‏تعلیم لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏تعلیم لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 30 اپریل، 2025

ہنزہ ۔ ہنزہ پبلک سکول اینڈ ڈگری کالج میں آب و ہوا میں تبدیلی اور اسکے اثرات پر تعیلم و آگاہی کے لیے سیمار کا انعقاد

























https://www.facebook.com/share/v/19YoqEN8aA/ 

 ہنزہ ۔(سید اسد اللہ غازی )ہنزہ پبلک سکول اینڈ ڈگری کالج آغا 

خان آباد ہنزہ میں  آب و ہوا میں تبدیلی اور اس کے اثرات اور تدارک پر تعلیم و  آگاہی کے لیے ایک نجی تنظیم کمنٹی ورک ایشیا کے تعاون سیمنار کا انعقاد گیا ۔سیمنار میں سیوڈن کے ایک فلاحی ادارے کا وفد ۭ سکول و کالج کے طالب علموں کے علاوہ علاقے عمائدئن اور سول سوسائیٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر طالبوں نے مہمانون کو خوش آمدید کی ۔ اور آب ہو ہوا میں تبدیلی و اثرات اور تدارک کے لیے 

بہتر اقدامات کے سلسلے میں اپنے زیر خیالات کا اظہار کیا ۔


 

پلاسٹک کے استعمال کو کم سے کم کرنے ۭ شجر کاری مہیم کو مزید بڑھانے اور ٹرانسپورٹ سے پیدا ہونے والی آلودگی سے  علاقے کی ماحول پر پڑھنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا ۔ ہنزہ کے معروف گلوکار فہیم الدین ہنزائی نے عمران رمز ہنزائی کا خوبصورت کلام جسمیں گلیشرز کی افادیت ۭ سجر کاری کی اہمیت اور انسانی بقا کے ضامن صاف وشفاف آب ہوا کی ضروت کی عکاسی کو اپنی سریلی آواز میں سنا یا تو محفل پر سحر تاری ہوا 

 

ہر فرد میں آب ہوا کو بہتر کرنے کے لیے جزبہ ابرنے لگا ۔ 

کچھ طالب علموں نے آب ہوا کو آلودگی  سے پاک کرنے لیے ہائڈروپاور پروجکٹس ۭ سولر سسٹم کے ماڈلز بنا کر آگاہی دینے کی کوشش کی تو طالب علموں نے ماحول کی موجودہ بڈتریں صورت حال کی عکاسی اپنے ماڈلز میں دیکھا یا اس موقعے پر ہنزہ پبلک سکول اینڈڈگری کالج کی جانب سے مہمانون کو تحائف پیش کیے گیے  سیوڈن کے فلاحی ادارے کے وفد نے بچوں میں آب ہوا میں لچک اور اسکے اثرات اور تدارک کے لیے بچوں کا جزبہ دیکھ کر انکی صلاحیتوں کی تعریف اور ہنزہ پبلک سکول اینڈ ڈگری کالج کے انتظامیہ اور طالب عملوں کا بہتریں انتظامات اور مہمان نوازی پر شکریہ اداکیا۔


 

جبکہ سکول کے پرنسپل رحمت کریم نے رفاعی ادارے کے تعاون پر ادارے کی جانب سے شکریہ ادا کیااور آئندہ بھی تعاون جاری رکھنے اور آب ہوا میں تبدیلی اور اسکے اثرات کے آگاہی و تعلیم پر ملکر کام کرنے عزم کا اظہار کیا ۔

جمعہ، 1 نومبر، 2024

ہنزہ ۔ ہنزہ کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کے فقدان پے دلشاد بانو صوبایئ وزیر خاندانی منصوبہ بندی کا نوٹس۔

 



ہنزہ (اجلال حسین سما)

 ہنزہ کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کے فقدان پے دلشاد بانو صوبایئ وزیر خاندانی منصوبہ بندی کا نوٹس۔  گورنمٹ بوائز ماڈل ہائی سکول علی آباد میں ششماہی امتحانات کے نتائج اور ٹیچرز پیرنٹس میٹینگ کا انعقاد کیا گیا اس پروگرام سے بطور مہمان خصوصی تقریر کرتے ہوئیے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی ہے کہ سرکاری دفاتر کے عین وسط میں سکول ہے اس کا گراونڈ خستہ حالی کا شکار ہے دفتروں سے بار جا کر کام کرنے کی انکو توفیق نہیں ہو تا میں ایس ایم سی اور نمبرار اسلم کا مشکور ہوں نے اس ایشو پر میری تو جہ مرکوز کروایا  ۔انہوں نےسکول کی گراونڈ کی تعمیر و مرمت کے لیے چالیس لاکھ کے خطیر گرانٹ کا اعلان کیا ۔ 

اس سے پہلے سکول کے پرنسپل نے اپنے سپاس نامہ میں کہا کہ یہ اسکول ہنزہ کا سب سے معیاری سکول ہے اٹتیس سال پہلے اس سکول کو ہائی سکو ل کا درجہ دیا تھا سات سو سے زائد طلب ہر سال یہان زیر تعلیم ہوتے تھے ۔انگلش میڈیا سکولوں کا دور آیا تو اکثر نے یہاں سے پرائیوٹ سکولوں کا رخ کر لیا ، سرکا ر نے بھی اس پر توجہ نہیں دی ، ایس ایم سی بنایا گیا اسکول کو ماڈل ہایئ سکول بنا یا گیا اس کے نصاب کو انگلش میڈیا میں تبدیل کیا محکمہ تعلیم نے اس کی تعمیر نو کیا اب یہ علاقے کا سب سے بہترین سکول بن چکا ہے اس میں ہمارے بہترین اساتذدہ کا محنت طالموں کی علم سے لگن اور آپ والدین کے تعاون کے بدولت ہم اس مقام پے پہنچے ہیں یہان بہترین آیئ ٹی لیب ، طالب علموں کو آن لائن تعلیم یا اساتذہ کی غیر موجودگی میں پڑھانے کے لیے ڈیجٹل پلیٹ فارم بھی اس سکول میں موجود ہے ، 

انہوں نے صوبایئ وزیر سے سکول کے لیے ہال ، کھیل کے لیے گرانڈ کی سہولت فراہم کر نے مطالب کیا جس پے میڈم دلشاد نے فوری طور سکول گرانڈ کے لیے گرانڈ کا اعلان کیا سکول ہال اور دیگر ضرویات کے لیے بھی بر پور تعاون کی یقیہن دہانی کرادی 

محکمہ تعلیم کے ڈی ڈی دیدار پناہ نے ہنزہ میں سرکاری سکولوں کی بہتر کارکردگی پے شرکا کو بتایا ڈی ڈی دیدار پناہ کا اپنا بیٹا بھی اس سکول کے پوزیشن ہولڈر ہیں بیٹے کی غیر موجودگی پے انہوں نے بیٹے کا انعام بھی وصول کیا 

پروگرام میں علی آباد ماڈل ہائی سکو ل ایس ایم سی کے چیر مین شاہد ، نمبراد اسلم ، چیف آفسر بلدیہ ، تحصیدار ہیڈ کواٹرز ، صد ر ہنزہ پریس کلب اجلال حسین اور ایس ایم سی کے نائب چیرمیں اسد اللہ غازی اور طالب علموں کے والدین  نے شرکت کی

جمعہ، 27 نومبر، 2020

کچھ ڈلیور کئے بغیر قومی خزانہ پر بوجھ بنکر مفت کی روٹیاں توڈنے والے محکمہ تعلیم کے بے تاج بادشاہوں کے خلاف کون نوٹس لے گا


 کچھ ڈلیور کئے بغیر قومی خزانہ پر بوجھ بنکر  مفت کی روٹیاں توڈنے والے محکمہ تعلیم کے بے تاج بادشاہوں کے خلاف   کون نوٹس لے گا

محمد عیسٰی حلیم صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک گلگت بلتستان

محمد عیسٰی حلیم صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک گلگت بلتستان


محکمہ تعلیم کی دعاؤں اور  محکمہ صحت کے دعووں  سے کورونا وبا مبینہ طور پر شدت اختیار کر گیا ہے تو دوسری طرف محکمہ تعلیم بعض غیر سرکاری چہیتے تعلیمی اداروں کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے زبانی یا  تحریری اجازت دیکر خطے میں قابل قدر خدمات سر انجام دینے والے دیگر غیر سرکاری تعلیمی اداروں کی مشکلات میں اضافہ کر کے امتحانات سمیت ہزاروں اساتزہ کی تنخواہوں کی ادائیگی سمیت فیسوں کی وصولی کے حوالے سے مسائل پیدا کر کے   بے چینی اور اشتعال پیدا کررہا ہے


 ایسے میں کورونا SOP سمیت ان کا آرڑر بھی خود انہی کے ہاتھوں رسوا ہو رہا ہے۔

محمد عیسٰی حلیم 

صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک گلگت بلتستان

پیر، 23 نومبر، 2020

اسلام آباد۔ ‏26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسزکر سکتی ہیں ، شفقت محمود

 وفاقی وزیر تعلیم  شفقت محمود


 ‏26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسزکر سکتی ہیں ، شفقت محمود


 ‏اسکول کالجز یونیورسٹیز ٹیوشن سینٹرز سب بند ہوں گے، شفقت محمود

‏

 دسمبرسے 10 جنوری تک تمام تعلیمی داروں میں سردیوں کی مکمل تعطیلات ہونگی،شفقت محمود


‏26 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوم لرننگ کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیر تعلیم شفقت محمود


‏ جنوری کو6 ہفتے بعد حالات بہتر ہونے پر تمام تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے، شفقت محمود

 

جمعہ، 20 نومبر، 2020

یونیورسٹی آف بلتستان بائیوجیکل ڈیپارنمنٹ کے زیر اہتمام یونیورسٹی بائیوجیکل کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین انووائرنمنٹ مہم، طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے مہم میں حصہ لیا

 


سکردو(پریس ریلز)  یونیورسٹی آف بلتستان بائیوجیکل ڈیپارنمنٹ کے زیر اہتمام یونیورسٹی بائیوجیکل کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین انووائرنمنٹ مہم، طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے مہم میں حصہ لیا، اور یونیورسٹی کے احاطے میں صفائی مہم میں براہ راست حصہ بھی لیا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان  سکردوڈاکٹر محمد نعیم خان نے اس موقعے پر طلباء و طالبات سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرت نے انسان کو ماحول کا نگہباں اور سفیر بنا کر بھیجا ہے ہماری اجتماعی زمہ داری ہے کہ ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے عملی اقدامات کریں اور ماحول کے تحفظ میں اپنا حصہ ڈالیں ،ماحول کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے، طلباء کی زمہ داری ہے کہ وہ ماحول دوست سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور لوگوں کو متحرک کریں کہ وہ ماحول دوست سرگرمیوں میں اپنا حصہ ڈالیں، انہوں نے کہا کہ بائیولوجیکل ڈپیارنمنٹ کی ماحول دوست کاوشیں قابل ستائش ہیں ہمیں ماحول کے ساتھ ساتھ بناتات اور حیوانات کے تحفظ کے لیے بھی اقدامات کرنے ہونگے، انسان کو دنیا میں ماحول کا نائب اور نگہبان بنا کر بھیجا گیا ہے ہم سب کی اجتماعی زمہ داری ہے ہم اپنےماحول کو بچائیں، بائیولوجیکل سائنس کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علمدار حسین نے اس موقعے پراپنے خطاب میں کہا کہ بائیولوجیکل ڈیپارنمنٹ ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا  کرتا رہے گا،  ماحول دوست سرگرمیوں سے گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی،طلباء کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا مقصد ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔۔۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت ایک بار پھر نئے تنازع کا شکار ہوگیا

 

کے اٸی یو کی طالبہ کی جانب سے ایک افسر کے خلاف ہریسمنٹ کی درخواست

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت ایک بار پھر نئے تنازع کا شکار ہوگیا۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اسکالر شپ افئیر کا آفیسر سعیدپر الزام لگایا گیا ہے 

۔  کہ انہوں نے طالبہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ لڑکی کی جانب سے وائس چانسلر کو تحریری شکایت بھی جمع کرائی۔


جبکہ سعید کا صحت جرم سے انکار ۔ بلکہ سیکٹرین سازش قرار ۔

ذرائع کے مطابق وائس چانسلر کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی بنادی گئی۔  یونیورسٹی کے دو سیکٹ کے  طلبہ مشتعل ہوگئے۔ تصادم میں تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ یونیورسٹی میں ہراساں کرنے کے واقعات بہت ہورہے ہیں اس وجہ یونیورسٹی انتظامیہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنا ہے۔

یونیورسٹی میں طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ جب تک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی احتجاج جاری رہے گا۔

جامعہ قراقرم میں اس طرح کے واقعات نے طالبات کے والدین کو بھی پریشانی میں ڈالا ہے۔ شہر کے مضافات سے تعلق رکھنے والے ایک والد کا کہنا ہے کہ ہم شش و پنج میں ہیں کہ بیٹیوں کو یونیورسٹی کیسے بھیجیں؟ یہاں تو بھیڑیئے بیٹھے ہیں۔

یاد رہے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ماضی میں بھی مسلکی تنازعات کا شکار رہی ہے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے پروفیسرز جنہوں نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ جامعہ میں ذاتی مفادات یا ذاتی تنازعات کے لئے نہ صرف یونیورسٹی بلکہ پورے شہر کو فسادات میں جھونک دیا گیا۔

گلگت کے نامور صحافی  فہیم  بیورو چیف اوصاف گلگت کے کےمطابق کے آئی یو میں جعلی کاغذات اور جعلی انکم سرٹیفیکیٹ پکڑ کر سکالر شپ روکنے کا شاخسانہ۔ سعید  کے خلاف گھناؤنا فعل شروع کردیا۔ سکالر شپ افیئرز میں سالانہ 15 کروڑ کے سکالر شپ جاری ہوتے ہیں اور آج تک ایسی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ وائس چانسلر اس کی مکمل تحقیقات کرائیں۔ پورے یقین سے کہتا ہوں کہ اگر یہ لیٹر اصلی ہے تو اس لڑکی کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے


جمعرات، 1 اکتوبر، 2020

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے وزیر اعظم پاکستان احساس سکالر شپ کے تحت یونیورسٹی کے طلبا کے لیے درخواستیں جمع کرنے کے لیے آن لائن پوٹل اوپن کرلیا،19اکتوبرتک درخواستیں جمع کرسکتے ہیں



قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت  بلتستان

مورخہ30ستمبر2020

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے وزیر اعظم پاکستان احساس سکالر شپ کے تحت یونیورسٹی کے طلبا کے لیے درخواستیں جمع کرنے کے لیے آن لائن پوٹل اوپن کرلیا،19اکتوبرتک درخواستیں جمع کرسکتے ہیں۔

دوسرے فیز میں یونیورسٹی نے دوہزار سکالرشپ حاصل کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے طلبا زیادہ سے زیادہ اپلائی کریں۔ ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے وزیر اعظم پاکستان احساس سکالر شپ کے تحت یونیورسٹی کے طلبہ طالبات  کوچائیے وہ نئے داخلہ لینے والے ہوں یاپھر پرانے طلبا جنہوں نے پہلے اپلائی نہیں کیاہے کے لیے آن لائن پوٹل اوپن کرلیاہے۔طلبا 19اکتوبر تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارقراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے وزیر اعظم پاکستان احساس سکالر شپ  کے دوسرے فیز میں آ ن لائن درخواستیں جمع کرنے سے متعلق پبلک ریلیشنز آفس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ پہلے فیز میں یونیورسٹی نے احساس سکالر شپ کی تعاون سے یونیورسٹی کے تاریخ میں ایک ساتھ سب سے زیادہ سکالرشپس تقسیم کئے ہیں۔ جس پر صدر پاکستان و چانسلر قراقرم یونیورسٹی ڈاکٹر عارف علوی،وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور احساس سکالرشپ پاکستان کے چیئرپرسن ثانیہ نشتر،چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کا خصوصی تعاون پر جتنا شکریہ ادا کی جائے کم ہے۔جن کی تعاون سے قراقرم یونیورسٹی کو سب سے زیادہ 916سکالرشپ ملے۔وائس چانسلر نے کہاکہ دوسرے فیز میں یونیورسٹی کا ٹارگٹ دوہزار طلبا کے لیے سکالرشپ حاصل کرنے کا ہے۔لہذا اس مقصد کے حصول کے لیے مقررہ تاریخ تاکہ طلبہ وطالبات چاہیے وہ نئے داخلہ لینے والے ہوں یاپھر پرانے طلبا جنہوں نے اپلائی نہیں کیاہے وہ زیادہ سے زیادہ آن لائن پوٹل کے ذریعے اپلائی کریں تاکہ مطلوبہ ہدف حاصل کیاجاسکے۔وائس چانسلر نے کہاکہ آن لائن اپلائی کرنے کے بعد طلبا ہارڈ کاپی یونیورسٹی کے فنائنشل ایڈ آفس میں جمع کرائیں۔آن لائن اپلائی کرنے کے بعد ہارڈ کاپی آفس میں جمع نہ کرانے کی صورت میں اپلائی تصور نہیں کی جائے گی۔لہذا مقررہ وقت گزرجانے سے قبل زیادہ سے زیادہ طلبا آن لائن اپلائی کریں اور ہارڈ کاپیاں یونیورسٹی کی متعلقہ آفس میں جمع کرانے کو یقینی بنائیں۔ 

اتوار، 27 ستمبر، 2020

ہنزہ ۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے یو م سیاحت کے موقعے پر کریم آباد فورٹ چوک تک ریلی ایکو ٹوریزم اور صفاٸی کے حوالے سے آگاہی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس


 

ہنزہ ۔ (سید اسد اللہ غازی )قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے  یو م سیاحت کے موقعے پر کریم آباد فورٹ چوک تک ریلی ایکو ٹوریزم اور صفاٸی کے حوالے سے آگاہی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈبلیو ڈبلیو ایف اور ٹریزم پولیس نے شرکت کی ۔ اس موقعے پر مقررین کا کہنا تھا کہ سیاحت کے شعبے کی فروغ کے لیے وساٸل کا فقدان ہے دوسری طرف وساٸل کا بےدریخ استعمال سے بھی مساٸل پیدا ہوتے ہیں انہوں سیاحوں کو مخاطب کرتے ہوٸے کہا کہ یہاں سیاحت کے لیے آتے ہیں خوش آمدید مگر ہنزہ کے قدرتی حسن کو متاثر کیے بغیر صفاٸی کا خاص خیا ل رکھے کچرے کو مخصوص کوڈا دان میں ڈالیں ۔ کے آٸی کے طالب علموں نے صفاٸی کو برقرار رکھنے اور عوام میں شعور اجاگر  کے لیے مختلف سلوگن اٹھا رکھے ہوٸے تھے ۔

منگل، 22 ستمبر، 2020

حکومت کا پراٸمری سکشن بھی کھولنے کے لیے ایم سی او سی کانفرنس میں فیصلہ

 

 اہم اور فوری خبر 

ابھی ابھی  NCOC  کانفرنس میں فیصلہ ھوا کہ سکول opening  پلان میں کوئی  تبدیلی نہیں ھو گی ۔کل  23 ستمبر سے مڈل سیکشن اور ،30 ستمبر سے پلان کے مطابق پرائمری سیکشن کھولے جائیں گے،این سی او سی کے اجلاس میں کورونا کیسز کے حوالے سے فیصلہ۔

SOP

 پر مکمل عملدرآمد پر زور 

‎

منگل، 12 مئی، 2020

گکگت . پبلیک سکول جوٹیال نے فیس وصولی کے لیے پریس ریلیز جاری کیا

*پریس ریلیز*
*(پاک فوج نے آرمی پبلک سکولز اینڈ کالجز کی فیس میں رعایت کر دی)*
پاک فوج نے زیر تعلیم بچوں کا تعلیمی مستقبل بہتر بنانے کیلئے لاک ڈاون اور کرونا کی وباکی  وجہ سے بند آرمی پبلک سکولز اینڈ کالجز میں آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا ہے۔ پاک آرمی نےحالیہ لاک ڈاون کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام آرمی پبلک سکولز اور کالجز کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت دی ہے۔ اس کے علاوہ فیس کے مندرجہ ذیل فنڈ وصول نہیں کئے جائیں گے۔
• لائبریری فنڈ
• سپورٹس فنڈ
• بجلی اور پانی کے چارجز
• فرنیچر فنڈ
• سکیورٹی چارجز
• سکول بس ٹرانسپورٹیشن چارجز
گلگت بلتستان میں موجود آرمی پبلک سکول اینڈ کالجز میں زیر تعلیم بچوں کے والدین اگر حالیہ لاک ڈاون سے اس قدر متاثر ہیں کہ فیس میں دی گئ رعایت کے باوجود مزید رعایت چاہتے ہیں تو وہ متعلقہ پرنسپل کو درخواست دے سکتے ہیں۔ جس پر میرٹ کے مطابق فیصلہ ہو گا۔ شہدا اور مستحق والدین کے بچے جن کی فیس پہلے سے معاف ہے' اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔ پاک فوج ہر طرح کے چیلنجز میں گلگت بلتستان کے عوام کے شانہ بشانہ اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔

• براہ مہربانی متعلقہ سکول میں فیس جمع کرا دیں۔
*(آرمی پبلک سکولز اینڈ کالجز کے اساتذہ اور دیگر سٹاف کو تنخواہ باقاعدگی سے دی جارہی ہے)*

پیر، 11 مئی، 2020

ہنزہ . گلگت بلتستا ن حکومت کا علان پرائیوٹ سکولوں نے ہوا میں اڈادی فیس وصول کا عمل تیز ی سے جاری

ہنزہ (سید اسد اللہ غازی ) کرونا ایمرجنسی کی وجہ سے حکومت نے تما م تعلمی ادارے 15 جولائی تک بند کردی ہے اور فروری مارچ اپریل اور مئ تک فیس گلگت بلتستان حکومت نے ادا کرنے کا علان کیا ہے اس کے برعکس پرائیوٹ سکو ل  انتظامیہ طالب علمون کے گهروں میں جا کر فیس وصول کر رہے ہیں . سرکار کا ایک علان پر عمل اور ایک کے برخلاف کیوں اور ان سے پوچهنے والا کوئی نہیں ہے کوئی پوچه بهی کیسے سکتا ہے کیونکہ جی بی حکومت نے فیس ادا کرنے کا علان تو کیا ہے مگر عملی کوئی اقدام نہیں کیا اگر جی بی حکومت اس علان پر سنجیدگی کا مظاہر کریں جلف ہی پرائیوٹ ارارون اور طالب علموں کا مسلہ حل ہو سکتا ہے . پرائیوٹ ادارون کو بهی اپنے اسٹاف کو تنخواہ دینی ہوتی ہے اگر جی بی حکومت ان کو علان کردہ بجٹ نہیں دیگا تو یہ ادارے دیوالیہ ہونگے . دوسرا اپشن ان کے پاس طالب علموں کے والدین سے فیس وصولی کے فابطہ ہے جو ابهی شروع ہوا ہے . پرائیوٹ تعلمی ادارون کے طالب علموں اور والدین نے وزیراعلی گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے پرائیوٹ تعلمی ادارون نے اپ کے علان کے برخلاف فیس کی وصولی شروع کی ہے اس پر نوٹس لے.