پیر، 27 جولائی، 2020

ہنزہ . اسد عاشورہ ایس او پیز کے تحت اور سکورٹی کے مربوط نظام کو یقینی کی ہداہت . نگران ویر اعلی میر افضل

گلگت(محمد سجاد)  ترجمان وزیر اعلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسد عاشورہ کے احترام کو برقرار رکھتے ہوئے پرامن طریقے سے ایس۔او۔پیز کے تحت  انعقاد حکومت کی ترجیح ہے۔ نگران وزیر اعلی میر افضل خان نے تمام ڈویژن کے کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اسد عاشورہ  کے دوران  سیکورٹی کے مربوط نظام کو یقینی بناتے  ہوتے پرامن طریقے سے  انعقاد کو یقینی بنائیں۔ علمائے کرام، مشائخ اور مذہبی اسکالرز پہلے سے حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں جو کہ خوش ائیند ہے، خصوصا بلتستان کے علمائے کرام نے کرونائی صورت حال کے پیش نظر محدود پیمانے پر جلوس اور اجتماعات کو یقینی بنانے کا عزم کر کے حکومتی گائڈ لائن اور ایس۔ او۔ پیز پر عمل پیرا ہونے کی نوید دی ہے۔ مذہبی ایام کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور انہی مقدس  ایام کو منانا ہر انسان کا حق ہے۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کرونا کی وبا نے ہم سب کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے جس میں سماجی رابطے کم رکھنا انسانی بقا کیلئے ناگزیر ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مذہبی لیڈرشپ کرونا کے معاملات اور ایس۔او
پیز کی عملدرآمد میں حکومت کے ساتھ مزید تعاون کرے گی۔  ترجمان وزیر اعلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسد عاشورہ کے احترام کو برقرار رکھتے ہوئے پرامن طریقے سے ایس۔او۔پیز کے تحت  انعقاد حکومت کی ترجیح ہے۔ نگران وزیر اعلی میر افضل خان نے تمام ڈویژن کے کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اسد عاشورہ  کے دوران  سیکورٹی کے مربوط نظام کو یقینی بناتے  ہوتے پرامن طریقے سے  انعقاد کو یقینی بنائیں۔ علمائے کرام، مشائخ اور مذہبی اسکالرز پہلے سے حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں جو کہ خوش ائیند ہے، خصوصا بلتستان کے علمائے کرام نے کرونائی صورت حال کے پیش نظر محدود پیمانے پر جلوس اور اجتماعات کو یقینی بنانے کا عزم کر کے حکومتی گائڈ لائن اور ایس۔ او۔ پیز پر عمل پیرا ہونے کی نوید دی ہے۔ مذہبی ایام کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور انہی مقدس  ایام کو منانا ہر انسان کا حق ہے۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کرونا کی وبا نے ہم سب کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے جس میں سماجی رابطے کم رکھنا انسانی بقا کیلئے ناگزیر ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مذہبی لیڈرشپ کرونا کے معاملات اور ایس۔او
پیز کی عملدرآمد میں حکومت کے ساتھ مزید تعاون کرے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں