بدھ، 19 اگست، 2020

یڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ محرم الحرام عزاداروں کیلئے تمام دستیاب سہولیات مہیا کریں گے

 


گلگت (سید اسد اللہ غازی)  ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ محرم الحرام عزاداروں کیلئے تمام دستیاب سہولیات مہیا کریں گے تمام امام بارگاہوں کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے، مجلس عزا کے دوران بجلی کی ترسیل جاری رہے گی، شہریوں کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی کیلئے متعلقہ ادارہ عملی اقدامات کریں گے مجالس کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے محکمہ صحت بنیادی کردار ادا کرے گا شہر کی صفائی، امام بارگاہوں اور جلوس کے گزرگاہوں کی صفائی یقینی بنانے کیلئے بلدیہ اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اقدامات تیز کریں گے محرم الحرام کے مجالس کے دوران ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے مرکزی امامیہ کونسل کے سا تھ ضلعی انتظامیہ مربوط رابطہ رکھے گی فل روف سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے گلگت صوبے کا ہیڈ کوآرٹر ہے اور دیگر اضلاع سے گلگت کی اہمیت زیادہ ہے یہاں امن ہوگا تو دیگر اضلاع پر مثبت اثرات مرتب ہونگے جبکہ ملکی سطح پر ہم گلگت میں پرامن محرم کے انعقا د پر رول ماڈل ثابت ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے ہدایات پر محکمہ پولیس، ہیلتھ، محکمہ برقیات، محکمہ واسا، مینٹننس،تعمیرات، بلدیہ، اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا مشترکہ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ یکم محرم الحرام سے 15 محرم الحرام تک ضلعی انتظامیہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ ملکر پرامن انداز میں محرم الحرام کے انعقادکیلئے اقدامات کریں گے اس سلسلے میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے محکمانہ زمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائیں گے، مجالس عشرہ کے دوران بجلی کی ترسیل یقینی بنانے کیلئے برقیات والے ہنگامی شیڈو ل بنائیں گے، امام بارگاہوں، مساجد، ما تمی راستوں اور گزرگاہوں پر روشنی کیلئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں گے، جبکہ محرم کے دوران صاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے واسا خصوصی شیڈول مرتب کرے تاکہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم نہ ہونے پڑے، انہوں نے تعمیرات کے سائٹ ڈویلپمنٹ آفیسر سے کہاکہ وہ مجالس اور جلوس کے راستوں میں جاری ترقیاتی کام مکمل کرتے ہوئے کلوٹس کو بھی کلیئر کرے تاکہ شہریوں کو پانی کی ترسیل میں مشکلات درپیش نہ ہو، اجلاس میں چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مبین، خاتون ایس ڈی پی او، انجینئر مشتاق برقیات، انجینئر مظہر حسین تعمیرات، واسا، مینٹیننس، گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سیف الدین شیخ، مجاہد حسین، اور متعلقہ سیکٹر مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی، اس موقع پر تمام لائن ڈیپارٹمنتس کے آفیسران نے یقین دہانی کرائی کہ وہ محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے تاکہ عزاداروں اور شہریوں کو مشکلات درپیش نہ، اسسٹنٹ کمشنر نے تما م سیکٹر مجسٹریٹس کو ہدایات دیں کہ وہ میونسپل حدود میں واقع تما م امام بارگاہوں کو دورہ کرکے رپورٹ دیں، محلہ ماتمی انجمنوں سے ملیں، امام بارگاہوں کی سکیورٹی سمیت تمام معاملات باریک بینی سے دیکھیں ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ مرکزی امامیہ کونسل کے ساتھ ملکر محرم الحرام کے دوران ایس او پیز کے تحت مجالس کا انعقاد اور اختتام پزیر ہو، اس سلسلے میں علماء کا تعاون بنیادی اہمیت کا حامل ہے اجلاس کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے تمام شرکاء کا اجلاس میں شریک ہونے پر انکا شکریہ ادا کیا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں