پیر، 27 جولائی، 2020

گلگت . who کے معیار کے مطابق قرطینہ سنڑ میں قوت مدافیت بڑهانے کے لیے دیا جاتا ہے عوام سرکاری رہنمائی پر عمل کر کے کرونا وبا سے محفوظ رہے .نگران وزیراعلی

گلگت(امین خان ) ترجمان وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان میر افضل خان نے  کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں صوبہ بھر کے تمام قرنطینہ سنٹرز کو قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں فراہم کرنے کے سلسلے میں مزید تیزی آئی ہے جبکہ قرنطینہ مراکز کے معیار کو WHO کے اصولوں اور طے کردہ ایس او پیز کے تحت بنایا گیا ہے۔ نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں چیف سیکرٹری خرم آغا اور اس کی پوری ٹیم گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال پر قابو پانے میں دن رات محنت کر رہی ہے۔ ایس۔ او۔ پیز پر عملدرآمد کرنے کی حکومت اپنی پوری کوشش کر رہی ہے مگر عوامی تعاون کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ حکومت کی انہی عملی کوششوں کی وجہ سے پورے پاکستان میں گلگت بلتستان کرونا سے بچاو کے عمل کو سخت کرنے میں پہلے نمبر پر شمار ہوا ہے۔ سمارٹ لاک ڈاون کا تصور صوبے میں اب بھی پوری طرح موجود ہے۔ کرونا ٹیسٹ کی تعداد میں مزید  استعداد پیدا کی جا رہی ہے۔ اس وقت تک  پورے صوبے میں کرونا کیسسز کی مجموعی تعداد 1942 ہے  جبکہ 1548 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور 47 افراد کرونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں، یوں دیکھا جائے تو پورے پاکستان میں صحت یابی کی شرح سب سے زیادہ گلگت بلتستان میں ہے۔  ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس۔او۔ پیز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حکومتی گائڈ لائن کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں