جمعرات، 20 اگست، 2020

گلگت ۔ سابق ٹسٹ کرکڑ اعظم خان گلگت بلتستان ماخور کے کوچ مقرر

 

گلگت (ہنزہ آن لاٸن نیوز ۔ سپورٹس ڈسک ) ضلع دیر خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز آل راونڈر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اعظم خان گلگت بلتستان مارخورز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر۔ 

اعظم خان اپنی میڈیم فاسٹ بولنگ کی وجہ سے پورے پاکستان میں شہرت رکھتے ہیں ۔

اعظم خان ماضی میں  نیشنل ٹی ٹونٹی کی چیمپیئن ٹیم پشاور پینتھرز  (peshawer panthers) کا حصہ بھی رہے ہیں اور اپنی مایہ ناز بولنگ کی وجہ سے پشاور ریجن کو چیمپیئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ 

اس وقت اعظم خان CDA ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ سادیہ فاونڈیشن کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی ہیں۔ 

اعظم خان نے حال ہی میں لیول ون کوچینگ کورس کرچکےہیں

اُنکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں میں انشااللّٰہ انکے ساتھ کام کرونگا اور آپ انشااللّٰہ مستقبل میں اچھے نتائج دیکھینگے 

میڈیا سے کفتگو کرتے ہوئے پیٹرن اینڈ چیف رشید عالم      فاروقی نے کہا کہ اعظم خان جیسے مایہ ناز تجربہ کار کرکٹر کا جی بی مارخورز کی ٹیم کا حصہ ہونا ہمارے نوجونوں کے لئے خوش آئند ہے اور ہمارے نوجوانوں کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ہم اعظم خان کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ 

جی بی مارخورز کی ٹیم نے اعظم خان کو مبارک باد پیش کیا اور کہنا تھا کہ اعظم خان اپنا تجربے کو بروئے کا لاتے ہوئے ہمارے نوجوانوں  کے ٹیلنٹ کو نکھاردینگے




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں