اتوار، 25 اپریل، 2021

استور۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ استور نے محکمہ امور حیوانات استور کے تعاون سے ضلع استور کے بالاٸی علاقہ جات چلم، داسخرم ایریا میں مال مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچاو کی ویکسی نیشن کا عمل آج دوسرے دن شروع ھو چکا ہے




استور (غلام مصطفٰی )۔۔ 


وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ استور نے محکمہ امور حیوانات استور کے تعاون سے ضلع استور کے بالاٸی علاقہ جات چلم، داسخرم ایریا میں مال مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچاو کی ویکسی نیشن  کا عمل آج دوسرے دن شروع ھو چکا ہے۔


اس ضمن میں ڈپٹی ڈاریکٹر محکمہ امور حیوانات ڈاکٹر ناصر حسین اس مہم کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔جبکہ محکمہ ہذا کی جانب سے متعین کردہ ٹیمیں  برف باری سے متاثرہ علاقہ چلم کے مختلف گاوں میں ویکسینیشن کے عمل میں مصروف ہیں اور یہ مہم جاری وساری ہے۔۔

یہ خبرہڑیے استور کو پولیو سے پاک کرنے کا پلان 

 

دوسری طرف شدید برف بری اور چارہ کی عدم دستیابی کے باعث جن مقامی لوگوں کی مال مویشوں کو نقصان پہنچا ہے ان کی ویریفکیشن/تصدیق کا عمل بھی   جاری ھے تاکہ ان کے نقصان کا ازالہ کیا جاسکے۔ دوسری طرف ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی  گلگت بلتستان کے تعاون سے متاثرہ گھرانوں میں راشن کی تقسیم بھی کیا جاۓ گا ۔


 لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ اور ریونیو ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پہ مانیٹرنگ کیساتھ جی بی ڈی ایم اے کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ اس صورتحال میں تعاون کیلے آمادہ کیا جارہا ہے تاکہ متاثرین کی مدد ہو سکے  ۔


گلگت ۔کورونا وائرس صورتحال، صوبائی حکومت نے شہری علاقوں میں پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا




کورونا وائرس صورتحال، صوبائی حکومت نے شہری علاقوں میں پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان محمد علی رندھاوا کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر کئی اہم فیصلے کیے ہیں جن میں شہری علاقوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے پر ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے پاک فوج تعینات کی جائے گی۔ سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں بارہویں جماعت تک اگر کورونا وائرس کے 5 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہونے کی صورت سکول مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔


تمام مارکیٹس اور بازار شام 6 بجے سے سحری تک بند کر دئے جائیں گے تاہم اس کا اطلاق میڈیکل سٹورز، پیٹرول پمپس اور ویکسین مراکز پر نہیں ہو گا۔

کھانے پینے کی تمام انڈور اور آوٹ ڈور سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔


ہفتہ اور اتوار کے روز بین الصوبائی ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی جبکہ اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد سواریوں کے ساتھ چلے گی۔


ہفتہ اور اتوار کے روز پولٹری، اور سبزی کی دکانیں بشمول میڈیکل سٹورز، پیٹرول پمپس، ویکسین مراکز کھلی رہیں گی تاہم دیگر دکانیں اور بازار بند رہیں گے۔



دفتری اوقات کار میں بھی کمی کی گئی ہے جس کے تحت تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک سخت ایس او پیز کے ساتھ امور نمٹائیں گے۔

تمام تفریحی مقامات بھی بند کر دیئے گئے ہیں تاہم ان تفریحی مقامات میں چہل قدمی سخت ایس او پیز کے ساتھ کرنے کی اجازت ہو گی۔


ملازمین کے لئے50 فیصد کام گھر سے نمٹانے کی پالیسی بھی سامنے لائی گئی ہے۔


سیاحوں کو بھی پہلے سے متعین کردہ سخت ایس او پیز کے تحت سیاحت کے لئے گلگت بلتستان داخل ہونے کی اجازت ہو گی اور تمام سیاحوں کو کورونا کا نیگیٹو ٹیسٹ رپورٹ اپنے ساتھ لانا لازمی ہو گا۔

جمعرات، 22 اپریل، 2021

گلھت ۔ شہر میں گوشت کی کوٸی قلت نہیں ریٹ لسٹ کے مطابق قصاب سے گوشت خریدے ۔تمام قصاب اپنا قبلہ دورست کریں ورنہ سخت قانونی کاواٸی کا سامنا کرنا ہوگا ۔میٹ انسپیکڑر ڈاکٹر مشتاق عالم

 



گلگت (عتیقہ ) میونسپل میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے کہا کہ چیئرمیں پرائس کنٹرول کمیٹی کے خصوصی ہدایات پر عملدرآ مد کرتے ہوئے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کو شاں ہیں، شہرمیں گوشت کی کوئی قلت نہیں،

ہولی ہوڈ کی مشہور اداکارہ ہیلن میک کروری جو چوٹی بلائنڈرز اور تین ہیری پوٹر فلموں میں اپنے کردار کے لئے مشہور ہیں ، 52 سال کی عمر میں کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئیں

 مقررہ ریٹ لسٹ پر ہی گوشت مل رہا ہے جس قصائی کی شکایت آتی ہے اسکے خلاف فوری ایکشن لیا جاتا ہے

میٹ انسپکڑبلدیہ گلگت ڈاکڑ مشتاق کا قصابوں کے خلافکریک ڈاون

، ہڈی والا گوشت، زائد پیسوں کی وصولی، ناقص گوشت کی خریدو فروخت پر سخت کاروائی کی جاتی  ہے۔

 ائرپورٹ سے لیکر پونیال روڈ تک خود دکانوں کا جائزہ لیتا ہوں اور قصاب کو خبردار کرتا ہوں کہ اپنا قبلہ درست کرنا ہے پڑھے لکھے حضرات سے اپیل ہے کہ وہ معاشرے سے گرانفروشی کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول کمیٹی، اور میونسپل پولیس جوانوں کے ساتھ تعاون کریں،

 انہوں نے کہا کہ جمعرات کے روز صبح سے اپنے آفس میں ایک دجن سے زائد شکایات پر کاروائی کی جاچکی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، ہمیں عوام کے فلاح بہبود کیلئے کام کرنا ہے عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا

ہفتہ، 17 اپریل، 2021

گنش سپریم کونسل ہنزہ کے وفد نے سپریم کونسل کے صدر امجد ایوب کی قیادت میں سینئر وزیر کرنل (ر) عبید اللہ بیگ اور صوبائی وزیر خزانہ جاوید منوا سے الگ الگ ملاقات کی . اور ہنزہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ہنزہ کے اہم مسائل سے دونوں وزراء کو آگاہ اور ان مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔


گنش سپریم کونسل کا سنٸیر وزیر عبید اللہ بیگ سےملاقاتگنش سپریم کونسل کا سنٸیر وزیر عبید اللہ بیگ سےملاقات



ہنزہ ۔مہر علی شہاب ۔

گنش سپریم کونسل ہنزہ کے وفد نے سپریم کونسل کے صدر امجد ایوب کی قیادت میں سینئر وزیر کرنل (ر) عبید اللہ بیگ اور صوبائی وزیر خزانہ جاوید منوا سے الگ الگ ملاقات کی . اور ہنزہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ہنزہ کے اہم مسائل سے دونوں وزراء کو آگاہ اور ان مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔


وفد سے گفتھو کرتے ہوئے سینئر وزیر کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے کہا کہ ہنزہ میں بجلی اور پانی کگ مسائل کرنے کے لئے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں عطاء آباد جھیل پر 54میگا واٹ کے منصوبے کو اگلے تین سالوں میں مکمل ککا جائے گا اس حوالے سے ان کی چیئرمین واپڈا اے ملاقات بھی ہو چکی ہے اس کے علاوہ آئی پی ایس کے دو اعشاریہ آٹھ میگاواٹ پر بھی بہت جلد کام شروع ہوگا۔


 اس حوالے سے احمد آباد کے عوام سے بات چیت اور مشاورت مکمل ہو چکی ہےاس حوالے سے عوام گنش اور گنش سپریم کونسل کا تعاون اور مستقبل میں مذید تعاون کی یقین دہانی قابل تعریف اور ہنزہ کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار کا ضامن ہے ۔
گنش سپریم کونسل کا سنٸیر وزیر عبید اللہ بیگ سےملاقات

سینئر وزیر نے مذید کہا کہ 18 انچ ڈایا پائپ سے پانی کی فراہمی کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے جس سے سنٹرل ہنزہ میں پانی کی قلت کے مسئلے کا دیرپا حل نکل آئے گا انہوں صحت , تعلیم اور دیگر شعبوں کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا اور ہنزہ کی تعمیر و تدقی میں گنش سپریم کونسل بالخصوص قبیلہ گنش کے کردار کی تعریف کی وفد نے چپورس روڑ کی فوری تعمیر , شاہراہ قراقرم کا متبادل گنش تا مرتضیٰ آباد بائی پاس روڑ اور خضر آباد تا ناصر آباد روڑ کی فوری تعمیر اور ہنزہ میں بین الاقوامی معیار کے سٹیڈیم کے فوری قیام کی ضرورت پر زور دیا اور صحت تعلیم اور روزگار کے مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا 

مزید پڑھیے ۔گنش کے جان باز کرامت علی کا کارنامہ

یہ خبر بھی اہم ہے ۔ کرونا واٸر س سے بھی کیا خطرناک ہے 

 .قبل ازیں صوبائی وزیر خزانہ جاوید منوا نے وفد سے گفتگو کرتے ہو گنش سپریم کونسل کے قیام اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں گنش سپریم کونسل کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ گنش سپریم کونسل ہنزہ , نگر اور دیگر علاقوں کے عوام میں شعور و آگاہی اور ہم آہنگی کے لئے قابل ےقلید کردار ادا کرے گا اور گلگت بلتستان میں بھائی چارگی کو فروغ دینے کے لئے رول ماڈل بنے گا انہوں ہنزہ کے عوام بالخصوص گنش سپریم کونسل کے ساتھ ہر قسم کی مدد اور تعاون کی یقین دہانک کرائی. وفد نے صوبائی وزیر خزانہ جاوید منوا اور سینئر وزیر کرنل (ر) عبید اللہ بیگ کا شکریہ ادا کیا۔


 وفد کی قیادت امجد ایوب کر رہے تھے جبکہ وفد میں جان عالم , احمد دین , تاجر حسین , صداقت حسین, باقر تیحاں، شوکت علی شہاب، استاد ابراہیم ، درویش حسین اور دیگر ممبران شامل تھے۔

گلگت ۔دوکاندار رمضان المبارک میں سرکاری نرخوں پر عملدردرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی،


گلگت صفاٸی مہیم میں وزرا نے بھی حصہ لیا 



گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر  / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے ہدایات پر جمعہ کے روز بھی سیکٹر مجسٹریٹ ذوالفقار علی، شیر باز اور عبدالرشید نے ایم سی پولیس فورس کے ہمراہ اپنے اپنے سیکٹرز میں خودساختہ مہنگائی رووکنے کیلئے مختلف کاروائیاں کی،

 چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران مجسٹریٹس نے دکانداروں کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ وہ رمضان المبارک میں سرکاری نرخوں پر عملدردرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی،

مزید پڑھیے یہ خبر بھی عوام نے بچلی, تیل , گیس اور ووٹ چور سے کس طرح بدلہ لیا ن لیگ کے مطابق 

 واضح رہے کہ احترام رمضان المبار ک کے سلسلے میں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے سیکٹر مجسٹریٹس کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ وہ عوامی شکایا ت پر فوری کاروائی کریں،

 گرانفرشوں کو لگام دینے کیلئے سخت فیصلے بھی کریں، ہمیں روزہ داروں کو سہولت دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہنا ہے اشیائے خوردنوش کی خرید و فروخت میں شہری دکانداروں سے سرکاری نرخناموں پر ضرور تکرار کریں، 

تاکہ خود ساختہ مہنگائی روکنے میں مدد مل سکے گی،

 ترجمان نے شہری حلقوں سے گزارش کی ہے کہ وہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں نکے خلاف شکایات الفا کنٹرول میں براہ راست درج کرائیں، ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔

جمعرات، 15 اپریل، 2021

گلگت ۔ خود ساختہ مہنگائی ایک جرم ہے اس جرم کے خاتمے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، ترجمان شہر حکومت نے عوالناس سے اپیل کی ہے کہ قصائیوں، پولٹری شاپس، تھوک وپرچون دکانداروں، سبزی، فروٹس او ر کریانہ مرچنٹس کے خلاف شکایات کی صورت میں میں الفا کنٹرول پر درج کرادیں ۔اسسٹنٹ کمشنر گلگت اسامہ۔مجید چیمہ






گلگت (سنینا ) اسسٹنٹ کمشنر / چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہاکہ شہر میں گرانفروشی اور کورونا وائرس ایس او پیز  کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی، دکاندار حضرات سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، رمضان المبارک میں گرانفروشی روکنے کیلئے خود مارکیٹ کا مانیٹرنگ کررہا ہوں، رمضان المبارک میں قیمتوں پر کنٹرول کرنا ضلعی انتظامیہ کی زمہد اری ہے ۔

جسکے لئے شہرکو چار سیکٹرز میں تقسیم کردیا گیاہے تاکہ گرانفروشی کو کنٹرول کیا جاسکے یہ باتیں جمعرات کے روز میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ مارکیٹ کا معائینہ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ شہرمیں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سیکٹرمجسٹریٹس کی نگرانی میں چار سیکٹرز میں تقسیم کردیاہے تاکہ گرانفروشی، خود ساختہ مہنگائی اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمدنہ کیلئے سیکٹر مجسٹریٹس خصوصی طورتوجہ دے سکیں، پیشہ وارانہ امور میں غفلت ناقابل برداشت ہے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کررہے ہیں، 

ہماری کوشش ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور تاجربرادری کے جانب سے رعائتی پیکچ کے ثمرات روزہ داروں تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کو تیز کیاہے، انہوں نے کہا کہ پھل فروٹس اور سبزی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سبزی منڈیوں میں جاکر تھوک و پرچون نرخوں کا خود دورہ کرکے قیمتوں کا جائزہ لے رہاہوں،زائد منافع خور سبزی فروشوں کو لگام دیں گے، رمضان المبارک میں گرانفروشی کے ذریعے تھوک و پرچون دکاندارں کو کچھ پیسوں کیلئے اپنا ایمان کو خراب نہیں کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہمیں اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے رسول ﷺ کے بتائے ہدایات اور فرمودات پر عمل کرنا چاہیے، اسکے بعد ہی اچھا ہم ا مسلمان بن سکتے ہیں۔

 ایڈ منسٹریٹر نے نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی ایک جرم ہے اس جرم کے خاتمے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، ترجمان شہر حکومت نے عوالناس سے اپیل کی ہے کہ قصائیوں، پولٹری شاپس، تھوک وپرچون دکانداروں، سبزی، فروٹس او ر کریانہ مرچنٹس کے خلاف شکایات کی صورت میں میں الفا کنٹرول پر درج کرادیں، تاکہ خلاف ورزی کے مرتک دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جاسکے،

 انہوں نے شہر کے دور دراز محلوں اور گاوں میں موجود دکانداروں کو بھی باآور کرایاکہ وہ زیادہ صارفین سے زائد منافع نہ لیں بصورت دیگر مجسٹریٹس کے ذریعے سخت کاروائی ہوگی اور بھاری جرمانوں کے ساتھ دکانداروں کو جیل کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔



استور ۔ ماہ رمضان میس ناجاٸز منافع خوری اور غیر معیاری اشیاکے فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاواٸی ہوگی ۔ڈی سی استور


 





ماہ رمضان میں کسی کو بھی ناجاٸز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں نہ غیر میعاری اشیا کی فروخت کی اجازت ہوگی۔اگر ناجاٸز منافع خوری اور غیر میعاری اشیا کی فروخت میں کوٸی ملوث پایا گیا تو سخت قانونی کارواٸی عمل میں لاٸی جاۓ گی۔


ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر استور نثار احمد نے استور بازار کے دورے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ استور کےبازاروں میں پرایس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامہ پر سختی سے عمل درآمد کریا جاۓ گا۔اور کسی کو بھی نرخ نامہ کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے مذید کہا کہامضر صحت اور زاٸد المیعاد اشیا کی فروخت قانوناً جرم ہے ایسے عناصر جو اس قسم کی خرٕید وفروخت میں ملوث پایا گیا ۔

تو سخت ایکشن لیا جاۓ گا۔اس سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر استور نثار احمد نے استور بازار کو دورہ کیا اور زاٸد المیعاد اشیا جن میں مشروبات وغیرہ شامل ہیں قبضے میں لے کے ملوث دوکانداروں پر بھاری جرمانے عاٸد کیے اور انتباہ کیا ہے کہ انسانی صحت کے لیے مضر اشیا کی فروخت کرنے والوں کو نشان عبرت بنادیں گے ۔




پیر، 12 اپریل، 2021

لوگوں کو صرف کورونا سے نہیں، بیروزگاری سے بھی بچانا ہوگایہ کہنا ہے ملک کے وزیراعظم عمران خان نیازی کا ان کاکہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال سے ترقی پذیر ملکوں کو زیادہ نقصان پہنچا، لوگوں کو صرف کورونا سے نہیں بلکہ بے روزگاری سے بھی بچانا ہے

یوسف علی نگر صحافی


تبصرہ و تحریر ; یوسف علی نگری



 لوگوں کو صرف کورونا سے نہیں، بیروزگاری سے بھی بچانا ہوگایہ کہنا ہے ملک کے وزیراعظم عمران خان نیازی کا 

ان کاکہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال سے ترقی پذیر ملکوں کو زیادہ نقصان پہنچا، لوگوں کو صرف کورونا سے نہیں بلکہ بے روزگاری سے بھی بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں افراد بے روزگار اور کروڑوں مقروض ہو گئے۔


 دنیا کے مختلف ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔ ڈی ایٹ فورم کو ثقافت، تعلیم اور زرعی شعبہ کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈی ایٹ پچھلے 4 سال سے موثر انداز میں کردار ادا کر رہا ہے۔ ہمیں نوجوانوں کو نئے پلیٹ فارم مہیا کرتے ہوئے تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سکھانا ہوگا۔ 


انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے حوالہ سے ڈی ایٹ اور ترقی پذیر ممالک کو ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ ڈی ایٹ فورم کو موثر انداز سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس فورم کو ثقافت، تعلیم اور زراعت کے شعبہ کے فروغ کیلئے استعمال کرنا ہوگا۔ ڈی ایٹ تحفظ خوراک اورکھیلوں کے شعبہ میں بھی اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ 


انہوں نے کہا کہ ڈی ایٹ رکن ملکوں کو مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے بنانے چاہیں۔عمرانی.حکومت کو صرف اعلانات اور زبانی دعوں سے کام.نہیں چلانا چاہئے بلکہ عملی اقدامات کر کے غریبوں کوجینے کا حق دینا چاہئے رمضان المبارک میں غریبوں کے چولہے ٹھنڈے نہیں ہونی چاہئے جس کے لئے حکومت سنجیدگی سے غریبوں کے لئے خصوصی پیکج دے اور دو وقت کی روٹی کو ترسنے والے لوگوں کی مدد کرے.


زبانی کلامی دعووں اور نعروں سے اب کام نہیں چلے گا .تین سال کا عرصہ.گزرنے کو ہے مہنگائی اپنے عروج کو ہے بے روزگاری عام اورشہریوں کا جینا دوبھر ہو چکا آئے روز  غربت سے تنگ آکر خودکشیاں اور عمارتوں سے چھلانگین لگا کے زندگیاں ختم کرنے کی خبریں زبان زد عام ہورہی ہیں .ایسے میں عمران خان حکومت سنجیدگی سے کام لے اور عام آدمی تک سبسڈیز پہنچانے میں کردار ادا کرے .بصورت دیگر غریبوں کی آہ ساتویں آسمان تک بھی پہنچ سکتا ہے .جو بڑا موثر ہتھیار ہ .

دوسری جانب 

  جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ذرائع کے  مطابق جہانگیر ترین کے جہاز پر یوسف رضا گیلانی کے سفر کے حوالے سے جہانگیر ترین کے قریبی ذرائع نے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے الگ الگ جہاز ہیں ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پوری ایمانداری اور خلوص سے وزیر اعظم کا ساتھ دیا، مخدوم احمد محمود کا جہاز یوسف رضا گیلانی نے استعمال کیا تو میرا کیا قصور ہے، 

حکومت کو میرے جہاز کے بارے میں غلط رپورٹ دی گئی اور اس سارے معاملے کے پیچھے اعظم خان، شہزاد اکبر ہیں، وزیر اعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور ہی نہیں کرسکتا، میرا دامن صاف ہے۔اس حوالے سے عمران خان کے ان دومشیروں کی چالاکی و ترین کی قربتوں کو.کم.کرنے کی کوشش لگتا ہے .اب عمران خان کوخوددیکھنا پڑےگا کہ حکومتی کشتی میں سوار کون لوگ ہیں جو بیج سمندر میں جاکے کشتی میں سوراخ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں ایک دوسروں کونیچے دکھانے کے چکر میں کہیں کشتی کو ڈبو تو نہیں رہے ہیں ۔

اب کشتی کے کپتان کوسنجیدگی سے دیکھنا ہوگا.حکومتی کشتی ساحل کی جانب رواں دواں ہے .اس سفر کو کہیں کشتی ران خود ڈسٹرب تو نہیں کررہےہیں.


جبکہ وفاقی وزیر امورکشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیاسی سنجیدگی سے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے عمل کو یقینی بنائینگے .اسلام.آباد میں  گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کا پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے   انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی سے اس صوبہ بنانے کی متفقہ قرارداد لاکھوں عوام کی آواز ہے جسے عملی شکل دینے میں ہم بھرپور کوششوں میں لگے ہوئے ہیں  اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان  بیرسٹرخالد خورشید، وفاقی سیکرٹری اُمور کشمیر کے علاوہ وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہم حکام بھی شریک تھے۔

آزادی اور سزا و جزا کا قانون ۔ معاشرے کی تشکیل کے بنیادی اصول د نیا اسلام اور دیگر مذاہب میں آزادی کی تعریف

 اس موقعے پر وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عبوری صوبے کے قیام کے حوالے سے گلگت بلتستان اسمبلی کی متفقہ قرارداد یہاں کے عوام کی امنگوں کی عکاس اور حکومت اس وعدے کی تکمیل کو یقینی بنا رہی ہے۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کی حیثیت دینے کے حوالے سے مختلف ماڈلز پر بھی  غور خوذکیا گیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے قومی مفادات، عوام کی امنگوں اور سیاسی اتفاق رائے کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ قومی نوعیت کے اس اہم ایشو پر جلد از جلد پیشرفت کو ممکن بنانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے-وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار تحریک انصاف کی حکومت پر کیا ہے، وفاقی حکومت اس اعتماد پر پورا اترنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

اس حوالے سے بھی بدقسمتی سے گلگت بلتستان کے بعض لوگ بے جا تنقید و تبصرے کرتے ہیں کہ صوبہ بن نہیں سکتا ہے یہ اعلانات محض لولی پاپ و افسانوں کے سوا کچھ نہیں ہے .ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی گلگت بلتستان نے ماضی میں  ترقی نہیں کر سکا ہے .عمران خان کی حکومت اگر گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے میں کامیاب ہوتی ہے تو آنے والی نسلیں انہیں یاد رکھینگی اور موجودہعوام انہیں سرخ سلام پیش کرے گی گلگت بلتستان اسمبلی کے قائد حزب اختلاف امجد حسین ایڈوکیٹ نے اسمبلی میں صحیح کہا ہے کہ صوبہ مخالف پارٹیوں یا لوگوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے .گلگت بلتستان کو صوبہ بننے کے بعد نہ صرف لوگ خوشی کا اظہار کرینگے بلکہ دیگر صوبوں کی نسبت جو ہماری عوام میں احساس محرومی پائی جاتی اس کا خاتمہ ہوگا .جبکہ اقتصادی راہ داری منصوبے میں حائل رکاوٹیں بھی ختم ہوجائینگے اور نتیجے میں اس بابت اربوں ڈالر کے منصوبے گلگت بلتستان میں لگ جائینگے ہر طرف خوشحالی آئے گی اور ہمارا ازلی دشمن بھارت کی چالاکیوں کا خاتمہ ہوگا اور ہمسایہ ملک چین کا دیرینہ مطالبہ کہ گلگت بلتستان کو آئینی دائرے میں لایا جائے بھی پورا ہوگا.اور یہاں کی بائیس لاکھ عوام عمران خان حکومت کو دعائیں دیتے رہینگے .

اللہ! کرے جلد سے جلد گلگت بلتستان ملک کا پانچواں صوبہ بنے .آمین

اتوار، 11 اپریل، 2021

ڈسکہ کے زندہ عوام نے ووٹ چور، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوروں سے بدلہ لیا . عطیع اللہ بیگ کا ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آٸی کی شکشت پر وار


چلاس( پریس ریلیز) ڈسکہ کے زندہ عوام نے ووٹ چور، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوروں سے بدلہ لیا۔ 


ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میاں عطیع اللّٰہ بیگ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں عوام اور ان کا ووٹ جیت گیا، ووٹ چور سلیکٹڈ مافیا ہار گیا۔


قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کے رہنما میاں عطیع اللّٰہ بیگ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ کے زندہ عوام نے ووٹ چور، آٹا، چینی، بجلی، 

گیس، دوائی چوروں سے بدلہ لیا۔

مذید پڑھے اہم اور دلچسپ خبر ۔ عمران خان  کا دورہ گلگت 


ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسکہ کی دلیر عوام نے نواز شریف اور شہبازشریف کی عوامی خدمت اور حب الوطنی پر مہر لگائی۔

عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ پاکستان میں ووٹ چوروں، پریذائیڈنگ افسران کے اغواکاروں کی کوئی جگہ نہیں، عوام نے فیصلہ سنادیا کہ سلیکٹڈ نیازی گھر جاؤ۔

‏انہوں نے مزید کہا ڈسکہ میں شیر کی کامیابی جمہوریت انصاف اورآئین کی فتح ھے

انگریزی میں خبریں پرھنے کے لیے ہمارا انگلش ویب نیوز پر کلک کریں

اللّٰہ کے فضل و کرم سے اھل  ِڈسکہ نے ووٹ کو عزت دی اسُکی حُرمت پر پہرہ دیا اور ووٹ چور نااھل کرپٹ حکمرانی کو مسترد کردیا مسلم لیگ ن کی حمزہ شہباز شریف مریم نواز شریف انتخابی ٹیم کو  بہترین ٹیم ورک پر مبارکباد پیش کرتا ہوں حق و صداقت کا ساتھ دینے پر این اے 75 کے جانبازوں ، تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کو سلام کرتا ہوں

ہفتہ، 10 اپریل، 2021

گلگت۔ اس مقدس مہنیے کی حرمت کو مقدم رکھتے ہوئے گرانفروشوں کو ناجائز منافع خوری کا موقع نہیں دیں گے رمضان المبارک میں گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے میونسپل مجسٹریٹس، میٹ انسپکٹر اور فوڈ انسپکٹر کے ساتھ روزانہ کاروائی کریں گے،


اے سی گلگت اجااس کی صدارت کر رہےہیں 



گلگت(پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خود ساختہ مہنگائی کر روکنے کیلئے تاجروں کا تعاون درکا ر ہے امید ہے اس مقدس مہنیے کی حرمت کو مقدم رکھتے ہوئے گرانفروشوں کو ناجائز منافع خوری کا موقع نہیں دیں گے رمضان المبارک میں گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے میونسپل مجسٹریٹس، میٹ انسپکٹر اور فوڈ انسپکٹر کے ساتھ روزانہ کاروائی کریں گے، 


مخیر تاجر برادری ضرورت مند اور مستحق لوگوں کی افتاری اور سحری کیلئے اشیائے ضروریہ کے شکل میں امدادی کاروائیوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، تاجر تنظیمیں ماہ مقدس مہینے میں ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی فیصلوں پر عملدرآمد میں رکاوٹ نہ بنیں، دکاندارحضرات فٹ پاتھوں کو قبضہ نہ کریں، اپنی دکان چھوڑ کر فٹ پاتھ سبزی و فروٹس سجانا، جائز نہیں، 


چاہے دکان میں جتنا بھی اشیائے ضروریہ کا سٹاک رکھیں مگر فٹ پاتھ خالی رہنے دیں تاکہ عوام بالخصو س پیدل چلنے والے خواتین و حضرات کو دقت کا سامنا نہ ہو، انتظامیہ کو مجبور نہ کریں کہ انکے خلاف کاروائی ہو، اپنی اخلاقی زمہ داری ادا کرنے کیلئے پہل کریں، جائز منافع کے ساتھ نیکیاں کمانے کا مہینہ آرہاہے بڑھ چڑھ کر نیک کام میں اپنا حصہ ڈالیں، یہ باتیں جمعہ کے روز انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے ماہانہ اشیائے خوردنوش کے قیمتوں میں نظر ثانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، تحصیلدار مختار احمد، تحصیلدار ایل آر عاطف اللہ خان، نمبراداعلیٰ جاوید انور، حیدرشاہ، سینئر تاجر راہنما محمد ابراہیم، مسعودا لرحمن، عبدالغنی، رمضان علی، سابقہ کونسلر قیصر عباس، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشاق عالم، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، سیکٹر مجسٹریٹس، سماجی ورکر محمد فاروق، یوٹیلٹی سٹور انچارج سمیت کثیر تعداد میں تاجر برادری نے شرکت کی،

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹور میں حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کیلئے خصوصی رعائت شدہ اشیائے خوردہ نوش کی تمام سٹاک موجود رہے گی چینی، دالیں، کوکنگ آئلز سمیت بیسن، رعائتی قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے یوٹیلٹی سٹور انتظامیہ کی زمہ داری ہوگی اسکے علاوہ دکاندار حضرات بھی اپنی طرف سے رعائتی نرخوں پر اشیائے خوردنوش کی فراہمی کرسکتے ہیں، اس سے قبل اسسٹنٹ سیکریٹری پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت سیف الملوک نے ماہانہ اشیائے خورد نوش، سبزی، فروٹس اور دیگر اشیائے خوردہ نوش کے قیمتوں کے حوالے سے مارکیٹ میں دستیاب تازہ ترین نرخوں پر مشتمل سروے رپورٹ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ چاول، تین اقسام کی دالیں، اور سبزی سمیت 5  اشیائے خوردہ نوش میں 10 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے جبکہ دو اقسام کے اشیائے خوردہ نوش کے قیمتوں میں 20 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 39 اقسام کے اشیائے خوردہ نوش کے قیمتوں میں استحکام ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجازت سے دواشیائے کو نئی ریٹ لسٹ میں شامل کیا گیاہے جبکہ 11 اقسام اشیاء جن میں پکوان کوکنگ آئل، بناسپتی گھی، آئل، تیل سرسو ں، چائے کینیا، چائے انڈونیشیا اور چینی کے قیمتوں کو فلحال مارکیٹ میں اوپن رکھنے کا فیصلہ کیاہے کیونکہ انکے قیمتوں میں روزانہ کے بنیاد پر کمی یا اضافہ دیکھنے میں آیاہے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ مہنگائی کے باجود اشیائے خوردنوش کے قیمتوں میں کمی تمام سٹیک ہولڈرز کی کامیابی ہے اور ہم چاہتے ہیں مانیٹرنگ کایہ نظام جاری رکھیں، اجلاس میں شریک تاجر برادری، ہول سیلرز اور سبزی و فروٹس، جنرل سٹور، ڈسٹری بیوٹرز نے یقین دلایاکہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں رہیں گے۔ اور قیمتوں میں استحکام اور لانے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کریں گے۔ آخر میں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں کثیر تعداد میں شرکت پر شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔


حکومت نے رمضان المبارک میں کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے مساجد اور عبادت خانوں سمیت مارکیٹس اور عوامی مقامات کیلئے خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا ۔

٥


 

گلگت (سنینا )ایڈ منسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں کورونا وائرس ایس او پیز  پر عملدرآمدیقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے صوبائی حکومت کے جانب سے جاری رمضان المبارک کورونا SOPs پر من وعن عملدرآمد کریں گے ہمیں عوام کی جان عزیزہے کاروبار زندگی ہوکر رہے گی گلگت کے علما، زمہ دار حلقے،


 تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کورونا وائرس تدارک کیلئے انتظامیہ اور محکمہ صحت کیجانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کریں گے تاکہ ہمیں کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے ہم سب کو ایک پیچ پر آنا پڑے گا گزشتہ ایک سال سے کورونا وائرس SOPs پر عملدرآمد کیلئے کوششیں جاری ہیں یہ باتیں انہوں نے جمعہ کے روز مختلف وفود سے ملاقات کے دران کیا،

 واضح رہے حکومت نے رمضان المبارک میں کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے مساجد اور عبادت خانوں سمیت مارکیٹس اور عوامی مقامات کیلئے خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس میں کورونا ایس او پیز  پر عملدرآمد کریں تاکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر نے ملک میں خطرناک حدتک پھیل چکا ہے

 جبکہ گلگت بلتستان میں صورتحال مختلف ہے جہاں کرونا وائر س کنٹرول میں ہے ضروری احتیاطی تدابیر عمل درآمد کریں، فیس ماسک پہنیں، سینی ٹائزرز کا استعمال ہر صورت کریں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی واقع ہوسکے۔ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوام کو تمام تر خطرات سے بچاو کیلئے آگاہی دینے کے ساتھ ہدایات پر عملدرآمدکیلئے عملی اقدامات کریں، شہریوں کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے۔

بدھ، 7 اپریل، 2021

ایس ایچ او ائرپورٹ و عملہ کی بروقت کامیاب کارروائی. گزشتہ شب عثمانیہ محلہ کشروٹ میں شادی پر پٹاخے اور آتشبازی کرنے پر ملزمان 1.جاوید اقبال ولد محمد شریف 2۔سعادت ولی ولد شمس الرحمن ساکنان عثمانیہ محلہ کشروٹ کو موقع پر ہی گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 5 عدد چلیدہ خول برآمد کیا




گلگت پولیس.

ایس ایچ او ائرپورٹ و عملہ کی بروقت کامیاب کارروائی.

گزشتہ شب عثمانیہ محلہ کشروٹ میں شادی پر پٹاخے اور آتشبازی کرنے پر ملزمان 1.جاوید اقبال ولد محمد شریف 2۔سعادت ولی ولد شمس الرحمن ساکنان عثمانیہ محلہ کشروٹ کو موقع پر ہی گرفتار کر کے ان کے قبضے سے  5 عدد چلیدہ خول برآمد کیا جاکر ہر  دو ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 27/2021 بجرائم زیر دفعات. 188،290,285/34 ت پ قائم کیا جاکر مزید تفتیش جاری ہے.

ایس ایس پی گلگت راجہ مرزا حسن صاحب نے ایس ایچ او ائرپورٹ و عملہ کی بروقت کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے.

استور ۔سالانہ دہی ترقیاتی پروگرام کے تحت ایسے منصوبوں کی نشاندہی کی جاۓ جو گاوں کےلوگوں کے وسیع مفاد میں ہو۔اور اس منصوبے سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں ۔کمشنر استور محمد طارق


از دفتر ڈپٹی کمشنر استور 

مورخہ 6 اپریل 2021


ڈپٹی کمشنر استور کی زیر صدارت


پریس ریلیز



ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ استور  محمد طارق کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کے حوالے سے محکمہ جاتی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈاریکٹر  مقامی حکومت و دہی ترقی استور دستگیر ، اسسٹنٹ کمشنر استور نثار احمد اور  اسسٹنٹ کمشنر شونٹر حسین شاہ  شریک تھے۔


اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ سالانہ دہی  ترقیاتی پروگرام کے تحت ایسے منصوبوں کی نشاندہی کی جاۓ جو گاوں کےلوگوں کے وسیع مفاد میں ہو۔اور اس منصوبے سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں۔یہ پیسے عوام کی امانت ہے اور اس امانت میں کبھی خیانت نہیں ہونی چاہیے اور یہ رقم عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جاۓ گی۔ڈپٹی کمشنر استور نے کمیٹی کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ پوری دیانتداری اور ایمانداری سے بلا تعصب رنگ ونسل ایسی سکیموں کی نشاندہی کریں جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں اور وہ سکیمیں دیرپا بھی ہوں۔ تاکہ عوام کا پیسہ ٹھیک جگہ پر لگے اور اس سکیم کے ثمرات دور رست ہوں۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ مقامی حکومت و دہی ترقی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد سکیموں کی نشاندہی کا عمل مکمل کریں تاکہ مجاز اتھارٹی کے پاس جمع کیا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر استور نے مذید کہا کہ سکیموں کی نشاندہی کے وقت کمیٹی کے اراکین گاوں کے لوگوں سے مشترکہ سکیم کا تقاضہ کریں اور انفرادی سکیمں کسی صورت قبول نہ کریں۔اس سے پہلے ڈپٹی ڈاریکٹر مقامی حکومت دہی ترقی استور دستگیر نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے اجلاس کو بریفگ دی۔


 

جمعہ، 2 اپریل، 2021

گلگت۔اے سی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کورونا وائرس پھیلاو کے پیش نظر یاسین کالونی کے بعد نور کالونی جوٹیال کو بھی سیل کرنے کیلئے نوٹیفیکشن جاری کردیا،کیسز بڑھنے کی صورت میں لاک ڈاون میں مزید سختی کی جائے گی۔

 

گلگت ۔انتظامیہ نے کرونا وبا کے  پھیلاو کے باعٹ یاسین کالونی کو سیل کردیا 


گلگت(پ ر) اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کورونا وائرس پھیلاو کے پیش نظر یاسین کالونی کے بعد نور کالونی جوٹیال کو بھی گلگت ۔انتظامیہ نے کرونا وبا کے پھیلاو کے باعٹ یاسین کالونی کو سیل کردیا کرنے کیلئے نوٹیفیکشن جاری کردیا،کیسز بڑھنے کی صورت میں لاک ڈاون میں مزید سختی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کورونا SOPs پر عملدرآمد کیلئے کوئی دقیقہ فرگزاشت نہیں کرے گی، ایڈ منسٹریٹر بلد یہ عظمیٰ گلگت نے الرٹ جاری کردی، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے یاسین کالونی کے بعد نور کالونی سیل کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا اور عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے سبب بننے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے ساتھ SOPs پر عملدرآمد نہ کرنے والوں پر بھاری جرمانے کررہے ہیں، علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنرو ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کے جانب سے مجسٹریٹس، ذوالفقار علی، شاہ خان، محمد عباس، شیر باز علی خان، محمد طاہر نے شہر میں داخل ہونے والے شہریوں، گاڑیوں کے مالکان اور ٹیکسی گاڑیوں کے مسافروں کو بڑی مقدارمیں فری فیس ماسک تقسیم کئے، گاڑی چلانے والے اور سواریوں کو فیس ماسک ضرور استعمال کرنا چاہیے تاکہ اس خطرناک وبا سے محفوظ رہا جاسکے،شہر میں داخل ہونے والے تمام شہریوں کو فیس ماسک ضرور استعمال کریں، کوروناوائرس کی تیسری لہر بڑی خطرناک اور اموات میں اضافے کے ساتھ تیزی سے پھیل رہا ہے لہذا احتیاط ہی میں ہم سب کی بقا ہے، ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائر س تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے جانب سے جاری SOPs پر عملدرآمد کریں تاکہ کورونا کی پہلی لہر، دوسری لہر کیطرح تیسری لہر کو بھی شکست دے سکیں، ضلعی انتظامیہ میونسپل کارپوریشن کے ہمراہ شہریوں کے مسائل کے حل اور انہیں وبائی امراض سے بچاو کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے عوامی خدمت ہی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے واضح رہے اسسٹنٹ کمشنر کے خصوصی ہدایات پر میونسپل کارپوریشن کے اہلکار لوڈ سپیکر ز روزانہ کورونا وائرس سے تدارک کیلئے موبائل اعلانات بھی کررہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ عوام کو آگاہی مل سکے