بدھ، 19 اگست، 2020

ضلع گلگت میں محرم الحرام کے مقدس مہینے کو پر امن بنانے کے حوالے سے ہوائی فائرنگ، پٹاخوں، گاڑیوں میں اونچی آواز میں موسیقی سنے پر پابندی ۔ڈی سی گلگت نوید احمد

 



گلگت۔ (ہنزہ آن لائن نیوز)ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے ضلع گلگت میں محرم الحرام کے مقدس مہینے کو پر امن بنانے کے حوالے سے ہوائی فائرنگ، پٹاخوں، گاڑیوں میں اونچی آواز میں موسیقی  سنے اور ہر طرح کا اسلحہ لے کر چلنا اور موسیقی کے پر وگرام کا انعقاد سمیت نقص امن کے لیے مسائل پید ا کرنے والوں کے خلاف اور اسلحے کی نمائش کرنے پر دفعہ 144 CRPC 1898 کے تحت مکمل پانبدی عائد کی جاتی ہے۔ تا کہ ضلع گلگت میں امن و امان کو ہر صورت میں برقرار رکھا  جا سکے۔ اس حوالے سے سکیورٹی اہلکاروں کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر پر کڑی نظر رکھے اور ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ کسی بھی نا خشگوار وقعے سے بچا جا سکے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں