منگل، 11 اگست، 2020

نگر ۔ اے سی نگر کو جانتا نہیں تھا غلط فہمی کا نتیجہ ہے معزت خواہ ہوں میں اپنے افسران سے معافی کا تلبگار ہوں ۔ سپاہی صداقت حسین کا کل چھنس چیک پوسٹ پر اے سی نگر کے ساتھ بدتمیزی پر ردعمل

 ولی اللہ فلاحی اے سی نگر پر غلط فہمی میں ہاتھ اٹھایا۔ پولیس کانسٹیبل صداقت حسین


نگر (راجہ حسین راجوا) صداقت کانسٹیبل جس کا تعلق بڈلس نگر سے ہے آج کی نگر چیک پوسٹ میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے  میڈیا کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہم صبح سے ٹینشن میں تھے روڑ بند ہونے کیوجہ سے سینکڑوں لوگ جمع ہوئے  تھے انتظامیہ کی طرف سے انکو روکنے کا حکم تھا جسکی تعمیل کرتے ہوۓ ہم اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے, مختلف لوگ ہمیں گالیاں سنا رہے تھے ہم نے سب برداشت کرکے عوام ڈیل کرنے کی کوشش میں تھے کسی نے پیچھے سے میرے پیٹھ پہ وار کیا تھا میں کافی غصے میں تھا,  نئیے تعینات ہونے والے اے سی ولی اللہ فلاحی  کو نہیں جانتا تھا  میں نے اسکو سیاح سمجھ کر ہاتھ اٹھایا وہ میرے آفسر میں ایسے کیسے ہوسکتا ہے کہ میں اسے جان بوجھ کر ماروں۔ ان کے بڑے بھائی ارشاد میرے دوست ہیں میں انکے گھر بھی گیا ہوں میں اسکا محافظ ہوں انکی حکم کی تعمیل ہم  وہاں کھڑے تھے۔ وہ میرے آفسر ہیں میں ان سے معذرت کرونگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں