گلگت ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد |
گلگت۔(ثانیہ یوسف )نوید احمد ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس مضر صحت و غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فوڈ ٹیسٹنگ کے حوالے سے منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، اے سی جگلوٹ،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل گلگت، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔
لباس گھرایمپریس مارکیٹ ہستال روڈ |
ڈی سی گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں غیر معیاری اشیاء اور مضر صحت خوردونوش اشیاء کے روک تھام کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں اس حوالے سے ڈی سی گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اپنے سب ڈویژنوں میں چھاپے مار ٹیمیں تشکیل دیں یہ ٹیمیں مختلف مارکیٹوں میں چھاپے لگا کر غیر معیاری اشیاء اور خوردونوش اشیاء جس میں گھی پاپر وغیرہ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیج کر ٹیسٹنگ کو یقینی بنائیں
تاکہ عوام الناس کے صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
کمنٹ ضرور کریں