پیر، 27 جولائی، 2020

گلگت . گندم کوٹہ کی خبر میں کوئی صداقت نہیں نٹیفیکشن جالی ہے . ترجمان کورنر گلگت بلتستان

گندم بحران پر گورنر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان کے ترجمان نے جھوٹے الفاظ کا چناؤ کیا اور کہا تھا کہ مقامی اخبار میں گلگت بلتستان کے گند م کوٹے میں کٹوتی کے حوالے سے شائع خبرصداقت پر مبنی نہیں ہے حسبِ معمول وفاقی حکومت سے گلگت  بلتستان کو کوٹے کی گندم کی ترسیل جاری ہے اور گلگت  بلتستان کے کسی بھی ضلع میں گندم /آٹا کی کوئی قلت نہیں ہے۔ اس بابت سیکریٹری خوراک گلگت  بلتستان سے بھی تفصیلات طلب کئے ہیں جنہو ں نے بتایا ہے کہ حسبِ معمول وفاق سے گلگت  بلتستان کو گندم کی ترسیل جاری ہے اور فنانس ڈویژن سے گند م کی خریداری کے لیئے حسبِ معمول بجٹ دی جارہی ہے  البتہ سال 2020-21؁ء کے لیئے نیا ٹینڈر کا عمل حال ہی میں مکمل ہو ا ہے آئندہ چند دنوں میں گندم کی ترسیل کا عمل باقاعدگی سے جاری رہے گا۔
گورنر سیکریٹریٹ کے ترجمان نے مزید کہا کہ گلگت  بلتستان کے عوام کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ان کے کوٹے کا گندم ماہوار محکمہ سول سپلائی گلگت  بلتستان کے سیل پوائینٹ سے ملتا رہے گا۔ سیاسی لوگوں کے بیان بازیوں پر فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں چونکہ سیاسی لوگ مختلف طریقوں سے پوائنٹ سکورنگ کرنے کے لیئے اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ گورنر گلگت  بلتستان راجہ جلال حسین مقپون گلگت  بلتستان کے تمام مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیئے وفاقی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ گندم چونکہ علاقے کے لوگوں کی پہلی ترجیح ہونے کی وجہ سے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے   گورنر گلگت  بلتستان اپنے اولین ترجیحات میں رکھا ہے  جس کاواضح ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے احساس پروگرام کے تحت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں مستحقین میں نقد رقم اور اشیاء خوردونوش فراہم کررہے ہیں اور آئندہ بھی مستحق افراد کی بھر پور  مدد کی جائے گی۔عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ من گھڑت خبروں پر یقین کرنے کے بجائے اصل حقائق جاننے کی کو شش کریں۔ گورنر گلگت بلتستان،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں گلگت بلتستان میں گندم سمیت تمام  مسائل کو حل کرنے میں کوئی کثر نہیں چهوڑینگے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں