جمعرات، 30 جولائی، 2020

ہنزہ چیف سکریٹری اور ایڈیشنل چیف سکریٹری کے خصوصی تعاوں سے ضلعی انتظامیہ نے سنٹرل ہنزہ کے لئے 50 کروڈ سے زآئد کے سكیمں واٹر سپلآئی کے لئے رکھی گیی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ

چیف سکریٹری اور ایڈیشنل چیف سکریٹری کے خصوصی تعاوں سے ضلعی انتظامیہ نے سنٹرل ہنزہ کے لئے 50 کروڈ سے زآئد کے سكیمں واٹر سپلآئی کے لئے رکھی گیی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ 
سنٹرل ہنزہ کا سب سے بڈا مسلہ پانی اور بجلی کا ہے دونوں کے مستقل حل کے لئے 2020۔ 21 میں پروجیکٹ رکھے گئے ہیں ضلعی انتظامیہ کا عزم ہے کہ ایک سال کے عرصے میں تمام واٹر سپلآئی سكیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو بھر پور سہولت فراهم کریں گے ۔
اس موقے پر ہنزہ کے عمآئدین اور نمبرداروں نے  چیف سکریٹری ،ایڈیشنل چیف سکریٹری  اور ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے  کاوشوں کو سرهاتے ہوے کہا کہ ہنزہ کے  تاریخ میں کبھی پانی کے لئے اتنا فنڈ نہیں رکھا گیا تھا اس کے علاوہ ہنزہ کے تمام سک پروجیکٹ کو دوبارہ سے کام شروع کرانے پر بھی ڈسٹرک انتظامیہ کے شکر گزار ہیں  اور تمام کام ایمرجنسی میں چاہے کوہل ہو یا روڈ کا کام ہو ان سب پر توجہ دے کر کام ٹائم پر مکمل کرواتے ہیں

منگل، 28 جولائی، 2020

ہنزہ . کل سے پاک چین بارڑر کهولا جائےگا .

ہنزہ. کل سے خنجراب بارڈر کهولنے کا امکا ن اس کے بعد تین چهٹیایوں کے باقاعدہ باڈر کهولا جائیے گا تاہم چهوڑی گاڑیوں پر خنجراب ٹاپ پر جانے کی پابندی ہوگی . بارڈر پر چهوٹی گاڑیوں پر پابندی تجارتی قافلوں کی روانی کو متاثر نہ کرنے والے کرونا وائرس کی وجہ کی گئی ہے . ڈی سی ہنزہ فیاض احمد 

چلاس . دیامر واقعے پر سی ٹی ڈی اور نگران وزیر اعلی کے بیان میں تضاد

چلاس حسین احمد سے *سی۔ٹی۔ڈی پولیس اور وزیراعلٰی کے بیانات میں پایا جانے والا کھلا تضاد*

نگران وزیراعلٰی میرافضل خان:

دہشت گرد بھاری اسلحے کا ناجائز کاروبار اور اسے دہشت گردی کے لئے استعمال کرتے تھے۔

سی۔ٹی۔ڈی پولیس:

کونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سے اطلاع ملی تھی کہ جگلوٹ تھانے کو مطلوب اشتہاری مجرم مسمی علاج اعظم ولد جلو گھر میں موجود ہے۔ CTD چھاپہ مار ٹیم نےانسپکٹر نبی ولی کی سرکردگی میں مذکوره گھر میں آپریشن کیا۔

دونوں کے بیانات جہاں تضاد پایا جاتا ہے وہیں ان بیانات سے کچھ وضاحتیں طلب ہیں اور سوالات بھی پیدا ہورہے ہیں۔

وزیراعلٰی صاحب نے جہاں دہشت گردی کا لیبل لگایا وہیں یہ بتانا بھول گئے دہشت گرد کون تھا اور کب انہیں دہشت گرد قرار دیا جاچکا تھا۔ وزیراعلٰی نے جب یہ کہا کہ یہ لوگ بھاری اسلحے کا ناجائز کاروبار کرتے ہیں وہیں یہ بتانا بھول گئے کہ آپریشن کے بعد کتنی تعداد میں اسلحلہ برآمد ہوا۔

سی۔ٹی۔ڈی پولیس کے بیان پر نظر ڈالیں تو اس پر بھی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

سی۔ٹی۔ڈی پولیس کے مطابق علاج اعظم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا لیکن یہاں یہ بتانا بھول گئے کہ آپریشن کے بعد علاج اعظم کہاں ہے؟ اتنی پلاننگ کے تحت کی جانے والی کاروائی کے بعد علاج اعظم گرفتار کیوں نہ ہوسکے۔ سی۔ٹی۔ڈی پولیس یہ بتانا بھول گئی کہ گھر میں موجود مرنے والے دو افراد انکو مطلوب نہیں تھے تو کیوں مارا؟ سی۔ٹی۔ڈی پولیس اپنے بیان میں یہ وضاحت کرنا بھول گئی کہ سی۔ٹی۔ڈی کے مرنے والے اہلکار پر فائرنگ کس نے کی۔ پولیس کی وضاحتی بیان میں یہ بات بھی سامنے نہیں آئی کہ آپریشن کے دوران کراس فائرنگ کا تبادلہ ہوا یا نہیں۔ سارے حقائق سے پردہ ڈالنے سے گلگت بلتستان پولیس کی ناقص پالیسی کھل کر سامنے آئی۔

سی۔ٹی۔ڈی پولیس اور وزیراعلٰی کے بیانات میں پایا جانے والا کھلا تضاد

نگران وزیراعلٰی میرافضل خان:

دہشت گرد بھاری اسلحے کا ناجائز کاروبار اور اسے دہشت گردی کے لئے استعمال کرتے تھے۔

سی۔ٹی۔ڈی پولیس:

کونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سے اطلاع ملی تھی کہ جگلوٹ تھانے کو مطلوب اشتہاری مجرم مسمی علاج اعظم ولد جلو گھر میں موجود ہے۔ CTD چھاپہ مار ٹیم نےانسپکٹر نبی ولی کی سرکردگی میں مذکوره گھر میں آپریشن کیا۔

دونوں کے بیانات جہاں تضاد پایا جاتا ہے وہیں ان بیانات سے کچھ وضاحتیں طلب ہیں اور سوالات بھی پیدا ہورہے ہیں۔

وزیراعلٰی صاحب نے جہاں دہشت گردی کا لیبل لگایا وہیں یہ بتانا بھول گئے دہشت گرد کون تھا اور کب انہیں دہشت گرد قرار دیا جاچکا تھا۔ وزیراعلٰی نے جب یہ کہا کہ یہ لوگ بھاری اسلحے کا ناجائز کاروبار کرتے ہیں وہیں یہ بتانا بھول گئے کہ آپریشن کے بعد کتنی تعداد میں اسلحلہ برآمد ہوا۔

سی۔ٹی۔ڈی پولیس کے بیان پر نظر ڈالیں تو اس پر بھی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

سی۔ٹی۔ڈی پولیس کے مطابق علاج اعظم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا لیکن یہاں یہ بتانا بھول گئے کہ آپریشن کے بعد علاج اعظم کہاں ہے؟ اتنی پلاننگ کے تحت کی جانے والی کاروائی کے بعد علاج اعظم گرفتار کیوں نہ ہوسکے۔ سی۔ٹی۔ڈی پولیس یہ بتانا بھول گئی کہ گھر میں موجود مرنے والے دو افراد انکو مطلوب نہیں تھے تو کیوں مارا؟ سی۔ٹی۔ڈی پولیس اپنے بیان میں یہ وضاحت کرنا بھول گئی کہ سی۔ٹی۔ڈی کے مرنے والے اہلکار پر فائرنگ کس نے کی۔ پولیس کی وضاحتی بیان میں یہ بات بھی سامنے نہیں آئی کہ آپریشن کے دوران کراس فائرنگ کا تبادلہ ہوا یا نہیں۔ سارے حقائق سے پردہ ڈالنے سے گلگت بلتستان پولیس کی ناقص پالیسی کھل کر سامنے آئی۔

گلگت . چلاس واقعے پر گورنر گلگت بلتستان زاجہ جلال مقپون کا دکه اور رنج کا اظہار پولیس کی قربانی کو خرسخ تحسین .



گلگت ۔
 گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے چلاس  میں چھاپے کے دوران ملزمان  کا  سی ٹی ڈی  پولیس   پر حملے کی شدید مذمت کی ۔ حملے میں پولیس  کے جوانوں  کی شہادت    پر رنج اور غم کا اظہار   کیا اور شہداء کے  لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور  زخمیوں کے جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔  گورنر گلگت بلتستان نے آئی جی پی اور چیف سکریٹری  گلگت بلتستان سے وقیع کی رپورٹ طلب کی اور زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے  احکامات جاری کئے ۔
   گلگت بلتستان میں  امن و امان قائم رکھنے میں پولیس جوانوں  نے بے پناہ قربانیوں دی ہیں ۔  علاقے کے لئے جان قربان  کرنے والے پولیس  جوانوں کو سلام اور  خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ گورنر گلگت بلتستان ۔

چلاس . سی ٹی ڈی کی رونئی میں کروائی کراس فائرینگ میں پانچ پولیس اہلکار اور دو سولین جان بحق . واقعے کی جڈیشل انکوائری کرائی جائیے گی . ایس ایس پی دیامر شیر خان

چلاس شفی اللہ قریشی سے 

چلاس: چلاس کا علاقہ "رونئی محلہ" میں رات گئے سی ٹی ڈی پولیس گلگت کا ایک گھر میں چھاپہ،پولیس

چلاس: گھر پر چھاپہ پولیس کو مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے مارا گیا۔

چلاس:چھاپے کے دوران کراس فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، سی ٹی ڈی کے 5 اہلکار شہید ہوگئے ہیں ،پولیس

چلاس:کراس فائرنگ کے نتیجے میں 2 سول افراد بھی جاں بحق، 5 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، پولیس

چلاس:زخمی اہلکاروں کو ریسکیو 1122 نے آر ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس

چلاس:شہید اہلکاروں میں،انسپکٹر سہراب، سپاہی جنید علی،سپاہی شکیل،سپاہی اشتیاق،سپاہی غلام مرتضی شامل ہیں،پولیس

چلاس:سی۔ٹی۔ڈی کے ایس آئی پی سہراب بھی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوئے ہیں،پولیس

چلاس:فائرنگ کے نتیجے میں اظہار اللہ اور بشارت نامی سول جاں بحق ہوئے ہیں، پولیس

چلاس:زخمی اہلکاروں میں سب۔انسپکٹر نبی جان ، سپاہی شکر ، سپاہی ہدایت کریم ، سپاپی شان اور سپاہی محمد علی شامل ہیں،پولیس

چلاس: ایس۔پی دیامر شیرخان کا نیونیوز سے خصوصی گفتگو

چلاس: رات گئے کاروائی پر تحقیقات کی جارہی ہے۔ ایس۔پی دیامر شیر خان

چلاس: چلاس کا علاقہ رات گئے واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔۔۔ ایس۔پی دیامر شیر خان

چلاس: شہداء میں ایک سی۔ٹی۔ڈی کا انسپکٹر بھی شامل ہیں۔ شیرخان

چلاس: رات گئے کاروائی میں زخمی ہونے والوں میں ایک سب۔انسپکٹر بھی شامل ہیں۔ شیرخان

گلگت . گلگت جٹیال حراموش پل کی مرمت کا کام التوا کا شکار ہونے پر نوٹس . ڈی سی گلگت نوید احمد


گلگت۔ (غلام مصطفی )ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے جوٹیال حراموش پل کے کام کا نوٹس لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال جوٹیال حراموش پل ٹوٹ گئی تھی جس کا  مرمتی کام عر صہ داز سے نہ ہونے کی وجہ سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اس حوالے سے ڈی سی گلگت نے جوٹیال حراموش پل کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈی سی گلگت نے ایکسین برجز اینڈ روڈ گلگت کا ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پل کا مرمتی کام کو فوری طور پر شروع کیا جائے اور جلد ازجلد ٹھیکدار کو طلب کر کے کام کا معیار اور کوالٹی کے مطابق کام کا آغاز کرایا جائے تاکہ عوام الناس کو کسی بھی تکلیف اور پریشانی لاحق نہ ہو سکیں۔ جوٹیال حراموش کے عمائدین نے سیکرٹری ورکس اور ڈی سی گلگت کا شکریہ اد ا کیا جس پر ڈی سی گلگت نے عمائدین حراموش سے مزید کہا ہے کہ عوام الناس کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پل کا کام جلد از جلد اور معیار کے مطابق کرایا جائے گاکیونکہ عوام الناس کو سہو لیات فراہم کر نا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔                        
                                                                                                                               

گلگت .ڈی سی گلگت نوید احمد کے زیرصدات نرخ نامے کا جلاس


گلگت۔ (غلام مصطفی )ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس نرخ نامہ جات کے حوالے سے منعقد ہوا۔ جس میں اے سی گلگت، اے سی دنیور، اے سی جگلوت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔                                                    
ڈی سی گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں بلیک مارکیٹینگ ذخیرہ اندوزی اور زائد قمیتیں وصول کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا جائے گا عید کے فوری بعد نرخ نامے جاری کئے جائینگے۔ اس حوالے سے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز نے اپنے اپنے سب ڈویژنوں کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر ڈی سی گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اپنے سب ڈویژنوں میں جلد از جلد نرخ نامے جاری کریں اور نرخ ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اس کے علاوہ  بلیک مارکیٹین  کرنے والے عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائہ عمل میں لایا جائیے گا




گلگت۔ (امین خان )مذید 21 افراد میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2010 ہوگئی ہے
ایکٹیو کیسز کی تعداد 349 ہے۔
کورونا وبا سے آج 46 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔  کورونا وائرس کو مجموعی طور پر 1613 افراد شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان
کورونا سے گلگت بلتستان میں اب تک 48 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ محکمہ صحت

اسلام آباد . آرمی چیف جرنل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈ ر اجلاس میں اندونی و بیر ونی دشمن کے حملے کا طرپور جواب دینے اور کرونا وائرس کی صورت حال اور ڈنڈل دل سے نمٹنے کا عزم .

کور کمانڈر کانفرنس:پاکستان کی سلامتی پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا،آرمی چیف.راولپنڈی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کور کمانڈر کانفرنس میں ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کور کمانڈر کانفرنس:پاکستان کی سلامتی پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا،آرمی چیف.راولپنڈی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کور کمانڈر کانفرنس میں ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملک کے داخلی و خارجی سیکورٹی صورت حال اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس میں افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تیاریوں کو سراہتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی ہمت اور صبر و استقلال پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جب کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بھیتفصیلی بات چیت کی گئی۔اجلاس کے دوران آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے انسداد کورونا وائرس مہم اور انسداد ٹڈی دل مہم پر بھی گفت و شنید کی گئی، کرونا وبا کے دوران پاک فوج کے کردار کو تعریف کی گئی اور ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کے باعث عید الاضحی اور محرم الحرام کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، وبا کیخلاف کامیابیوں کو احتیاط سے ہی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کرونا وبا کے خلاف لڑائی میں سول انتظامیہ کی مدد کی کوششوں کو بھی سراہا، جبکہ کمانڈرز نے ملک بھر میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی کوششوں کو سراہا۔چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملک کے داخلی و خارجی سیکورٹی صورت حال اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس میں افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تیاریوں کو سراہتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی ہمت اور صبر و استقلال پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جب کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بھیتفصیلی بات چیت کی گئی۔اجلاس کے دوران آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے انسداد کورونا وائرس مہم اور انسداد ٹڈی دل مہم پر بھی گفت و شنید کی گئی، کرونا وبا کے دوران پاک فوج کے کردار کو تعریف کی گئی اور ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کے باعث عید الاضحی اور محرم الحرام کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، وبا کیخلاف کامیابیوں کو احتیاط سے ہی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کرونا وبا کے خلاف لڑائی میں سول انتظامیہ کی مدد کی کوششوں کو بھی سراہا، جبکہ کمانڈرز نے ملک بھر میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی کوششوں کو سراہا۔

پیر، 27 جولائی، 2020

ہنزہ . اسد عاشورہ ایس او پیز کے تحت اور سکورٹی کے مربوط نظام کو یقینی کی ہداہت . نگران ویر اعلی میر افضل

گلگت(محمد سجاد)  ترجمان وزیر اعلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسد عاشورہ کے احترام کو برقرار رکھتے ہوئے پرامن طریقے سے ایس۔او۔پیز کے تحت  انعقاد حکومت کی ترجیح ہے۔ نگران وزیر اعلی میر افضل خان نے تمام ڈویژن کے کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اسد عاشورہ  کے دوران  سیکورٹی کے مربوط نظام کو یقینی بناتے  ہوتے پرامن طریقے سے  انعقاد کو یقینی بنائیں۔ علمائے کرام، مشائخ اور مذہبی اسکالرز پہلے سے حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں جو کہ خوش ائیند ہے، خصوصا بلتستان کے علمائے کرام نے کرونائی صورت حال کے پیش نظر محدود پیمانے پر جلوس اور اجتماعات کو یقینی بنانے کا عزم کر کے حکومتی گائڈ لائن اور ایس۔ او۔ پیز پر عمل پیرا ہونے کی نوید دی ہے۔ مذہبی ایام کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور انہی مقدس  ایام کو منانا ہر انسان کا حق ہے۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کرونا کی وبا نے ہم سب کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے جس میں سماجی رابطے کم رکھنا انسانی بقا کیلئے ناگزیر ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مذہبی لیڈرشپ کرونا کے معاملات اور ایس۔او
پیز کی عملدرآمد میں حکومت کے ساتھ مزید تعاون کرے گی۔  ترجمان وزیر اعلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسد عاشورہ کے احترام کو برقرار رکھتے ہوئے پرامن طریقے سے ایس۔او۔پیز کے تحت  انعقاد حکومت کی ترجیح ہے۔ نگران وزیر اعلی میر افضل خان نے تمام ڈویژن کے کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اسد عاشورہ  کے دوران  سیکورٹی کے مربوط نظام کو یقینی بناتے  ہوتے پرامن طریقے سے  انعقاد کو یقینی بنائیں۔ علمائے کرام، مشائخ اور مذہبی اسکالرز پہلے سے حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں جو کہ خوش ائیند ہے، خصوصا بلتستان کے علمائے کرام نے کرونائی صورت حال کے پیش نظر محدود پیمانے پر جلوس اور اجتماعات کو یقینی بنانے کا عزم کر کے حکومتی گائڈ لائن اور ایس۔ او۔ پیز پر عمل پیرا ہونے کی نوید دی ہے۔ مذہبی ایام کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور انہی مقدس  ایام کو منانا ہر انسان کا حق ہے۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کرونا کی وبا نے ہم سب کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے جس میں سماجی رابطے کم رکھنا انسانی بقا کیلئے ناگزیر ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مذہبی لیڈرشپ کرونا کے معاملات اور ایس۔او
پیز کی عملدرآمد میں حکومت کے ساتھ مزید تعاون کرے گی۔

گلگت . گندم کوٹہ کی خبر میں کوئی صداقت نہیں نٹیفیکشن جالی ہے . ترجمان کورنر گلگت بلتستان

گندم بحران پر گورنر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان کے ترجمان نے جھوٹے الفاظ کا چناؤ کیا اور کہا تھا کہ مقامی اخبار میں گلگت بلتستان کے گند م کوٹے میں کٹوتی کے حوالے سے شائع خبرصداقت پر مبنی نہیں ہے حسبِ معمول وفاقی حکومت سے گلگت  بلتستان کو کوٹے کی گندم کی ترسیل جاری ہے اور گلگت  بلتستان کے کسی بھی ضلع میں گندم /آٹا کی کوئی قلت نہیں ہے۔ اس بابت سیکریٹری خوراک گلگت  بلتستان سے بھی تفصیلات طلب کئے ہیں جنہو ں نے بتایا ہے کہ حسبِ معمول وفاق سے گلگت  بلتستان کو گندم کی ترسیل جاری ہے اور فنانس ڈویژن سے گند م کی خریداری کے لیئے حسبِ معمول بجٹ دی جارہی ہے  البتہ سال 2020-21؁ء کے لیئے نیا ٹینڈر کا عمل حال ہی میں مکمل ہو ا ہے آئندہ چند دنوں میں گندم کی ترسیل کا عمل باقاعدگی سے جاری رہے گا۔
گورنر سیکریٹریٹ کے ترجمان نے مزید کہا کہ گلگت  بلتستان کے عوام کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ان کے کوٹے کا گندم ماہوار محکمہ سول سپلائی گلگت  بلتستان کے سیل پوائینٹ سے ملتا رہے گا۔ سیاسی لوگوں کے بیان بازیوں پر فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں چونکہ سیاسی لوگ مختلف طریقوں سے پوائنٹ سکورنگ کرنے کے لیئے اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ گورنر گلگت  بلتستان راجہ جلال حسین مقپون گلگت  بلتستان کے تمام مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیئے وفاقی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ گندم چونکہ علاقے کے لوگوں کی پہلی ترجیح ہونے کی وجہ سے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے   گورنر گلگت  بلتستان اپنے اولین ترجیحات میں رکھا ہے  جس کاواضح ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے احساس پروگرام کے تحت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں مستحقین میں نقد رقم اور اشیاء خوردونوش فراہم کررہے ہیں اور آئندہ بھی مستحق افراد کی بھر پور  مدد کی جائے گی۔عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ من گھڑت خبروں پر یقین کرنے کے بجائے اصل حقائق جاننے کی کو شش کریں۔ گورنر گلگت بلتستان،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں گلگت بلتستان میں گندم سمیت تمام  مسائل کو حل کرنے میں کوئی کثر نہیں چهوڑینگے

ہنزہ . پی ٹی آئی قیادت ٹیکٹس کی فراہمی سے پہلے عوامی اور کارکنوں سے بهی رائے لیں تو کلین سویپ کر سکتے ہیں بصورت دیگر شکست مقدر بنے گی . صدر پی ٹی آئی ہیڈ کواٹر علی آباد ہنزہ حاجی جان

ہنزہ.(سید اسد اللہ غازی) آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں کلین سویپ کر جائیے گی . اور پانچ سالہ دور اقتدار میں گلگت بلتستان کا سنہرا دور کہلائے گا اور ہمشہ کے لیے ایسی حکومت کا بنیا د ڈالینگے جو کرپشن سے پا ک انصاف کا بول بلا ,غربت کا خاتمہ روزگار کے بہتری مواقعے کاروبار کے لیے جی بی دنیا کا معاشی حب ہوگا صحت تعلیم یکساں ہوگا .پورے ملک میں یکساں تعلیم ہماری حکومت نے لاگو کیا ہے اب ہم حکومت میں آکر معیار تعلیم کو فروغ دینے کے ساته ساته پروفئشنل تعلیم کے لیے یونیورسٹیوں کا جال بچهائینگے . جدید مواصلاتی نظام اور ہر گلی سے پکی سڑک کی ےتعمیر ہو یا پاک چین کوری ڈور گلگت بلتستان کاروبار اور سیاحت بهی اپنے عروج پر ہوگا یہ باتین   صدر پاکتسان تحریک انصاف ہیڈ کوارٹر علی آباد حاجی جان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا ان کے ٹکیٹس کی فراہمی پر کہا کہ مجهے یقین ہی کہ ہماری مرکزی قیادت اور سیٹینڈنگ کمیٹی  ٹیکٹ کی فراہمی سے پہلے پارٹی کار کنو ں اور عوامی کی رائے کو مقدم رکهنگے .اگر قیادت نے ٹیکٹ کے فراہمی میں کوئی غلطی کی تو ہمیں بدتریں شکست کا بهی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے . کچه موسمی پرندے الیکشن کے قریب برسر اقتدار پارٹی میں اپنا کونسلہ بناتے ہیں اور پہلے سے گونسلے میں موجود خلق خدا کو روندنے کی طاق میں ہوتے ہیں . آج کسی جگہ تو کل کسی اور جگہ ان کا کوئی مستقیل ٹہیکانہ نہیں ہوتا ہے ایسے افراد کو ٹیکٹ ہرگز نہ دیا گیا تویقینا  کامیابی پی ٹی آئی کی قدم چومے گی .
سرخی شامل کریں

کراچی .پاک فوج اور آئی ایس آئی کیخلاف سوچے سمجھے گمراہ کن بیانات*

*پاک فوج اور آئی ایس آئی کیخلاف سوچے سمجھے گمراہ کن بیانات*
جاوید صدیقی کراچی

دنیا کاصص انتہائی بزدل، مکار، منافق، شرانگیز، دوغلا ملک بھارت اپنی مسلسل شکست کے نتیجے میں وطن عزیز پاکستان کی غیور عوام کو گمراہ کرنے کیلئے لفافہ بند اینکروں کو سہولتکاری کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا یہی نہیں بلکہ اب اسرائیل اور امریکی مالی معاونت کیساتھ شوشل میڈیا کو بھی استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ بھارت پاکستان اور چین سے ہمیشہ دشمنی کے طرز عمل میں رہا ہے جبکہ امن پسند پاکستان اور چین نے بھارت کی کئی غلطیوں کو درگزر کیا کہ شائد خطے کے امن کیلئے اور اس خطے کی خوشحالی کیلئے عقل و شعور کو استعمال کرتے ہوئے پڑوسی ممالک کیساتھ تجارت و صنعت و حرفت کے میدان کو پڑوان چڑھانا چاہئے تھا لیکن بھارت اسرائیل اور امریکہ کے ہاتھوں تماشا بنا رہا یہی وجہ ہے کہ بھارتی انتہا پسندی، انسان دشمنی اور اقلیتوں سے نفرت کے سبب پورا بھارت انارکی میں مبتلا ہوچکا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی انتہا پسند اور دہشت گرد جماعت بی جے پی کے تابع ہونے کے سبب غلط فیصلوں پر اتری ہوئی ہے جو خود اس لیئے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین بارڈر ایل او سی ہے جبکہ بھارت اور چین کے مابین ایل اے سی پر بھی بھارت دراندازی سے باز نہیں آتا ہے۔ لداخ میں بھارتی فوج نے چین کے علاقوں میں گھسنے کی کوشش کی تو چین نے سبق سیکھا دیا یہی غلطی اگر بھارت نے پاکستان کے ایل او سی کو کراس کرنے کی غلطی کی تو اسے جان لینا چاہئے کہ پاک فوج کے بہادر شجاعت سپاہی ہر لمحہ تیار ہیں اور فروری دوہزار انیس کو دو طیارے تباہ کردیئے اور ایک پائلٹ گرفتار کرکے رسوا کرکےاور بھیگ میں واپس کردیا حقیقت میں بھارتی حکومت اور افواج بے غیرت اور بے شرم ہیں کہ اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ دین سے دور اور وطن فروش بھارتی حکومت کیلئے سہولتکاری کرتے ہیں، کفار و مشرکین کی عیاریوں چالاکیوں اور مسلم دشمنی کی نفرت کو نئی نسل پاکستان کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے مسلم سلطنت عثمانیہ کی بہادر شجاعت اور جذبہ جہاد کو ابھارنے، جہاد کی افادیت کا احساس جگانے کیلئے موجودہ دور فتن میں ارطغرل ڈرامہ نشر کیا گیا، بھارت بھول گیا ہے کہ مسلمانوں کو جذبہ جہاد سے کسی طور دور نہیں کیا جاسکتا ہے، البتہ قادیانی اور لبرل ذہن کے لوگ ہی سب سے زیادہ دین محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے منافقتی رویئے سے نقصان پہنچاتے چلے آرہے ہیں کچھ چینلز میں پاک افواج اور آئی ایس آئی کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے بھی رتی برابر شرم محسوس نہیں کرتے، اور کچھ شوشل میڈیا میں اپنی نفرت و بغض کا ابھار نکالنے سے باز نہیں آتے لیکن یہ سب غلط فہمی کا شکار ہیں کیونکہ پاکستان کی بائیس کڑور لوگ اپنی افواج اور آئی ایس آئی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اب جنگ کی شکل تبدیل ہوچکی یے پریکسی وار میں بھی بھارت شکست خور رہا ہے اور انشااللہ آئندہ بھی رہیگا، عصر حاضر میں ہم سب کی انتہائی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہماپنے ماحول میں رنگ، نسل، قبیلہ، ذات پات، زبان، مسلک کی تقسیم کا مکمل بائیکاٹ کرکے ایک پاکستانی قوم کے تشخص کو پروان چڑھائیں یاد رکھیں بھارت میں کئی زبانیں، کئی فرقے، کئی برادری، کئی قبیلے موجود ہیں لیکن وہ ایک نعرہ ایک قوم بننے کی کوشش کرتے ہیں، ہم کیوں نہ ایک قوم بنیں جبکہ اسلامی ریاست کی وجہ سے قرآنی حکم بھی ایک مسلم قوم کا آیا ہے۔ پاکستان، بھارت اور چین یہ تینوں پڑوسی ایٹمی صلاحیت رکھتے ہیں کسی ایک کی بھی غلطی پوری دنیا کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے، پاک فوج جذبہ جہاد کیساتھ جنگ میں لڑتی ہے اسی لیئے اس کی جرات، شجاعت اور جذبہ ایمانی اللہ کی جانب سے عطا ہوتا ہے اور اللہ کی غیبی مدد بھی شامل رہتی ہے، پاکستانی افواج تو افواج یہ قوم بھی جذبہ جہاد سے سرشار ہے اور انشااللہ جب بھی بھارت کو خارش زیادہ ستائے تو اس کی اچھی طرح مرمت کرنا جانتے ہیں، شوشل میڈیا میں غداروں بے غیرتوں کا قوم محاسبہ کرکے ان کی سہولتکاری کو ناکام بنادیں اب یہی ہماری جنگ ہے اور ہماری جیت بھی ہر شہری شوشل میڈیا میں پاکستان، افواج اور آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈہ اور کمراہ کن بیانات کو رد کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں اور انہیں کتے سے بدتر بنادیں، اللہ اس قوم میں اتحاد، یقین محکم پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے رکھ اور پاک فوج آئی ایس آئی کی غیب سے مدد فرما آمین ثما آمین۔ پاک فوج اور آئی ایس آئی زندہ باد پاکستان پائندہ باد۔۔۔۔۔۔!! *جاوید صدیقی: جرنلسٹ، کالمکار، محقق، تجزیہ نگار، مبصر کراچی*

گلگت . who کے معیار کے مطابق قرطینہ سنڑ میں قوت مدافیت بڑهانے کے لیے دیا جاتا ہے عوام سرکاری رہنمائی پر عمل کر کے کرونا وبا سے محفوظ رہے .نگران وزیراعلی

گلگت(امین خان ) ترجمان وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان میر افضل خان نے  کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں صوبہ بھر کے تمام قرنطینہ سنٹرز کو قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں فراہم کرنے کے سلسلے میں مزید تیزی آئی ہے جبکہ قرنطینہ مراکز کے معیار کو WHO کے اصولوں اور طے کردہ ایس او پیز کے تحت بنایا گیا ہے۔ نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں چیف سیکرٹری خرم آغا اور اس کی پوری ٹیم گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال پر قابو پانے میں دن رات محنت کر رہی ہے۔ ایس۔ او۔ پیز پر عملدرآمد کرنے کی حکومت اپنی پوری کوشش کر رہی ہے مگر عوامی تعاون کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ حکومت کی انہی عملی کوششوں کی وجہ سے پورے پاکستان میں گلگت بلتستان کرونا سے بچاو کے عمل کو سخت کرنے میں پہلے نمبر پر شمار ہوا ہے۔ سمارٹ لاک ڈاون کا تصور صوبے میں اب بھی پوری طرح موجود ہے۔ کرونا ٹیسٹ کی تعداد میں مزید  استعداد پیدا کی جا رہی ہے۔ اس وقت تک  پورے صوبے میں کرونا کیسسز کی مجموعی تعداد 1942 ہے  جبکہ 1548 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور 47 افراد کرونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں، یوں دیکھا جائے تو پورے پاکستان میں صحت یابی کی شرح سب سے زیادہ گلگت بلتستان میں ہے۔  ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس۔او۔ پیز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حکومتی گائڈ لائن کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔

ہفتہ، 25 جولائی، 2020

ہنزہ ۔ ششپر گلیشر کے بعد بٹوکشی گلیشر مچو ہر سے ششپر کی طرف پھیلنے لگا ہے ششپر گلیشر کی فزکل معائنے کے دوران گلف کے ماہریں کا مچھو ہر گلیشر کو بھی منیڑینگ کا فیصلہ


ہنزہ ۔(سید اسد اللہ غازی)  یو این ڈی پی کی فنڈ سے گلف 2 کے ماہرین نے ششپر گلیشرکا سٹلائٹ اورزمینی ریڈارسے معائنہ مکمل کر لیا سٹیمر ڈیرلینگ مشین سے برف میں سراخ بنا کر تقریبا 18 فٹ  باس کے ڈنڈے  گھاڈ دیے ۔ جس سے گلیشر کی پیگھلاو اور حرکت کو ناپا جائیے گا ۔اور زیر زمین اور زمین کی سطح پر موجود گلیشر کی پیمائش بھی کی گئی جوکہ پچاس میٹر ہے ماہرین نے ششپر گلیشر اور بٹوکشی گلیشر پرابتدائی معائنے کے دوران گلیشر کی پھیگلاو میں تیزی دیکھا جس کی وجہ سے کسی بھی وقت جھیل بنے کا خدشہ ظاہر کیا جبکہ بٹوکشی گلیشر نے بھی سرکنا شروع کیا ہے ڈاکڑ فارق بشیر نے بتا کہ ہم سن 2018 سے یہاں آرہے ہیں اور سیٹلائٹ سے بھی ششپر اور مچوہر گلیشر کو دیکھتے رہے ہیں شروع شروع میں روزانہ 18 میڑ آگے بڑھ رہا تھا جب سے سامنے کے  پہاڑ کو ٹکرایا ہے اس کی رفتار میں کمی آئی ہے اب یہ گلیشر کبھی حسن آباد کی طرف پھیلتا ہے تو کبھی مچوہر کی طرف اس کی پیمائش ہم نے ریکارڈ کر لی اوراسلام آباد جا کر سیٹلائٹ کی پیمائش اور زمنی ریڈ ار کی پیمائش لیکرجائزہ  رپورٹ مرتب کرینگے ڈائریکڑر موسمیات گلگت بلتستان ڈاکڑمحمد عاطف  نے کہا کہ ششپر گلیشر پورے ملک میں سب سے زیادہ حرکت میں ہے اس کی سرکنے کا عمل بھی زیادہ ہے اس پر کسی بھی وقت جھیل بنے کا خدشہ ہے موسم سرما میں بنے والے جھیل دیر تک قائم رہتے ہیں اور موسم گرما میں ٹوٹنے کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے جبکہ موسم گرمام میں بندنے والے جھیل جلد ہی ٹوٹ جاتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ موسم گرما میں گلیشر کی پھیگلاو کا عمل تیز ہوتا ہے پانی یکدم زیادہ مقدار میں اکھٹا ہوکر  ٹوٹے ہوئے برف پر دباو ڈالتا ہے اور اپنے لیے راستہ بنا کر نکلتا ہے ۔ہم نے یہاں پر جدید مشینری کے زریعے تحقیقات مکمل کر لی اس کا فائنل رپورٹ اسلام آباد سے جاری کرینگے ششپر گلیشر ریسرچ کے لیے ڈی سی ہنزہ کی سربراہی  یو این ڈی پی کے  گلف 2 پروجیکٹ میں پاکستان میٹالوجی ، محکمہ موسمیات گلگت بلتستان ، این آر ایس پی ، محکمہ جنگلا ت محکمہ واٹر منیجمٹ ، محکمہ پلانینگ جی بی، جی بی ڈی ایم اے، حسن آباد متاثرین کمیٹی ، قبیلہ دیرمتینگ، پرس کلب ہنزہ کے نمائندے شامل تھے جنہوں نے چار روزہ تحقیقاتی دورہ مکمل کر لیا ۔ امید ہے جلد ہی اس معائنے کی رپورٹ کی روشنی میں یو این ڈی پی اور گلگت بلتستان حکومت کہ ششپر گلیشر کو گلف پروجیکٹ میں شامل کرنے کا علان کرینگے جس کے بعد حسن آباد نالے سے جاری نہریں نظام ، پاور پروجیکٹس شفاف پانی کا سپلائی ، نالے کے اطرف میں بند باندے اور اردگر جنگل اگانے سمت کئی ترقیاتی کام سر انجام دئیے جائینگے ۔

ہنزہ۔ یو این ڈی پی کے پروجیکٹ گلف کی ماہریں ششپر ، التر ، حسنی گلکین اور شمشال کے گلیشرز کا فزکل معائینہ مکمل؛کر لیا


ہنزہ (سید اسداللہ غازی ،  عبدالمجید ) یو این ڈی پی کے تعاون سے گلیشرز لہکس آوٹ برسٹ فلڈ (گلف) نے ہنزہ کے مختلف گلیشیرز پر زمینی ریڈاراور سیٹلائٹ لینک سے فزکل سروے کیا ۔ ششپر کے بعد کمشنر گلگت عثمان احمد اور ڈی سی ہنزہ فیاض احمد کے مطالبے پر التر گلیشر کا بھی ماہرین نے جائزہ لیا حسنی گلیشر اور چپرسن جاکر گلیشرز کا معائینہ کیا ۔ ان تمام گلیشرز میں التر اور ششپر زیادہ حرکت میں ہیں  ۔سن 2018 سے ششپر گلیشر سرک رہا ہے بار بار جھیل بن کر ٹوٹنے سے جہاں سنٹر ہنزہ کا نہری نظام تباہ ہوا وہی 2  میگا واڈ نیا پرورجیکٹ بھی اس آفت کے زد میں آیا سنٹر ہنزہ کے لیے جاری شفاف پانی کا پائپ لائن بھی بار بار گلیشر کے سرکنے اور جھیل کے ٹوٹنے کی وجہ منقطعہ ہوتاہے ۔سنٹر ہنزہ کے بجلی کی 60 فیصد پیداوار بھی حسن آباد نالے سے ہے ۔  بار بار آنے والی آفت پر کئی دفعہ سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن  ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، کمانڈر ایف سی این آے جنر ل احسان  یہاں کا دورہ کرتے رہے ہیں ، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون نے بھی ششپر گلیشر کے سرکنے اور بار بار جھیل بن کر ٹوٹنے کے  بعد سیلاب سے نقصانات پر مستقیل حل کے لیے سنجیدہ کوشش کی ۔ ڈیپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد نے ہنزہ میں چارج سھنبالنے کے بعد متاثریں حسن آباد کی دوخواست پر ششپر گلیشر کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد کمشنر گلگت ڈیوزن عثمان آحمد کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے ہوم سیکڑیری اور چیف سیکڑیری گلگت بلتستان کو ششپر گلیشر پر گلف کے بارے میں مکمل رپورٹ دی جس کے بعد یواین ڈی پی سے رابطہ کیا گیا اور گلف 2 کی ٹیم نے پاکستان موحکمہ موسمیات کے آلات اور ماہریں کو یہاں بیھجا گلگت بلتستان حکومت نے متعلقہ محکوموں کے ماہریں کو بھی اس ٹیم میں شامل کر لیا یو این ڈی پی کے گلف پروجیکٹ کے سربراہ باسط نے انتظامی امور کو دیکھنے کے راجہ  رشید الدین، مٹالوجی پاکستان کے ڈاکڑفارق بشیر ، ڈاکڑ محمد عاطف اور ان کی ٹیم این ڈی ایم آے کے ڈی ڈی  غفران ، این آر ایس پی کے سربراہ عثمان ،  اظفر ، جنگلات کے ذاکر اللہ بیگ ، محکمہ پلانینگ کے سہیل احمد ، حسن آباد کمٹی کے طارق جمیل ہنزہ پریس کلب سے سید اسداللہ غازی، عبدلمجید اور مشہور کوہ پیما سرباز خان اس ٹیم کی معاونت کی ۔ گلف 2 کی رسرچ کے لیے آنے پر حسن آباد کمیٹی کے چیرمین طارق جمیل نے یو این ڈی پی ، چیف سکڑیری گلگت بلتستان  کیپٹن ر خرم آغا ، ہو م سیکڑیری ، کمشنر گلگت ڈیوزن عثمان احمد ،پاکستان میٹالوجی کے ماہریں ڈاکڑ،، کوہ پیما سرباز خان جو کہ گلیشر پر مشکل جگہوں میں رسی لگا کر راستہ بناتے رہے  اور میڈیا کو سخت موسمی حالات اور دیشوار گزار گلیشر پر کام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ مشہور کوہ پیما سرباز خان نے کہا کہ میری زندگی ان گلیشر پر گزری ہے ششپر گلیشر سب سے مختلف ہے اس میں روز تبدیلی رونما ہوتی ہے اس میں پگھلاو کا عمل تیز اور سرکنے کی رفتار بھی زیادہ ہے ساتھ ساتھ مچوہر گلیشر کے سرکنے کا عمل شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی خطرہ کی علامات ہے بحیثیت ہنزہ کے باساسی میں یو این ڈی پی ،  گلگت بلتستان بیوکریسی اور سیاسی قیادت کا مشکور ہوں جنہوں ششپر گلیشر کی سنگین صورت حال کے پیش نظر گلف پروجیکٹ میں شامل کیا ۔۔

جمعہ، 24 جولائی، 2020

سابق مشر وزیر اعظم پاکستان سید افضل جانبحق

افسوس ناک خبر
گلگت . سابق مشیر وزیر اعظم و ممبر گلگت بلتستان سید افضل دنیا فانی سے رخصت کر گئے وہ گلگت بلتستان کے نامور سیاسدان کے علاوہ ایک سماجی کارکن بهی تهے جو ہر وقت علاقے کی عوام کی خدمت میں مصروف رہتے تهے ان کی انتقال سے گلگت ایک بڑے سیاسی رہنما سے محروم ہوا ان کی انتقال پر گلگت بلتستان کی قیادت نے گہرے دکه کا اظہار کیا ہے 

جمعرات، 23 جولائی، 2020

چلاس:بونر ویلی بیس کیمپ کے قریب مٹی کا تودا گرنے سے 6 افراد ملبے تلے دب گئے

 چلاس:بونر ویلی بیس کیمپ کے قریب مٹی کا تودا گرنے سے 6 افراد ملبے تلے دب گئے

چلاس:مٹی کا تورا بونر کوٹگلی کے مقام پر تیز بارش کے باعث گرا، ابتدائی معلومات

چلاس:ریسکو کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئیں ہے، ڈی سی دیامر

چلاس:جائے حادثے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے، ریسکیو میں دشواری کا سامنا ہے، مقامی ذرائع
چلاس:ضلع دیامر کے علاقہ بونر میں مٹی کا تودہ گرنے کا معاملہ۔

چلاس:نگران وزیر اعلی میر افضل خان نے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔۔ ترجمان وزیر اعلی جی بی۔

چلاس:مٹی کا تودہ گرنے سے 6 افراد دب گئے ہیں۔۔ ترجمان۔

چلاس:وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ کو فوری ریسکیو کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔۔ ترجمان وزیر اعلی۔

چلاس:ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو بھی ہدایات ہوچکی ہیں کہ وہ موقع پر پہنچ جائیں۔۔ ترجمان۔
 ملبے تلے دب جانے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔
1:صدام حیسن ولد عطاء اللہ عمر 9 سال
2:عمران ولد میر غنی عمر 8 سے 9 سال
3:یاسر ولد فضل حق عمر 12 سے 13 سال
4:جابر ولد تاجور عمر 8 سے 9  سال

5:تاج ور کی چھوٹی بیٹی نام نامعلوم عمر 9 سے 10 سال

تمام کا تعلق بونر نالے سے ہے

اتوار، 19 جولائی، 2020

ہنزہ . گلاف سروے کے لیے ششپر کے انتخاب پر چیف سیکڑیری ہوم سیکڑیری ،کمشنر گلگت ،اور فورس کا مشکور ہوں . ڈی سی ہنزہ فیاض احمد

ہنزہ (سید اسد اللہ غازی )  ششپر گلیشر پر گلف پر ریسرچ کے لیے ماہرین کو بیجنے پر چیف سیکڑیری ہوم سیکڑیری اور کمشنر کا تحدل سے مشکور ہوں جنہوں نے گمبیر صورت حال خو دیکهتے ہوئے گلف کو جدید مشینری اور سائندانوں کو بیجا میری خواہش ہے کہ ششپر گلف میں شامل ہو . اگر ششپر گلشیر گلاف میں شامل ہوتوا تو اس کا مستقیل حل نکا سکینگے آپ پاشی ہو یا آب خوری سب کا حل نکلیے گا . اس ریسرچ سے اصل صورت حال کو سمجهنے میں آسانی ہوگی .  ششپر گلیشر انتہائی خطرناک صورت حال اختیا ر کر چکا ہے 29 مئی کو گلیشر کی سطح پر پانی نہیں  تهی اور  اچانک پانی کی بہاو جوکہ تیس پراز کیوسک سے زیادہ تها اس نے تباہی برپا اس صورت حال کے مد نظر گلاف کو ریسرچ کے لیے درخواست کی کمشنر گلگت ہوم سیکڑیر ی فور س کمانڈر نے ائریل سروے کے بعد اس مسلے کی سنگنی کو سمجهتے ہوئے برپور تعاون کیا . حسن آباد کے عوام اور کمیٹی نے حکومت کے ساته برپور تعاون کے سارته ساته متاثرین کی برپور ترجمانی کی آپ سب کی تعاون سے آج گلف جدید مشنری کے ساته یہاں ہے تقریبا 6کروڈ کی مشنری منگوایا ہے جو کہ پہلی بار جی بی میں اسطرح کا ریسرچ ہے .

ہنزہ ڈی سی ہنزہ کا حسن آباد میں سیلاب سے متاثر ہ علاقے کا دورہ

ہنزہ .() ڈیپٹی کمشنر ہنزہ نے حسن نالے میں جاری بحالی کام کا گلف کے ماہریں کے ہمراہ دورہ کیا متاثریں سے ان کے مسائل دریافت کئے اور ان کے مسائل کو فلوفور حل کی یقین دہانی کروادی ریحبلٹیشن  کمٹی کے عہداروں نے ڈی سی ہنزہ کی ہروقت تعاوں پر شکریہ ادا کیا بلخصوص ششپر کو گلف میں شامل کرنے کی کوشش کو سراہتے ہوئے برپور معانت پر خراج تحسین پیش کیا . ڈی سی ہنزہ فیاض احمد نے بتایا کہ متاثریں کو جلد ہی معاوضہ دیا جائے گا اور جن گهرانوں کو نقصان پہنچا ہے اس کا بهی تخمینہ لگا یا جا رہا ہے . سابق یونین چیر مین بہرام '،سابق صدر لوکل کونسل استاد حمید اور ریحبلیٹشن کمیٹی کے چیرمین طارق جمیل نے گلف کے نمائندوں کے ساته برپور تعاون کی یقین ہانی کرادی اور ڈی سی ہنزہ فورس کمانڈر , چیف سیکڑیر ی اور ہوم سیکڑیر ی کے کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مستقیل بنیاد پر حل نکالنے کے گف کو سروے کے لیے بیجا ہے جو کہ ان کی حب وطنی کا ثبوت ہے اور انتظامیہ کا عوام دوست پالیسی کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکهتے ہیں

ہنزہ . گلاف ll کے سائنس داس جدید مشنری کے ساته ششپر گلیشر پر ریسرچ کے لیے ہنزہ پهنچ گئے

ہنزہ .(سید اسد اللہ غازی  )ڈیپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد اور حسن آباد متاثرین کمیٹی  گلاف کی جانب سے بریفینگ .  ششپر گلیشر پر ریڈار ,جی پی ایس سمت جدید مشینری سے تحقیقات کے لیے سائنسداد ن راوانہ ,یو این ڈهی پی کا زیلی ادارہ گلف Glof پاکستان میٹالوجی  'این آر ایس پی ,گلگت بلتستان فورسٹ ,جی بی ڈی ایم اے ,اور ضلعی انتظامیہ کے ماہریں بهی تحقیقات میں ان کے معاونت کرینگے . ایف ڈبلیو کیمپ حسن آبادمیں گلف اور پاکستان میٹالوجی کے مایریں نے ڈیپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد اور حسن آباد ریحبلیٹیشن کمیٹی کو بریفینگ دی . گلف کے نمائندے باسط نے بتا یا کہ ڈی سی ہنزہ نے کمشنر گلگت عثمان ،ہوم سیکڑیری گلگت بلتستان اور چیف سیکڑیری گلگت بلتستان کے زریعے ششپر گلیشر کے پهیلاو اور اس کے نقصانات اور موسمی تبدیلی پر تحقیقات کے لیے گلف سے رابطہ کیا ہم حسن آباد نالے میں موجود گلیشیر پر مکمل تحقیقات کرینگے گلیشر کتنا گہرا ہے کتنا پهیلا ہوا ہے اس کی حرکت کس طرف ہے اس کے اندر زیر گلیشر کتنا پانی ،پانی کہاں زخیرہ ہوکر جهیل کی شکل اختیار کرتا ہے .ریڈا اور آئیس ڈریلینگ مشین کے زریعے پتہ لگائینگے اس کے علاوہ پاکستان میٹالوجی کا سٹلائٹ سے لینک کے زریعے بهی ریسرچ کیا جائیے گا . اس میں دیکها جائیےگا کہ اس گلیشر کے پهیلاو اور بار بار جهیل بن کر ٹوٹنے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ بهی لیا جائےگا . پانی کی فراہمی بجلی کی سپلائی اور انسانی جانوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کیا جائیے جس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو بهی ساته لیکر جارہے ہیں جہاں واٹر منیجمنٹ کی ضرورت ہوگی وہاں ان کو مدد فراہم کرینگے  جہاں محکمہ جنگلات کی تعاون درکار ہوگی ان کو طلب کرینگے ڈی سی ہنزہ کت حکم تمام محکموں کے ماہریں اس ٹیم میں شامل ہیں جو کہ ایک ہفتے کے دوران اپنا ریسرچ مکمل کرینگے

گلگت: مذید 41 افراد میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت



گلگت: مذید 41 افراد میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت

گلگت:کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1849 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت

گلگت: ایکٹیو کیسز کی تعداد 334 ہے۔ محکمہ صحت

گلگت:کورونا وبا سے آج 12 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت

گلگت: کورونا وائرس کو مجموعی طور پر 1472 افراد شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان

گلگت: کورونا آج مذید 2 زندگیاں نگل گیا۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان

گلگت: کورونا سے گلگت بلتستان میں اب تک 43 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ محکمہ صحت

ہفتہ، 18 جولائی، 2020

گلگت۔ ضلع گلگت کی جغرافیائی حدود میں وال چاکنگ پر دفعہ 144 عائد، خلاف ورزی کے مر تکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاورئی کا فیصلہ۔

پر یس نوٹ
گلگت۔ ضلع گلگت کی جغرافیائی حدود میں وال چاکنگ پر دفعہ 144 عائد، خلاف ورزی کے مر تکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاورئی کا فیصلہ۔
 تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈپٹی کمشنر ضلع گلگت نوید احمد کے احکامات پر ضلع کے تینوں سب ڈویژنوں گلگت، دنیور اور جگلوٹ میں ہر قسم کی وال چاکنگ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اس ضمن میں دفعہ 144ضابطہ فوجداری کا نفاذ کر دیا گیا اور چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں جو خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف کاروائی کے لیے سر گرم عمل رہیں گی۔ واضح رہے انتخابی شیڈول کا اعلان ہوتے ہی مختلف امیدواران کے جانب سے مختلف مقامات پر وال چاکنگ دیکھنے میں آئی تھی جس پر شہریوں نے اعتراض کرتے ہوئے کاورائی کا مطالبہ کیا تھا اور آج ان کی درخواست پر کاورائی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے ایسے تمام اقدامات پر پابندی عائد کر دی ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کاورائی کا فیصلہ کیا ہے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژن کے لیے ایسی تمام ممنوعہ وال چاکنگ کو مٹانے کے حوالے سے بھی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو آج سے کاورائی کا آغاز کریں گی۔ ضلع گلگت کے عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے اس امر کو خوب سراہا ہے اور ان کی اس مہم میں بڑ ھ چڑ ھ کر ان کے ساتھ دینے کا عندیہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ
ڈپٹی کمشنر گلگت کا شہر کے کو ہلوں میں گند گی پھلنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے تمام کو ہلوں کی فوری صفائی کرنے کے احکاما ت بھی  جاری کر دئیے گئے۔

                                                                                      شاہد حسین
                                                                                       پبلک ریلیشن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس
                                                                                                    گلگت
ٹیکرز۔۔۔۔۔۔
گلگت۔ ضلع گلگت کی جغرافیائی حدود میں وال چاکنگ پر دفعہ 144 عائد، خلاف ورزی کے مر تکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاورئی کا فیصلہ۔
گلگت۔ہفتہ کے روز ڈپٹی کمشنر ضلع گلگت نوید احمد کے احکامات پر ضلع کے تینوں سب ڈویژنوں گلگت، دنیور اور جگلوٹ میں ہر قسم کی وال چاکنگ پر پابندی عائد کر دی گئی۔
گلگت۔ اس ضمن میں دفعہ 144ضابطہ فوجداری کا نفاذ کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نوید احمد
گلگت۔انتخابی شیڈول کا اعلان ہوتے ہی مختلف امیدواران کے جانب سے مختلف مقامات پر وال چاکنگ دیکھنے میں آئی تھی۔
گلگت۔ شہریوں نے اعتراض کرتے ہوئے کاورائی کا مطالبہ کیا تھا
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژن کے لیے ایسی تمام ممنوعہ وال چاکنگ کو مٹانے کے حوالے سے بھی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں
گلگت۔عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے اس امر کو خوب سراہا ہے اور ان کی اس مہم میں بڑ ھ چڑ ھ کر ان کے ساتھ دینے کا عندیہ دیا ہے۔
گلگت۔ڈی سی گلگت کا شہر کے کو ہلوں میں گند گی پھلنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے تمام کو ہلوں کی فوری صفائی کرنے کے احکاما ت بھی  جاری کر دئیے گئے۔

دیامر استور . دیامر باشا ڈیم سے ملکی زراعت میں انقلاب برپا ہوگا اور اس کا فائیدہ گلگت بلتستان کو بهی ہوگا . فتح اللہ تحریک انصاف

دیامر بھاشا ڈیم

تحریر  فتح اللہ جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان

ڈیم جہاں بہتے دریاوں کے پانی کو جمع کیا جاتا ہے اور پانی کی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے بہتے پانی کو استعمال میں لایا جاتا ہے ، اس پانی سے کھیتوں کو سیراب اور پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ، ڈیم کی وجہ سے علاقے کے موسم پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس ڈیم کے پانی میں مچھلیوں کی افزائش نسل بھی کی جاسکتی ہے ، ڈیم کی مدد سے مشکلات اور خشک سالی کے حالت میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے ، دنیا کا ہر ملک اپنے دریاؤں پر بند باند کر ڈیم بنا کر اپنے دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرتے ہیں ۔ پاکستان کا اب تک کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا ڈیم ہے جیسے نیشنل ڈیم بھی کہا جاتا ہے اس ڈیم کو 1974 میں مکمل کیا گیا جو دریائے سندھ پر قائم ہے اور یہ ڈیم اسلام آباد سے 50 کلومیٹر شمال مغرب اور دریائے سندھ سے 485 فٹ کی اونچائی پر موجود ہے اور 95 مربع میٹر کے رقبے پر پانی کا ذخیرہ کیا جاسکتا ہے ، ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریباً کم وبیش 155 چھوٹے اور بڑے ڈیم موجود ہیں جن کی مدد سے پاکستان کم و بیش 30 دن کے پانی کو جمع کرنے کے اہل ہے ، پاکستان کے دو تین ڈیموں کے نام درج زیل ہیں ، تربیلا ڈیم ، منگلا ڈیم ، خان پور ڈیم اور حب ڈیم ، اور  کالا باغ ڈیم جو مکمل ہونے سے پہلے ہی سیاست اور اختلافات کا شکار ہو کر رہ گیا ہے لیکن دوسری جانب دیامر بھاشا ڈیم کا نام آپ قائدین نے سنا ہوگا ، یہ ڈیم گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے مقام پر بنے جارہا ہے ، سب سے پہلے 2006 کو جنرل پرویز مشرف نے بھاشا کے مقام پر ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور 2007 میں وزیراعظم شوکت عزیز نے اس ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا دیا ، اس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اس ڈیم پر ایک علاقائی نااتفاقی سامنے آئی جس کو اس دور کی  حکومت نے ختم کیا پہلے اس ڈیم کا نام بھاشا ڈیم رکھا لیکن بعد میں تنازع اور اختلافات کے بعد اس ڈیم کا نام دیامر بھاشا ڈیم رکھا گیا اور 2011 کو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اس ڈیم کا پھر سے افتتاح کیا اور بعد میں سابقہ حکومت کی طرح نواز شریف کی حکومت نے بھی اس ڈیم کا افتاح کیا ، یہ صرف پاکستان میں آپ کو دیکھنے کو ملے گا کہ ایک منصوبے کا تین سے چار بھی افتتاح کیا جاتا ہے ، 15 جولائی 2020 کو وزیراعظم عمران خان نے بھی اس ایک ہی ڈیم پہ تعمیراتی کام کا جائزہ لینے ائے ۔

اگر ہم سیاست بسے ہٹ کر ڈیم کے فائدے پر بات کریں تو اگر دیامر بھاشا ڈیم اپنے پائے تکمیل تک پہنچاتا ہے تو یہ ڈیم ملک کا سب سے بڑا ڈیم ثابت ہوگا یہ ڈیم 64 لاکھ ایکٹر فٹ پانی   پانی ذخیرہ کر سکے گا اور اس ڈیم سے ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور تقریباً ( 4 ہزار 500  ) میگا واٹ پن بجلی پیدا کیا جاسکے گا اور اس ڈیم سے (  12 لاکھ) ایکٹر  زرعی زمین کا  سیراب کی جاسکے گی ، سیلابوں اور قدرتی آفات سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور اس ڈیم ہی کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری میں کمی واقع ہوئی ، اور (16 ہزار 500  ) لوگوں کو نوکریاں ملیں گی ، گلگت بلتستان سمیت ملک میں خوشحالی آئے گی ۔ لیکن ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کبھی راس نہیں آئی ہے وہ ہمیشہ پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کرنے کی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہے اور بھارت گلگت بلتستان کو بھارت کا حصہ سمجھتا ہے اور وہ اس خواب میں ہیں کہ بھارت گلگت بلتستان کو اپنے ساتھ شامل ضرور کرئے گا ، خیر یہ بس خواب ہے اور نادانی ہے بھارت گلگت بلتستان میں انتخابات اور ڈیم دونوں کے سخت مخالف ہے اور وہ کبھی ڈیم اور انتخابات کو گلگت بلتستان میں ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا ہے اسی لیے وہ ڈیم اور انتخابات دونوں کو مشکوک بنانے میں مصروف ہیں لیکن 15 جولائی 2020 کو وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل سلیم جاوید بجوا اور ٹی جی آئی ایس آئی فیز حمید نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا معائنہ کر کے بھارت کو وہ تمانچہ  مارا ہے جو بھارت کبھی نہیں بھول پائے گا جس کی تکلیف بھارت کو ہمیشہ ہوتی رہی گی ، اور یہ بات ثابت کی کہ گلگت بلتستان پاکستان کے ساتھ ہے اور پاکستان گلگت بلتستان کے ساتھ ہے ، اور یوں بھارت کو یہاں بھی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ۔وزیراعظم اعظم عمران خان  دیامر بھاشا ڈیم کا تعمیراتی کام کا جائزہ لینے ائے تھے اور عوام سے جھوٹے اعلانات کرنے نہیں ائے تھے ڈیم کی تعمیر سے گلگت بلتستان سمیت پورے ملک کا فائدہ ہو گا۔۔۔۔عمران خان نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے فنڈز مختص کر دیئے ہیں اور گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنے گی تب حقیقی معنوں میں تبدیلی نظر آئے گی۔۔۔۔
اور  وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کے لیے بہترین اقدامات اور فنڈز مہیا کر رہی ہے جس کی کچھ تفصیل یوں ہے ۔

اس سال وفاقی حکومت نے 4 کھرب 71 ارب سے زائد لاگت کے کئی منصوبے گلگت بلتستان کے لیے PSDP میں شامل کئے ہیں جن کے لیے 32 ارب مختص کئے گئے ہیں چند بڑے منصوبوں کی تفصیل درج ذیل ہے

1)۔ 20 میگاواٹ پاور پراجیکٹ ہنزل گلگت لاگت 6 ارب 27 کروڑ 35 لاکھ ۔

2) 26 میگاواٹ پاؤر پراجیکٹ شعر تھنگ سکردو لاگت 4 ارب 84 کروڑ۔

3 ) 4 میگاواٹ پاؤر پراجیکٹ تھک چلاس لاگت 1 ارب 32 کروڑ ۔

4 ) 16 میگاواٹ پاور پراجیکٹ  نلتر -3 لاگت 2 ارب 90 کروڑ ۔

5 )۔ 34.5 میگاواٹ ہرپو پاؤر پراجیکٹ لاگت 9 ارب 52 کروڑ 28 لاکھ ۔

6 ) ریجنل گرڈ کا منصوبہ لاگت 5 ارب روپے ۔

7 ) گلگت بلتستان میں سپار کو کے تعاون سے خلائی تحقیقی سنٹر کا منصوبہ لاگت 56 کروڑ 56 لاکھ۔

8 ) سکردو بلتستان میں لڑکوں کے لیے ٹیکنیکل کالج کا قیام 60 کروڈ 20 لاکھ ۔

9 ) ٹی بی کنٹرول پروگرام گلگت بلتستان لاگت 93 لاکھ

10 )  پاپولیشن ویلفیئر کا منصوبہ لاگت 27 کروڑ 28 لاکھ۔

11 ) ہیپٹائٹس پر قابو پانے اور اس سے بچاؤ کا پروگرام لاگت 5 کروڑ 97 لاکھ ۔

12۔ ) گلگت شہر میں سیوریج اینڈ سینیٹیشن کا مربوط نظام لاگت 3 ارب۔

13۔ ) 50 بستروں پر مشتمل امراض قلب کا جدید ہسپتال لاگت 1 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ ۔

14۔ ) کنوداس ار سی سی برج سے نلتر ائیر فورس بیس تک ایکپریس روڈ لاگت 2 ارب 62 کروڑ 68 لاکھ روپے ۔

15 ) شندور تو گلگت روڈ لاگت 16 ارب 75 کروڑ ۔

16 ) کے آئی یو میں انجنئیرنگ فیکلٹی اور سکردو میں کے آئی یو کیمپس کا قیام لاگت 1 ارب 64 کروڑ۔

17 ) یونیورسٹی آف بلتستان کا قیام 1 ارب 74 کروڑ ۔

18 ) پورے گلگت بلتستان میں 3 جی اور 4 جی کوریج کو مزید بہتر اور فعل بنانے کا منصوبہ لاگت 2 ارب 99 کروڑ 50 لاکھ۔

19 ) سنتھیٹک ہاکی ٹرف گلگت 12 کروڑ 37 لاکھ ۔

20 )  دیامر بھاشا ڈیم بھی 4 کھرب  روپے سے زائد لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے ۔

21 ) گلگت بلتستان میں خوش گاؤ کے نشو و نما کے لیے 5 کروڑ 95 لاکھ ۔

22 ) فوڈ پروسیسنگ اور معدنیات تراشی کے قیام کے لیے ٹ کروڈ 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

یاد رہے رواں سال 2019 - 2020 کے دوران گلگت بلتستان کے ترقیاتی پروگرام کے لیے وفاق کی طرف سے 15 ارب روپے مختص کئے گئے تھے ۔

 وفاقی حکومت دیامر بھاشا ڈیم سے بنے والی بجلی پانی اور ملازمتوں میں گلگت بلتستان کو ترجیح دے گا تاکہ اس ڈیم سے فائدہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو بھی ہو  گا اور دشمن کو تکلیف پہنچے گی۔۔۔۔عوام کی ترقی سے خوشحالی آئے گی۔۔۔۔

گلگت . مزید 21 افراد میں کرونا تشخیص 13 صحتیاب

گلگت۔۔۔۔۔۔۔ٹیکرز

گلگت: مذید 21 افراد میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت

گلگت:کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1796 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت

گلگت: ایکٹیو کیسز کی تعداد 348 ہے۔ محکمہ صحت

گلگت:کورونا وبا سے آج 13 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت

گلگت: کورونا وائرس کو مجموعی طور پر 1409 افراد شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان

گلگت: کورونا سے اب تک 39 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ محکمہ صحت

ہنزہ. التر نالے سے نہری نظام کی بحال فل فور کیا جائے .ڈی سی ہنزہ فیاض احمد کا دورہ التر پر احکامات


ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے التر نالہ سے پورے سینٹرل ہنزہ کے لئے پانی کا واحد چینل جو آج ہی ٹوٹ چکا تھا اس چینل کا سینٹرل ہنزہ کے نمبردارن اور ڈسٹرک انتظامیہ کے ٹیم کے ہمراہ دورہ کیا ۔دورے کے دوران ہنزہ کے نمبرداروں نے اس واحد چینل کے بارے میں بریفینگ دی ۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داروں کو حکم دیتے ہوے کہا کہ سینٹرل ہنزہ کے واحد چینل کو ایمرجنسی میں پائپ کے ذریعے پانی بحال کر کے رپورٹ کرنے کا حکم دیا ۔

جمعہ، 17 جولائی، 2020

ہنزہ . محلوں میں گیسٹ ہاوس بنانے پر پابندی اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے ڈی سی ہنزہ فیاض احمد کی ہدایت

ہنزہ (پریس ریلیز ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد نے سول سوسائٹی کے نمائندون
کے ساتھ میٹنگ میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوٸے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو کھولنے کی وزیر اعظم کے احکامات کے بعد ہنزہ سیاحت کے حوالےسے ایس او پیز پر عمل درآمد میں سول سوسائٹی کا اہم رول ہوگا ہنزہ کے خوبصورت امیج کو برقرار رکھنے اور وبا سے بچنے میں سماجی اداروں کا کردار اہم ہے اس اجلاس میں اسماعیلی ریجنل کونسل امامیہ کونسل بازار ایسوسی ایشن پولیس محکمہ ہیلتھ اسماعیلی اسکاوٹس اور علی آباد یوتھ کے عہدہ داروں اور نما ٸندوں نے شرکت کی۔
اس موقعے پر شرکا ٕ نے رہائشی علاقوں میں قاٸم گیٹ ہاوسز پر پابندی کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

جمعرات، 16 جولائی، 2020

نگر . سکنر آباد میں پرائس کنٹرول کمیٹی خاموش منگائی کا جن بے قابو

نگر (یوسف نگری) قراقرم ہائی وے نگر سیکشن خصوصا" ضلعی ہیڈکوارٹر سکندرآباد کے حدود میں جنرل سٹورز پ یعنی منی پٹرول پمز پر بھاری قیمت پرپیٹرول فروخت کوئی پوچھنے والا نہیں۔پٹرول کی قیمت پہلے ہی آسمان کوچھو رہی ہے اوپرسے تعین قیمت سے زائد پر لٹر بیس روپیہ اور لے کر عوام کو پیٹرول دی جاتی ہے لیکن پرائس کنٹرول کمیٹی لمبی تان کرسو گئی ہے اور پوچھنے کی زحمت نہیں کررہی ہے ۔ایک ہی یونین کونسل میں دو پٹرول پمز واقع ہونے کے باوجود اسی یونین کونسل میں بلیک میں پٹرول بیچنا زمہ داروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جبکہ زیادہ تر دوکانوں میں مضر صحت اشیاء خوردونوش کی فروخت بھی عام ہے جو انسانی بیماریوں کا سبب بنی ہوئی ہیں ۔

ہنزہ . کویڈ 19 ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈی سی ہنزہ کے حکم دوکانات غیر معینہ مدت کے لیے سیل

ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے ٹیم کے ہمراہ علی آباد مارکیٹ کا دورہ کیا ۔تمام دوکانوں کا جائزہ لیا کرونا SOPs  کے خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے دوکانوں کو سیل کرنے کا حکم دیا ۔جس پر عمل کرتے ہوے مجسٹریٹ نے دوکانوں کو غیر معآئنہ مدت کے کیے سیل کر دیا ۔

ہنزہ . کرونا خطرناک صورت حال اختیار کر چکا ہے حکومت کو بروقت اقدامات اٹهانے چاہئے ظہور الہی عوام ورکرز پارٹی

"ہنزہ میں اور خاص کر علی آباد میں  پچھلے 4 دنوں میں ہونے والے 6 اموات (جن میں کووڑ 19 کے  2مریض ہ ہیں )  پر ان کے اہل خانہ سے  دلی تعزیت کرتے ہیں۔ اور ان کی درجات کی بلندی کے لئے دعا گو بھی ہیں"

ہنزہ(بیورورپورٹ) عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنماء ظہور الہیٰ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت حکام کی نااہلی کے باعث ہنزہ میں کرونا کی صورتحال انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے،
ریاستی اداروں کیلئے ہنزہ کے نوجوانوں کی قربانی درکار ہے لیکن یہاں کے عوام کی تحفظ کرنے میں ریاست پاکستان مکمل ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے جمعہ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار دن کے اندر 23سالہ نوجوان  سمیت 6 افراد مبینہ کروناکی یا دیگر کسی  وجہ سے جان بحق ہوجانا ریاستی اداروں کے منہ پر تمانچہ ہے،
اگر ریاست پاکستان اور گلگت بلتستان کی نگران حکومت ہنزہ کے عوام کی تحفظ نہیں کرسکتی ہے تو عوام ہنزہ احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے،
اگر فوری طور پر ہنزہ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز سمیت کرونا ٹسٹنگ نظام  نصب نہیں کیا گیا تو  عوام کو لے کر شاہرہ قراقرم پر نکل جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب دیگر اضلاع میں کرونا کی ایمرجنسی تھی تب ہنزہ سے تمام ڈاکٹرزسمیت میڈیکل سٹاف دیگرا ضلاع بجھوائے گئے تھے لیکن جب ہنزہ میں کرونا کے باعث سنگین صورت حال پیدا ہوئی ہے تونااہل ڈی ایچ او ہنزہ، سیکریٹری ہیلتھ اور نگراں وزیر صحت کو احساس تک نہیں ہے،

 ہنزہ کو ہر فورم پر اسی طرح دیوار سے لگانے کا سلسلہ جاری رہا  تو اس سے  بین الاقوامی سرحدوں پر واقع ہنزہ کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں میں شکوک و شبہات پیداہوں گے۔

نگران وزیر اعلی ،وزیر صحت ، اور سیکٹری صحت صورت حال کی سنگینی کا احساس کرے  اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے۔