جمعرات، 27 اگست، 2020

ہنزہ ۔ نمبرداران ہنزہ کا اہم پریس کانفرنس ۔ ہنزہ کو آباد کے تناسب سے تین نشتیں دے آشوہ کے بعد احتجاج کورٹ سمت تمام اپشن پر عمل کرینگے

  



ہنزہ۔ اجلال حسین 
نمبرداران ہنزہ ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی پریس کانفرنس ۔پریس کانفرنس میں ہنزہ کو گزشتہ تیس سالوں سے ہونے والی ناانصانی کا زکر کرتے ہوئے ضلع ہنزہ کو  گلگت بلستتان اسمبلی میں تین سٹیوں مطالبہ کر دیا۔اس حوالے سے یوم عاشور کے بعد عدالتی آئینی اور انتظامی سطح پر آواز اٹھائے گے جسمیں سیاسی سماجی وکلا اور صحافتی تنظمات کی مدد حاصل کی جائیگی۔اور یہ نمبرداران کے وساطت سے عوام ہنزہ کے آواز بن کر مطالبہ کرتے ہیں اور علاقے میں ہونے وجہ سے عوام کا سوال نمبرداران سے کیا جاتا ہے چونکہ کئی سالوں سے علاقے کے منتخب نمائندہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام متاثر ہے اور بے یار مدد گار ہیں۔ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ کوئی نیا۔مطالبہ نہیں ہے بلکہ یہ مطالبہ عوام ہنزہ کا درینہ مطالبہ ہے اور ہر دور کے حکومت نے عوام کے ساتھ مسلسل وعدے کئے مختلف بہانوں سے مگر 2020ء کے انتخابات ہونے والے ہے کسی بھی سیاسی پارٹی کے حکومت نے ہنزہ کو گلگت بلتستان اسمبلی میں  سیٹ نہیں دیا اور عوام ہنزہ کو دیوار سے لگا دیا ۔ ہنگامی پریس کانفرنس میں وقاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے ہنزہ کی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے جی بی اسمبلی میں ہنزہ کے لئے سیٹوں کا اضافہ کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں