ہفتہ، 10 اپریل، 2021

گلگت۔ اس مقدس مہنیے کی حرمت کو مقدم رکھتے ہوئے گرانفروشوں کو ناجائز منافع خوری کا موقع نہیں دیں گے رمضان المبارک میں گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے میونسپل مجسٹریٹس، میٹ انسپکٹر اور فوڈ انسپکٹر کے ساتھ روزانہ کاروائی کریں گے،


اے سی گلگت اجااس کی صدارت کر رہےہیں 



گلگت(پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خود ساختہ مہنگائی کر روکنے کیلئے تاجروں کا تعاون درکا ر ہے امید ہے اس مقدس مہنیے کی حرمت کو مقدم رکھتے ہوئے گرانفروشوں کو ناجائز منافع خوری کا موقع نہیں دیں گے رمضان المبارک میں گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے میونسپل مجسٹریٹس، میٹ انسپکٹر اور فوڈ انسپکٹر کے ساتھ روزانہ کاروائی کریں گے، 


مخیر تاجر برادری ضرورت مند اور مستحق لوگوں کی افتاری اور سحری کیلئے اشیائے ضروریہ کے شکل میں امدادی کاروائیوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، تاجر تنظیمیں ماہ مقدس مہینے میں ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی فیصلوں پر عملدرآمد میں رکاوٹ نہ بنیں، دکاندارحضرات فٹ پاتھوں کو قبضہ نہ کریں، اپنی دکان چھوڑ کر فٹ پاتھ سبزی و فروٹس سجانا، جائز نہیں، 


چاہے دکان میں جتنا بھی اشیائے ضروریہ کا سٹاک رکھیں مگر فٹ پاتھ خالی رہنے دیں تاکہ عوام بالخصو س پیدل چلنے والے خواتین و حضرات کو دقت کا سامنا نہ ہو، انتظامیہ کو مجبور نہ کریں کہ انکے خلاف کاروائی ہو، اپنی اخلاقی زمہ داری ادا کرنے کیلئے پہل کریں، جائز منافع کے ساتھ نیکیاں کمانے کا مہینہ آرہاہے بڑھ چڑھ کر نیک کام میں اپنا حصہ ڈالیں، یہ باتیں جمعہ کے روز انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے ماہانہ اشیائے خوردنوش کے قیمتوں میں نظر ثانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، تحصیلدار مختار احمد، تحصیلدار ایل آر عاطف اللہ خان، نمبراداعلیٰ جاوید انور، حیدرشاہ، سینئر تاجر راہنما محمد ابراہیم، مسعودا لرحمن، عبدالغنی، رمضان علی، سابقہ کونسلر قیصر عباس، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشاق عالم، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، سیکٹر مجسٹریٹس، سماجی ورکر محمد فاروق، یوٹیلٹی سٹور انچارج سمیت کثیر تعداد میں تاجر برادری نے شرکت کی،

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹور میں حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کیلئے خصوصی رعائت شدہ اشیائے خوردہ نوش کی تمام سٹاک موجود رہے گی چینی، دالیں، کوکنگ آئلز سمیت بیسن، رعائتی قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے یوٹیلٹی سٹور انتظامیہ کی زمہ داری ہوگی اسکے علاوہ دکاندار حضرات بھی اپنی طرف سے رعائتی نرخوں پر اشیائے خوردنوش کی فراہمی کرسکتے ہیں، اس سے قبل اسسٹنٹ سیکریٹری پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت سیف الملوک نے ماہانہ اشیائے خورد نوش، سبزی، فروٹس اور دیگر اشیائے خوردہ نوش کے قیمتوں کے حوالے سے مارکیٹ میں دستیاب تازہ ترین نرخوں پر مشتمل سروے رپورٹ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ چاول، تین اقسام کی دالیں، اور سبزی سمیت 5  اشیائے خوردہ نوش میں 10 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے جبکہ دو اقسام کے اشیائے خوردہ نوش کے قیمتوں میں 20 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 39 اقسام کے اشیائے خوردہ نوش کے قیمتوں میں استحکام ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجازت سے دواشیائے کو نئی ریٹ لسٹ میں شامل کیا گیاہے جبکہ 11 اقسام اشیاء جن میں پکوان کوکنگ آئل، بناسپتی گھی، آئل، تیل سرسو ں، چائے کینیا، چائے انڈونیشیا اور چینی کے قیمتوں کو فلحال مارکیٹ میں اوپن رکھنے کا فیصلہ کیاہے کیونکہ انکے قیمتوں میں روزانہ کے بنیاد پر کمی یا اضافہ دیکھنے میں آیاہے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ مہنگائی کے باجود اشیائے خوردنوش کے قیمتوں میں کمی تمام سٹیک ہولڈرز کی کامیابی ہے اور ہم چاہتے ہیں مانیٹرنگ کایہ نظام جاری رکھیں، اجلاس میں شریک تاجر برادری، ہول سیلرز اور سبزی و فروٹس، جنرل سٹور، ڈسٹری بیوٹرز نے یقین دلایاکہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں رہیں گے۔ اور قیمتوں میں استحکام اور لانے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کریں گے۔ آخر میں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں کثیر تعداد میں شرکت پر شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں