جمعرات، 16 جولائی، 2020

ہنزہ . کرونا خطرناک صورت حال اختیار کر چکا ہے حکومت کو بروقت اقدامات اٹهانے چاہئے ظہور الہی عوام ورکرز پارٹی

"ہنزہ میں اور خاص کر علی آباد میں  پچھلے 4 دنوں میں ہونے والے 6 اموات (جن میں کووڑ 19 کے  2مریض ہ ہیں )  پر ان کے اہل خانہ سے  دلی تعزیت کرتے ہیں۔ اور ان کی درجات کی بلندی کے لئے دعا گو بھی ہیں"

ہنزہ(بیورورپورٹ) عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنماء ظہور الہیٰ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت حکام کی نااہلی کے باعث ہنزہ میں کرونا کی صورتحال انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے،
ریاستی اداروں کیلئے ہنزہ کے نوجوانوں کی قربانی درکار ہے لیکن یہاں کے عوام کی تحفظ کرنے میں ریاست پاکستان مکمل ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے جمعہ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار دن کے اندر 23سالہ نوجوان  سمیت 6 افراد مبینہ کروناکی یا دیگر کسی  وجہ سے جان بحق ہوجانا ریاستی اداروں کے منہ پر تمانچہ ہے،
اگر ریاست پاکستان اور گلگت بلتستان کی نگران حکومت ہنزہ کے عوام کی تحفظ نہیں کرسکتی ہے تو عوام ہنزہ احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے،
اگر فوری طور پر ہنزہ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز سمیت کرونا ٹسٹنگ نظام  نصب نہیں کیا گیا تو  عوام کو لے کر شاہرہ قراقرم پر نکل جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب دیگر اضلاع میں کرونا کی ایمرجنسی تھی تب ہنزہ سے تمام ڈاکٹرزسمیت میڈیکل سٹاف دیگرا ضلاع بجھوائے گئے تھے لیکن جب ہنزہ میں کرونا کے باعث سنگین صورت حال پیدا ہوئی ہے تونااہل ڈی ایچ او ہنزہ، سیکریٹری ہیلتھ اور نگراں وزیر صحت کو احساس تک نہیں ہے،

 ہنزہ کو ہر فورم پر اسی طرح دیوار سے لگانے کا سلسلہ جاری رہا  تو اس سے  بین الاقوامی سرحدوں پر واقع ہنزہ کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں میں شکوک و شبہات پیداہوں گے۔

نگران وزیر اعلی ،وزیر صحت ، اور سیکٹری صحت صورت حال کی سنگینی کا احساس کرے  اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں