینکڑوں گیلن پانی یومیہ ضائع ہورہا ہے، اہم راستہ تالاب بن گیا

 




کراچی  (انیلہ خان )واٹر بورڈ کا کارنامہ ملیر کھوکھر آپار سعودآبادچمن کالونی سے شارع فیصل جانے والا رستہ بند

سینکڑوں گیلن پانی یومیہ ضائع ہورہا ہے، اہم راستہ تالاب بن گیا۔

چار ماہ کے دوران دس مرتبہ لیک ہونے والی پانی کی لائن کو کوئی حتمی سدباب نہیں ہوسکا


لائن سے لیک ہونے والے پانی نے تالاب کی سی شکل اختیار کرلی ہے۔ 

علاقہ مکین سرکل ریلوے کی پٹریوں سے گاڑی گذار کر شارع فیصل پہنچتے ہیں۔

ایمبولینسوں اور مریضوں کو لیکر جانا انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔ علاقہ مکین


دفتری اوقات کار میں شدید ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے۔ 

آواٹر بورڈ کے ایکسین فون کالز ریسو کرنے سے قاصر ہیں 

لیک ہونے والی لائن کا پائیدار حل کیا جائے تاکہ دوبارہ لیک نہ ہو علاقہ مکینوں کی ایم ڈی واٹر بورڈ سے اپیل

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں