جمعہ، 20 نومبر، 2020

یونیورسٹی آف بلتستان بائیوجیکل ڈیپارنمنٹ کے زیر اہتمام یونیورسٹی بائیوجیکل کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین انووائرنمنٹ مہم، طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے مہم میں حصہ لیا

 


سکردو(پریس ریلز)  یونیورسٹی آف بلتستان بائیوجیکل ڈیپارنمنٹ کے زیر اہتمام یونیورسٹی بائیوجیکل کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین انووائرنمنٹ مہم، طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے مہم میں حصہ لیا، اور یونیورسٹی کے احاطے میں صفائی مہم میں براہ راست حصہ بھی لیا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان  سکردوڈاکٹر محمد نعیم خان نے اس موقعے پر طلباء و طالبات سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرت نے انسان کو ماحول کا نگہباں اور سفیر بنا کر بھیجا ہے ہماری اجتماعی زمہ داری ہے کہ ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے عملی اقدامات کریں اور ماحول کے تحفظ میں اپنا حصہ ڈالیں ،ماحول کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے، طلباء کی زمہ داری ہے کہ وہ ماحول دوست سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور لوگوں کو متحرک کریں کہ وہ ماحول دوست سرگرمیوں میں اپنا حصہ ڈالیں، انہوں نے کہا کہ بائیولوجیکل ڈپیارنمنٹ کی ماحول دوست کاوشیں قابل ستائش ہیں ہمیں ماحول کے ساتھ ساتھ بناتات اور حیوانات کے تحفظ کے لیے بھی اقدامات کرنے ہونگے، انسان کو دنیا میں ماحول کا نائب اور نگہبان بنا کر بھیجا گیا ہے ہم سب کی اجتماعی زمہ داری ہے ہم اپنےماحول کو بچائیں، بائیولوجیکل سائنس کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علمدار حسین نے اس موقعے پراپنے خطاب میں کہا کہ بائیولوجیکل ڈیپارنمنٹ ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا  کرتا رہے گا،  ماحول دوست سرگرمیوں سے گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی،طلباء کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا مقصد ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں