بدھ، 7 اپریل، 2021

استور ۔سالانہ دہی ترقیاتی پروگرام کے تحت ایسے منصوبوں کی نشاندہی کی جاۓ جو گاوں کےلوگوں کے وسیع مفاد میں ہو۔اور اس منصوبے سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں ۔کمشنر استور محمد طارق


از دفتر ڈپٹی کمشنر استور 

مورخہ 6 اپریل 2021


ڈپٹی کمشنر استور کی زیر صدارت


پریس ریلیز



ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ استور  محمد طارق کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کے حوالے سے محکمہ جاتی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈاریکٹر  مقامی حکومت و دہی ترقی استور دستگیر ، اسسٹنٹ کمشنر استور نثار احمد اور  اسسٹنٹ کمشنر شونٹر حسین شاہ  شریک تھے۔


اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ سالانہ دہی  ترقیاتی پروگرام کے تحت ایسے منصوبوں کی نشاندہی کی جاۓ جو گاوں کےلوگوں کے وسیع مفاد میں ہو۔اور اس منصوبے سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں۔یہ پیسے عوام کی امانت ہے اور اس امانت میں کبھی خیانت نہیں ہونی چاہیے اور یہ رقم عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جاۓ گی۔ڈپٹی کمشنر استور نے کمیٹی کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ پوری دیانتداری اور ایمانداری سے بلا تعصب رنگ ونسل ایسی سکیموں کی نشاندہی کریں جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں اور وہ سکیمیں دیرپا بھی ہوں۔ تاکہ عوام کا پیسہ ٹھیک جگہ پر لگے اور اس سکیم کے ثمرات دور رست ہوں۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ مقامی حکومت و دہی ترقی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد سکیموں کی نشاندہی کا عمل مکمل کریں تاکہ مجاز اتھارٹی کے پاس جمع کیا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر استور نے مذید کہا کہ سکیموں کی نشاندہی کے وقت کمیٹی کے اراکین گاوں کے لوگوں سے مشترکہ سکیم کا تقاضہ کریں اور انفرادی سکیمں کسی صورت قبول نہ کریں۔اس سے پہلے ڈپٹی ڈاریکٹر مقامی حکومت دہی ترقی استور دستگیر نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے اجلاس کو بریفگ دی۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں