پیر، 27 جولائی، 2020

کراچی .پاک فوج اور آئی ایس آئی کیخلاف سوچے سمجھے گمراہ کن بیانات*

*پاک فوج اور آئی ایس آئی کیخلاف سوچے سمجھے گمراہ کن بیانات*
جاوید صدیقی کراچی

دنیا کاصص انتہائی بزدل، مکار، منافق، شرانگیز، دوغلا ملک بھارت اپنی مسلسل شکست کے نتیجے میں وطن عزیز پاکستان کی غیور عوام کو گمراہ کرنے کیلئے لفافہ بند اینکروں کو سہولتکاری کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا یہی نہیں بلکہ اب اسرائیل اور امریکی مالی معاونت کیساتھ شوشل میڈیا کو بھی استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ بھارت پاکستان اور چین سے ہمیشہ دشمنی کے طرز عمل میں رہا ہے جبکہ امن پسند پاکستان اور چین نے بھارت کی کئی غلطیوں کو درگزر کیا کہ شائد خطے کے امن کیلئے اور اس خطے کی خوشحالی کیلئے عقل و شعور کو استعمال کرتے ہوئے پڑوسی ممالک کیساتھ تجارت و صنعت و حرفت کے میدان کو پڑوان چڑھانا چاہئے تھا لیکن بھارت اسرائیل اور امریکہ کے ہاتھوں تماشا بنا رہا یہی وجہ ہے کہ بھارتی انتہا پسندی، انسان دشمنی اور اقلیتوں سے نفرت کے سبب پورا بھارت انارکی میں مبتلا ہوچکا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی انتہا پسند اور دہشت گرد جماعت بی جے پی کے تابع ہونے کے سبب غلط فیصلوں پر اتری ہوئی ہے جو خود اس لیئے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین بارڈر ایل او سی ہے جبکہ بھارت اور چین کے مابین ایل اے سی پر بھی بھارت دراندازی سے باز نہیں آتا ہے۔ لداخ میں بھارتی فوج نے چین کے علاقوں میں گھسنے کی کوشش کی تو چین نے سبق سیکھا دیا یہی غلطی اگر بھارت نے پاکستان کے ایل او سی کو کراس کرنے کی غلطی کی تو اسے جان لینا چاہئے کہ پاک فوج کے بہادر شجاعت سپاہی ہر لمحہ تیار ہیں اور فروری دوہزار انیس کو دو طیارے تباہ کردیئے اور ایک پائلٹ گرفتار کرکے رسوا کرکےاور بھیگ میں واپس کردیا حقیقت میں بھارتی حکومت اور افواج بے غیرت اور بے شرم ہیں کہ اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ دین سے دور اور وطن فروش بھارتی حکومت کیلئے سہولتکاری کرتے ہیں، کفار و مشرکین کی عیاریوں چالاکیوں اور مسلم دشمنی کی نفرت کو نئی نسل پاکستان کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے مسلم سلطنت عثمانیہ کی بہادر شجاعت اور جذبہ جہاد کو ابھارنے، جہاد کی افادیت کا احساس جگانے کیلئے موجودہ دور فتن میں ارطغرل ڈرامہ نشر کیا گیا، بھارت بھول گیا ہے کہ مسلمانوں کو جذبہ جہاد سے کسی طور دور نہیں کیا جاسکتا ہے، البتہ قادیانی اور لبرل ذہن کے لوگ ہی سب سے زیادہ دین محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے منافقتی رویئے سے نقصان پہنچاتے چلے آرہے ہیں کچھ چینلز میں پاک افواج اور آئی ایس آئی کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے بھی رتی برابر شرم محسوس نہیں کرتے، اور کچھ شوشل میڈیا میں اپنی نفرت و بغض کا ابھار نکالنے سے باز نہیں آتے لیکن یہ سب غلط فہمی کا شکار ہیں کیونکہ پاکستان کی بائیس کڑور لوگ اپنی افواج اور آئی ایس آئی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اب جنگ کی شکل تبدیل ہوچکی یے پریکسی وار میں بھی بھارت شکست خور رہا ہے اور انشااللہ آئندہ بھی رہیگا، عصر حاضر میں ہم سب کی انتہائی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہماپنے ماحول میں رنگ، نسل، قبیلہ، ذات پات، زبان، مسلک کی تقسیم کا مکمل بائیکاٹ کرکے ایک پاکستانی قوم کے تشخص کو پروان چڑھائیں یاد رکھیں بھارت میں کئی زبانیں، کئی فرقے، کئی برادری، کئی قبیلے موجود ہیں لیکن وہ ایک نعرہ ایک قوم بننے کی کوشش کرتے ہیں، ہم کیوں نہ ایک قوم بنیں جبکہ اسلامی ریاست کی وجہ سے قرآنی حکم بھی ایک مسلم قوم کا آیا ہے۔ پاکستان، بھارت اور چین یہ تینوں پڑوسی ایٹمی صلاحیت رکھتے ہیں کسی ایک کی بھی غلطی پوری دنیا کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے، پاک فوج جذبہ جہاد کیساتھ جنگ میں لڑتی ہے اسی لیئے اس کی جرات، شجاعت اور جذبہ ایمانی اللہ کی جانب سے عطا ہوتا ہے اور اللہ کی غیبی مدد بھی شامل رہتی ہے، پاکستانی افواج تو افواج یہ قوم بھی جذبہ جہاد سے سرشار ہے اور انشااللہ جب بھی بھارت کو خارش زیادہ ستائے تو اس کی اچھی طرح مرمت کرنا جانتے ہیں، شوشل میڈیا میں غداروں بے غیرتوں کا قوم محاسبہ کرکے ان کی سہولتکاری کو ناکام بنادیں اب یہی ہماری جنگ ہے اور ہماری جیت بھی ہر شہری شوشل میڈیا میں پاکستان، افواج اور آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈہ اور کمراہ کن بیانات کو رد کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں اور انہیں کتے سے بدتر بنادیں، اللہ اس قوم میں اتحاد، یقین محکم پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے رکھ اور پاک فوج آئی ایس آئی کی غیب سے مدد فرما آمین ثما آمین۔ پاک فوج اور آئی ایس آئی زندہ باد پاکستان پائندہ باد۔۔۔۔۔۔!! *جاوید صدیقی: جرنلسٹ، کالمکار، محقق، تجزیہ نگار، مبصر کراچی*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں